https://goo.gl/Vah1Ur
لاہور ( این این آئی) حجا مہ ایک سنت علا ج ہے اور با قی سنتو ں کی طرح اس سنت کے لئے بھی صحیح علم کا ہو نا بہت ضروری ہے آج کل جگہ جگہ اور تقریبا ہر گلی میں لو گ حجا مہ کر رہے ہیں اور صحیح علم نہ ہونے کے با عث علا ج کے بجا ئے مرض کو مزید بگا ڑ رہے ہیںحجا مہ کو جدید میڈیکل سا ئنسی اُصولوں کے تحت کر نے کے لئے انا ٹومی اور فزیا لو جی
کا علم ہو نا نہا یت ضروری ہے ان خیالا ت کا اظہارڈاکٹر بلا ل احمد نے عثما نیہ انسٹیٹیو ٹ آف حجامہ ٹریٹمنٹپریس والا با زار ٹا ؤن شپ لا ہور میںحجامہ اور جدید میڈیکل سا ئنس کے موضوع پر لیکچر دیتے ہو ئے کیا انہوں نے بتا یا کہ جسم کے بعض مقا ما ت پر نروزاور خون کی نا لیاں انسا نی جلد کے بالکل قریب آجا تی ہیں اور انکو کٹ لگنے سے بہت زیا دہ نقصانا ت کا اندیشہ ہو تا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ حجا مہ سنت علا ج 72سے زا ئد بیما ریوں سے نجا ت کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حجامہ لگوانے سے طبیعت میں نشاط آجاتا ہے خون صاف کرتا ہے اور حرام مغز کو فعال کرتا ہے ۔
Urdu Khabrain
72سے, Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اس, ان, اپ, بیماریوںکا, جانئے, جو, حجامہ, دو, رسول, زائد, سنت, سکتے, سے, صحیح, علاج, علوم, ماہر, معلوم, معلومات, نہیں, وہ, پہلے, کر, کو, کے, ہی, ہیں
Wednesday, 31 January 2018
حجامہ سنت رسولؐ، 72سے زائد بیماریوںکا علاج ان دو علوم کے ماہر ہی صحیح حجامہ کر سکتے ہیں ، جانئے وہ معلومات جو اس سے پہلے آپ کو معلوم نہیں ہونگی
اب پسندیدہ نام کی نمبر پلیٹ حاصل کرنا ہوا آسان،شاندار سروس کا آغاز،کار اور موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کتنے میں لگے گی ،تفصیلات جاری
https://goo.gl/bS4iqr
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گاڑیوں کا نمبر سب سے منفرد ہو یہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے ۔عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز دفتر فرید کورٹ ہاؤس میں وینیٹی نمبر پلیٹ کا کاؤنٹر قائم کر دیا گیاہے جہاں سے تمام شہری اپنی من پسند نمبر پلیٹ حاصل کر سکیں گے ،فرید کورٹ سمیت دیگر دفتروں میں بھی وینیٹی نمبر پلیٹ کے کاؤنٹر قائم کر دیئے
گئے ہیں۔ وینیٹی نمبر پلیٹ کا ٹھیکہ ایس آئی گلوبل نامی کمپنی کو دیا گیا ہے ،ایکسائز حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل نمبر پلیٹ 15ہزار جبکہ کار کی نمبر پلیٹ 40ہزار روپے میں جاری کی جائے گی ۔وینیٹی نمبر پلیٹ جاری کرنے کا سلسلہ اگلے ماہ فروری سے شروع کر دیا جائے گا ۔عوام کی جانب سے اس سہولت کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہےاور اسے مثبت قدم قرار دیا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
ل 2017ء میں سمندروں کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
https://goo.gl/V8LT21
ماہرین نے ایک نئے مطالعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2017ء میں دنیا بھر کے سمندروں کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایٹماسفیئرک فزکس اور چینی اکیڈمی آف سائنسز نے مشترکہ طور پر ایک تحقیق کی ہے جس میں عالمی سمندروں کی 6000 فٹ گہرائی میں درجہ حرارت کو کئی جگہ سے نوٹ کیا گیا۔ ایڈوانسز ان ایٹما سفیئرک سائنسز میں شائع رپورٹ میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انسان کے ہاتھوں سمندروں اور زمین کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ زمین پر گرمی پھیلانے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے خود سمندروں میں بھی گرمی بڑھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب جب زمین پر گرمی بڑھتی ہے اس کا 90 فیصد حصہ سمندروں میں جذب ہوجاتا ہے اور اس لحاظ سے سمندر عالمی تپش (گلوبل وارمنگ ) کو بہت اچھی طرح ظاہر کرتے ہیں۔ اگرچہ 2016ء میں ایل نینو کی وجہ سے عالمی بحری درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود گزشتہ 5 برس مسلسل سمندری درجہ حرارت میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گرم ترین سال 2015ء تھا۔
دنیا کے تقریباً تمام سمندری پانیوں کا درجہ حرارت بڑھا ہے لیکن بحرالکاہل اور بحرِ ہند کے مقابلے میں بحر اوقیانوس اور اٹلانٹک کا درجہ حرارت قدرے زیادہ بڑھا ہے۔ ایک ماہر جان ابراہم نے کہا ہے کہ گزشتہ برس سمندروں کی گرمی بڑھنے سے چین میں بجلی کا استعمال بڑھا تھا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سمندر فضا کی گرمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ دونوں ہی جذب کرتے ہیں۔ اس وجہ سے سمندروں کے اندر ’مردہ علاقے‘ یعنی ڈیڈ زون بن رہے ہیں جہاں آکسیجن کی بہت کمی نوٹ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ناسا نے بھی 2017ء کو انسانی ریکارڈ شدہ تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
سپاٹ فکسنگ کیس :خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی برقرار
https://goo.gl/JM1tbB
سزا پی سی بی ایڈجیوڈیکیٹر کی جانب سے سنائی گئی تھی ، خالد لطیف نے سزا کے خلاف اپیل کی تھی جو مسترد کر دی گئی.
سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد کر کے ان پر پانچ سال کی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ خالد لطیف پر پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران سپاٹ فکسنگ کے شبے میں پابندی عائد کر دی گئی تھی اور انہیں 5 سال کی معطلی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
خالد لطیف نے سزا میں کمی کیلئے ایڈجیوڈیکیٹر میں اپیل کی تھی لیکن ان پر لگائی گئی پانچ سالہ معطلی کی سزا میں کمی نہ لائی گئی البتہ کمیٹٰی نے ان کا موقف سننے کے بعد ان پر عائد کیا گیا 10 لاکھ روپے کا جرمانہ معاف کر دیا۔
Urdu Khabrain
ماضی میں سیکڑوں خطرناک دہشت گردوں کو آزاد کرنا بہت بڑی بے وقوفی تھی، امریکی صدر
https://goo.gl/uKFXKa
واشنگٹن(نیوزڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدنام زمانہ ’گوانتانامو بے جیل‘ دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل دو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گوانتا ناموبے جیل کو دوبارہ فعال کرنے کے حوالے سے ایگزیکٹیو آرڈ پر دستخط
کردیے ہیں اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو حکم دیا ہے کہ وہ اس جیل کو دوبارہ کھولنے سے متعلق جائزہ لیں۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ کیوبا میں قائم گوانتانامو بے جیل دوبارہ فعال کرکے اپنا ایک اور وعدہ پورا کررہے ہیں جب کہ ماضی میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغادی سمیت سیکڑوں کی تعداد میں خطرناک دہشت گردوں کو آزاد کرنا بہت بڑی بے وقوفی تھی، ہم نے ان دہشت گردوں کو آزاد کیا اور آج وہ ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گرد صرف مجرم نہیں بلکہ وہ جنگجو دشمن ہیں لہذا انہیں حراست میں لینے کے بعد ان کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک ہی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں انہیں پوری قوت فراہم کریں تاکہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں ان کا پیچھا کرکے انہیں حراست میں لیا جائے اور گوانتانامو بے میں ڈالا جائے۔واضح رہے سابق امریکی صدر جارج بش نے 2002 میں بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل کیوبا میں قائم کی تھی اور اس میں 779 قیدیوں کو رکھا گیا تھا جب کہ سابق صدر بارک اوباما نے سیکڑوں قیدیوں کو آزاد اور دیگر جیلوں میں منتقل کردیا تھا مگر
وہ اپنے دور حکومت میں جیل کو مکمل طور پر بند کرنے میں ناکام رہے تھے اور ستمبر 2017 تک گوانتانامو بے میں 41 قیدی موجود تھے۔ ادھر ٹرمپ نے اپنی صدراتی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ اس جیل کو دہشت گردوں سے بھردیں گے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
سمعیہ شاہد کیساتھ زیادتی اور پھر قتل میں ملوث سگا باپ بھی بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا
https://goo.gl/882BBJ
جہلم(نیوز ڈیسک) ڈیڑھ سال قبل پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سمعیہ شاہد کے المناک قتل کا واقعہ پیش آیا تو نا صرف مقامی بلکہ بین اقوامی میڈیا میں بھی اس خبر نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ اس واقعے کا سب سے دردناک پہلو یہ تھا کہ مقتولہ کے والد محمد شاہد کو ہی اس کے ساتھ زیادتی اور قتل کا سہولت کار قرار دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمعیہ کو پاکستان میں اس
کے اہلخانہ نے اس کے والد کی بیماری کا بہانہ بنا کر بلایا اور پھر ان کے سابق شوہر نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر ڈالا۔ اپنی ہی بیٹی پر لرزہ خیز ظلم کروانے کا ملزم قرارپانے والے محمد شاہد کے بارے میں اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایک طویل صعوبت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق محمد شاہد کی طبیعت اس کی بیٹی کے قتل کے واقعے کے کچھ عرصے بعد ہی بگڑ گئی تھی اور پھر کبھی سنبھل نہیں پائی۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے سمعیہ شاہد کیس پر تفصیلی تحقیقات کے بعد ایک ڈاکومنٹری بھی بنائی ہے جو محض دو دن بعد ہی ٹی وی پر نشر ہونے والی ہے۔ محمد شاہد کے قریبی عزیزوں کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت، پولیس کی تحقیقات اور خاندانی مسائل نے اس کی ذہنی و جسمانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے جن کے زیر اثر بالآخر وہ دنیا سے رخصت ہوگیا۔ پولیس نے اسے بیٹی کے قتل میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا لیکن بعدازاں اسے رہا کردیا گیا۔ رہائی کے بعد سے اب تک وہ پاکستان میں ہی مقیم تھا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
ٹی ٹو نیٹی ورلڈکپ 0202کہاں ہو گا ؟آسی سی نے اعلا ن کر دیا
https://goo.gl/x5nwUp
دبئی:(نیوزڈیسک) آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے وینیوز کا اعلان کردیا جہاں آسٹریلوی شہروں کے 13 گراﺅنڈز مینز اور ویمنز ایونٹس کیمیزبانی کریں گے۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ وینیوز کے مطابق مینز اور ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے میچز آسٹریلیا کے 8 شہروں کے13 گراؤنڈز پر ہوں گے۔ میزبانی کرنے والے شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، گیلونگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی شامل ہیں۔ مینز اور ویمنز ایونٹس پہلی بار ایک ہی ملک میں الگ الگ تاریخوں پر منعقد ہوں گے۔
Urdu Khabrain
دپیکا کو انتہا پسندوں کی جانب سے ناک کاٹنے اور قتل کرنے کی دھمکی دی گئی
https://goo.gl/z2w8Qq
ممبئی(نیوزڈیسک): نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے قتل کرنے کی دھمکیوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم ’’پدماوت‘‘ میں رانی پدمنی کا کردار نبھانے کے بعد سے کافی مشکلات کا شکار ہیں، اداکارہ کو ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ قتل کرنے اور
ناک کاٹنے کی دھمکی بھی دی گئی، ان دھمکیوں پر اُس وقت تو دپیکا کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا تاہم فلم ریلیز ہوجانے کے بعد پہلی بار انہوں نے اس حوالے سے اپنا موقف بیان کیا ہے۔ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر’’ پدماوت‘‘ پر پابندیبھارتی میڈیا کو حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران دپیکا نے انہیں ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ جب انہیں انتہا پسندوں کی جانب سے ناک کاٹنے اور قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تو ان کے والدین بہت پریشان ہوگئے تھے اور ان کا پریشان ہونا قدرتی عمل تھا ’’لیکن میں اپنا خیال خود رکھ سکتی ہوں‘‘۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے فلم’’پدماوت‘‘ پر اپنے والدین کے ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جب میرے والدین نے فلم میں میری اداکاری دیکھی تو ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بھرگئیں اور میں نے انہیں کہتے سنا ’’ہاں یہ ہماری بیٹی ہے‘‘۔ دپیکا کو’’ناک‘‘ کاٹنے کی دھمکی دپیکا نے رانی پدمنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کردار کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی کیونکہ مجھے تاریخ نہیں معلوم لیکن جب مجھے اس کردار کی پیشکش ہوئی تو میں نے رانی پدمنی کے بارے میں پڑھنا
شروع کیا اور ان کے بارے میں سب سے اچھی بات جو مجھے پسند آئی وہ یہ تھی کہ اپنے شوہر کے بعد وہ بالکل نہیں ٹوٹی کیونکہ راجا راول رتن سنگھ کے بعد ساری رعایا کی نظریں اپنی رانی پر تھیں، وہ تمام لوگوں کی طاقت تھیں۔دپیکا کو زندہ دفن کرنے کی دھمکیانہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے بارے میں کہا کہ بھنسالی نے مجھے میری زندگی کے تین اہم کردار لیلا، مستانی اور پدماوتی دئیے، یہ تینوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف کردار تھے اور لوگوں نے مجھے ان تینوں کرداروں میں بہت سراہا۔ فلم میں رنویر کے ساتھ کوئی بھی سین نہ ہونے پردپیکا کا کہنا تھا کہ میری یہ رنویر کے ساتھ تیسری فلم تھی لیکن مجھے فلم میں کام کرتے وقت ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں رنویر کے ساتھ ہوں کیونکہ ہم دونوں کا فلم میں کوئی بھی سین ایک ساتھ نہیں تھا۔واضح رہے کہ تنازعات کا شکار فلم ’’پدماوت اب تک 130 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
لونگ قدرتی طورپر کئی اہم اجزا سے مالامال ہے جس میں متعدد امراض کا علاج بھی ہے۔
https://goo.gl/f4noSj
کراچی:(نیوزڈیسک) انڈونیشیا سے لے کر پاکستان تک لونگ کو کئی ادویہ سمیت کھانوں میں مہک اور ذائقے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اب ماہرین نے اس چھوٹی سی شے کے کئی اہم خواص دریافت کیے ہیں جو انسانوں میں شفا کی وجہ بن سکتے ہیں۔کئی ممالک میں لونگ کو کئی امراض کے علاج میں استعمال کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ماہرین نے تحقیق کے بعد
لونگ کے درج ذیل طبی فوائد بیان کیے ہیں۔منہ کو صحت مند رکھےتحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ کی اندرونی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لیے لونگ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سائنس دانوں نے لونگ کے ماؤتھ واش کا موازنہ دنیا کے بہترین ماؤتھ واش سے کیا تو انکشاف ہوا کہ لونگ سے بنے ماؤتھ واش دنیا کے مہنگے ماؤتھ واش سے بہتر اور مؤثر ہوتے ہیں۔لونگ سے بنے ماؤتھ واش، مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوئے ہیں۔ لونگ میں موجود طاقتور اجزا منہ کے جراثیم ختم کرکے جلن اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔ذیابیطس بھگائے ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ لونگ سے حاصل ہونے والا ایک جزو نائگریسن چوہوں میں انسولین جذب ہونے کا عمل بڑھاتا ہے اور انسولین سے مزاحمت کو کم کرتا ہے۔ یہ چوہے ذیابیطس کے شکار تھے اور نائگریسن لبلبے کو بہتر بناکر بی ٹا سیل کی کارکردگی کو بھی بڑھاتے ہیں۔ماہرین نے لونگ کی افادیت معلوم کرنے کے لیے اس کا پاؤڈر بنایا اور چوہوں کو کھلایا۔ جن چوہوں کو لونگ کا سفوف دیا گیا ان میں دیگر چوہوں کے مقابلے میں شکر کی مقدار کم ہوئی جو خون میں
گلوکوز کی شرح کے تحت ناپی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس تجربے میں چوہوں کے دونوں گروہ ذیابیطس کے شکار تھے۔کینسر کے خلاف ایک ہتھیارلونگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹس کی جتنی مقدار نصف چمچے لونگ کے پاؤڈر میں ہوتی ہے اس کی مقدار نصف کپ بلیوبیری سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لونگ کئی طرح کے سرطانی خلیات کے پھلنے پھولنے کی رفتار کو کم کرتی ہے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ اس عمل کو کینسر کے شکار چوہوں پر بھی آزمایا گیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اس سے سرطانی رسولیوں کو کم کرنے میں حیرت انگیز کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ کینسر تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور لونگ اس عمل کو روکتی ہے۔موٹاپا دور کرےلونگ میں موجود مفید اجزا پورے جسم اور خصوصاً جگر پر چربی بننے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے انکشاف ہوا ہے کہ لونگ سے حاصل شدہ بعض کیمیکل موٹاپے کو روکتے ہیں اور پورے بدن میں چربی کو زائل کرتے ہیں۔لونگ کے سائیڈ افیکٹس اور دیگر خطراتلونگ کے تیل کے جہاں بہت سے فوائد ہیں وہاں اس کے کچھ منفی اثرات اور نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ لوگ کا تیل آنکھوں، سانس کی نالی اور جلد میں سوزش پیدا کرسکتا ہے۔ یہ فوری طور پر بھڑک سکتا ہے اور اگر اس کا تیل پی لیا جائے تو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔رپورٹ شدہ ایک کیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچے کو لونگ کے تیل کی 10 ملی لیٹر مقدار اس کی ماں نے پلائی جس سے فوری طور پروہ بچہ کوما کا شکار ہوا بعد ازاں اس کا جگر ناکارہ ہوگیا اور وہ ہلاک ہوگیا۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
سال2025 تک پاکستان کی بجلی کی طلب مزید بڑھے گی
https://urdukhabrain.pk/2018/02/01/urdu-news-16143
انرجی ریفارمز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2025ءتک پاکستان کی بجلی کی طلب 44 ہزار میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔
قومی معیشت کی 5.2 فیصد کی سالانہ شرح نمو کے نتیجہ میں 2025ءتک پاکستان کی بجلی کی طلب 44 ہزار میگاواٹ تک بڑھ جائے گی اور اگر قومی معیشت سالانہ 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرتی ہے تو سال 2030ءتک ملک کی بجلی کی طلب 60 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔
اوورسیز انویسٹمنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی ”انرجی ریفارمز 2017ئ“ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 10 سال کے دوران ملک میں توانائی کی طلب 70 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔
او آئی سی سی آئی کے صدر خالد منصور نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی ترقی کے تناظر میں توانائی کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی سی آئی کی رکن کمپنیاں قومی خزانے کو سالانہ 500 ارب روپے کے ٹیکسز ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار میں اضافہ، انرجی مکس، متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
ڈیڑھ سو سال بعد نیلے اور سرخ چاند کا نظارہ، ویڈیو دیکھیں
https://goo.gl/ZuEM1r
کراچی : دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 152 سال بعد سپر بلیو مون کا نظارہ کیا جارہا ہے، چاند 15 گنا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپر بلیو (سرخ) چاند کا نظارہ امریکا، ہواوے، متحدہ عرب امارات، بھارت، آسٹریلیا میں دیکھا گیا، ماہرین فلکیات کے مطابق چاند کا یہ گرہن 150 سال بعد کراہ ارض پر دیکھا جارہا ہے۔
سال 2018 کا پہلا چاند گرہن شام 7بجے شروع ہونے کے بعد رات گئے تک رہے گا، اس دوران چاند روزانہ کے مقابلے میں 15 گنا دگنا اور 30 فیصد روشن نظر ہوگا اور اس کا زمین سے فاصلہ 360199 کلومیٹر رہ جائے گا۔
سپر مون اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ جنوری میں نظر آنے والا دوسرا مکمل چاند ہوگا، اس لیے اس کا رنگ نیلا اور سرخ نظر آئے گا، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ نیلگوں مائل ہونے کے بجائے گرہن کے باعث سرخ دکھائی دے گا اس لیے اسے’سپر بلیو بلڈ مون’ کا نام دیا گیا ہے۔
ویڈیوز دیکھیں
Amazing #SuperBlueBloodMoon witnessed in UK. pic.twitter.com/YTyIYqxZiD
— Raza Mehdi (@SyedRezaMehdi) January 31, 2018
پاکستان میں چاند گرہن
پاکستان کے تمام ہی صوبوں میں مکمل چاند گرہن کا عمل شروع ہوگیا جو 7بجکر8 منٹ تک جاری رہے گا، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں چاند14 فیصد تک بڑا نظر آیا، لوگوں نے خوب تصاویر بھی بنائیں اور اس کا نظارہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ بلیو مون میں آخری بار 31 مارچ 1866ء کو گرہن لگا تھا جبکہ آئندہ یہ نظارہ 31 دسمبر 2028 اور پھر31 جنوری 2037 کو کیا جا سکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے مشرقی حصوں میں سپر بلیو مون کا نظارہ مشکل ہوگا اور گرہن مشرقی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 51 منٹ پر شروع ہوگا، گرہن ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔
بلیو مون کیا ہے؟
ایک ہی ماہ میں 2بار سپر مون ہونے کو عام طور پر بلیو مون یا نیلا چاند بھی کہا جاتا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اور, بعد, دیکھیں, سائنس و ٹیکنالوجی, سال, سرخ, سو, نظارہ, نیلے, ویڈیو, چاند, ڈیڑھ, کا
سر کی خارش سے نجات میں مددگار مفید ٹوٹکے
https://goo.gl/nHHazr
آپ دوستوں میں بیٹھے ہوں، کوئی انٹرویو دے رہے ہوں یا اہم ملاقات کررہے ہوں ، اس وقت اگر سر میں کھجلی ہوجائے تو یہ کافی پریشان کن اور شرمندہ کردینے والا عمل ہوتا ہے۔
اس کے نتیجے میں کسی کام پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور اکثر یہ کھجلی صرف بالوں کی خشکی سے ہٹ کر بھی دیگر وجوہات کی بناءپر ہوسکتی ہے۔
جیسے جوئیں، انفیکشن، سر کی جلد خشک ہونا وغیرہ۔
اکثر افراد اس تکلیف سے نجات کے لیے ہزاروں روپے مختلف مصنوعات پر خرچ کرتے ہیں تاہم چند آسان گھریلو ٹوٹکوں سے بھی آپ سر کی اس کھجلی سے نجات پاسکتے ہیں۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا جراثیم کش خصوصیات سے لیس ہوتا ہے جو ایسے بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے جو انفیکشن، بالوں کے گرنے یا خارش کا باعث بنتے ہیں۔ دو سے تین کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور ایک ڈونگے میں کچھ مقدار میں پانی ڈال کر سوڈا اس وقت تک مکس کریں جب تک گاڑھا پیسٹ نہ بن جائے۔ جب ایسا ہوجائے تو اس پیسٹ کو اپنے سر پر لگا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں، جس کے بعد شیمپو سے بال دھولیں۔
زیتون کا تیل
ورم کش اور جلد کو تحفظ دینے کی وجہ سے زیتون کا تیل بھی سر کے انفیکشن یا خارش سے نجات میں مدد دیتا ہے۔ زیتون کے تیل کو کچھ دیر کے لیے گرم کریں اور پھر نیم گرم تیل کو سر پر مل لیں۔ اسے رات بھر کے لیے چھوڑ کر صبح دھولیں۔ بہتر نتائج کے لیے یہ عمل ایک ہفتے میں دو مرتبہ دہرائیں۔
ٹی ٹری آئل
یہ تیل بھی سر کی نمی بحال کرکے خارش سے نجات دلاتا ہے۔ پانچ سے سات تیل کے قطرے لیں اور سر پر لگاکر کچھ منٹ کے لیے مالش کرلیں اور رات بھر لگا رہنے دیں۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جو خارش کا علاج کرتا ہے، اسی طرح اس تیل کی مالش بالوں کی نمی کا توازن برقرار رکھتی ہے۔ ناریل کے تیل کو نیم گرم کریں اور سر پر مالش کرکے پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر بال دھولیں۔
ایلو ویرا
ایلو ویرا جیل لیں اور سر پر لگا کر پندرہ سے بیس منٹ کے بعد بال نیم گرم پانی دھولیں۔ ہفتے میں یہ عمل دو مرتبہ دہرائیں
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
امریکہ نے11 ممالک سےپناہ گزینوں کی آمد پرپابندی ختم کردی
https://goo.gl/DBNJhK
واشنگٹن : امریکہ نے 11 ممالک سے پناہ گزینوں کی آمد پرپابندی ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک سے امریکہ آنے والوں کو سخت چیکنگ سے گزرنا ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ نے 11 ممالک سے پناہ گزینوں کی آمد پر پابندی ختم کردی تاہم ان ممالک سے آنے والے افراد کو پہلے کی نسبت زیادہ سخت چیکنگ سے گزرنا ہوگا۔
امریکی حکام نے جن ممالک سے پناہ گزینوں کی آمد پرپابندی اٹھائی ہے ان کے نام نہیں بتائے، ان ممالک میں ممکنہ طور پر10 مسلم اکثریتی ممالک اور شمالی کوریا شامل ہے۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری نیلسن کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کون امریکہ میں داخل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات برے عزائم رکھنے والوں کو پناہ گزین پروگرام کے غلط استعمال سے روکیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبرمیں ٹرمپ انتظامیہ نے 10 مسلم اکثریتی ممالک اور شمالی کوریا سے پناہ گزینوں کی آمد پرپابندی عائد کی تھی۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 9 جنوری کو ٹرمپ انتظامیہ نےاعلان کیا تھا کہ امریکہ میں رہنے اور کام کرنے والے 2 لاکھ ایل سلواڈور کے شہریوں کے پرمٹ منسوخ کردیے جائیں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آمد, امریکہ, انٹرنیشنل, ختم, سےپناہ, ممالک, نے11, پرپابندی, کردی, کی, گزینوں
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...