https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725
ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قانون منسوخ کردیاہے۔انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں اس قانون کی منسوخی کا وعدہ کیا تھا۔
سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی حکومت میں بنائے گئے اس قانون کے مطابق جعلی خبروں کی اشاعت میں ملوث کسی بھی شخص کو 6سال قید اور ایک لاکھ30ہزار ڈالرتک جرمانے کی سزا دی جاسکتی تھی۔
موجودہ وزیراعظم مہاتیر محمد بھی ان لوگوں میں شامل تھے جن کو اس قانون کے تحت تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment