Tuesday, 31 October 2017

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

https://goo.gl/ke8TX9

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 19 پیسے تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔



وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 19 پیسے تک اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 75 روپے 99 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 53 روپے19 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔


مزید جانئیے: اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز


ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 84 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 49 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا ہے۔


واضح رہے اوگرا نے گزشتہ روز حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جس میں 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد

https://goo.gl/RGSUjU

ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے پر گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے۔



پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان مشکل میں پھنس گئے۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق گلوکار کی جانب سے ٹیکس نہ دینے پر ان کے اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے ہیں۔


ترجمان کے مطابق راحت فتح علی خان نے 2015 کا انکم ٹیکس نہیں دیا تھا اور ان کے ذمے 33 لاکھ 48 ہزار روپے واجب الادا تھے جب کہ ایف بی آر نے گلوکار کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے کی ریکوری کرلی ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

پاکستانی ویمنز ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آٹھ رنز سے شکست

https://goo.gl/LZE1E2

آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔



منگل کو شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔


نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات سوفی ڈیوائن کی سنچری تھی جنہوں نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان سوزی بیٹس 36 اور آمیلا کیر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔


پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے تین جبکہ سعدیہ یوسف اور جویریہ خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49 ویں اوور کی تیسری گیند پر 232 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔


جویریہ خان اور ناہیدہ خان نے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم بالترتیب 55 اور 51 رنز کی اننگز کھیلنے والی دونوں کھلاڑی انتہائی کوشش کے باوجود بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔



دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بسمعہ معروف 41، سدرہ امین 33 اور ارم جاوید 19 بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ آمیلا کیر نے مسلسل دو گیندوں پر پاکستان کی آخری دو وکٹیں گرا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔


سوفی ڈیوائن کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain

انسٹاگرام نے زبردست فیچرز متعارف کرادیے

https://goo.gl/b9BEFd

سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ’انسٹا گرام ‘ نے ’ سپر زوم‘ اور ہیلووین اسٹیکرز کے فیچر متعارف کرادیے ہیں۔



آج کی نوجوان نسل سوشل میڈیا پر نت نئے تجربات کرتی رہتی ہے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کی مختلف ایپ کے ذریعے اپنی سیلفیاں، دیگر تقریبات اور ویڈیو دوستوں سے شیئر کرکے داد وصول کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا کی مختلف ایپس آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کرسکیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے ’سپر زوم‘ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنی عام تصاویر کو دلچسپ بناسکتے ہیں جب کہ بنیادی طور پر اس فیچر کے ذریعے اپنی عام ویڈیو کو ڈرامائی انداز دیا جاسکے گا۔


ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران کسی بھی مخصوص چیز کو زوم کرکے فوکس کیے جاسکے گا اور اس میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لیے بیک گراؤنڈ میوزک بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔


انسٹاگرام میں اس فیچر کے شامل ہونے کے بعد کوئی صارف جب بھی موبائل کا کیمرا کھولے گا تو اس میں ’سپر زوم‘ کا آپشن خود ہی نمودار ہوجائے گا، اس فیچر کے استعمال کے لیے سپر زوم کا بٹن دبانے کے بعد ریکارڈ کا بٹن دبانے پر ویڈیو چند سیکنڈز کے لیے خود ہی زوم ہوگی اور اس میں ڈرامائی میوزک شامل ہوگا جو کسی بھی چیز پر فوکس کرکے ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔


دوسری جانب انسٹا گرام ایک اور فیچر بھی متعاف کرا رہی ہے جس کے تحت صارفین کو ہیلوین فیس فلٹرز اور اسٹیکرز دستیاب ہوں گے جس کے ذریعے وہ اپنی تصاویر کو کسی بھی ’زومبی‘ ’ویمپائر‘ یا کسی دوسرے خوفناک یا دلچسپ روپ میں تبدیل کرکے دوستوں سے شیئر کرسکیں گے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

اسٹاک مارکیٹ میں مندی،100 انڈیکس میں 707 پوائنٹس کی کمی

https://goo.gl/bYqCbp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث منگل کو بھی مندی کا رجحان رہا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 40 ہزار کی سطح سے نیچے آتے ہوئے 707 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 617 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔



منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس 39 ہزار 557 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آیا، تاہم کاروباری سیشن کے آخری لمحات میں اس میں کچھ ریکوری دیکھی گئی۔


کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 8 ارب 30 کروڑ روپے رہی۔


حصص مارکیٹ میں مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے صرف 81 کی قیمتوں میں اضافہ، 251 کی قدر میں کمی اور 14 کے بھاؤ میں استحکام رہا۔


ایلگزر سیکیورٹیز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ملکی سیاست سے متعلق منفی خبروں اور سرمایہ کاروں کے مضطرب ہونے کے باعث مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔‘


مارکیٹ میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 9 ارب 28 کروڑ روپے رہی۔


سب سے زیادہ کاروبار تیل اور گیس مارکیٹنگ کمپنیوں کے شیئرز میں ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکس دوسرا نمایاں شعبہ رہا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

قندیل بلوچ کے والدین قاتل بیٹے کو بچانے کیلئے سرگرم

https://goo.gl/VqXJB5

قندیل کو رشتہ دار حق نواز نے قتل کیا ، وسیم قتل کے وقت پاس کھڑا رہا :والدین کا پولیس کو بیان۔



نوجوان ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے ، مقتول ماڈل کے والدین نے قاتل بیٹے وسیم کو بچانے کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


وسیم کے والدین تفتیش کے دوران پولیس کو دیئے گئے بیان سے منحرف ہوگئے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ قندیل کو ان کے بیٹے وسیم نے نہیں بلکہ اس کے کزن حق نواز نے قتل کیا تھا ، واردات کے وقت وسیم صرف حق نواز کے پاس کھڑا رہا تھا اس نے اپنی بہن کو قتل نہیں کیا۔


دوسری جانب قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں جبکہ کیس کی تفتیش آگے نہ بڑھنے پر سی پی او ملتان کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔


مفتی عبدالقوی کی پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس کی رو سے ٹیسٹ میں مفتی عبدالقوی جھوٹے ثابت ہوئے ۔ بیانات میں تضاد کی بنا پر پولیس نے ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا ۔ عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی منظوری دے دی ۔


عدالت میں مفتی عبدالقوی کا بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا قتل سے کوئی تعلق نہیں انہیں بلاوجہ اس معاملے میں ملوث کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب پولیس اس بیان کو ماننے کیلئے تیار نہیں اور اس کا کہنا ہے کہ ملزم مسلسل مقتولہ کے بھائیوں سے رابطے میں تھا اور انہیں قتل کیلئے اکساتا رہا ۔


عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد تفتیش میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لے کر جلد از جلد مکمل رپورٹ پیش کی جائے ۔ فاضل عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے پر سی پی او ملتان کو بھی یکم نومبر کو عدالت حاضر ہونے کا حکم دے دیا ہے ۔


 





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

اہلیہ وقت نہ دینے کا گلہ کرتی ہیں: سرفراز احمد

https://goo.gl/vLX9e8

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بیوی کا خوش رکھنا مشکل کام ہے اور ان کی اہلیہ بھی وقت نہ دینے کا گلہ ان سے کرتی ہیں۔



قومی کرکٹ ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کرنے والے کپتان سے پورا پاکستان خوش ہے لیکن ایک شخصیت ہے جو ان سے ناراض ہے اور وہ کوئی غیر نہيں بلکہ ان کی اہلیہ ہیں۔


لاہور میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کپتان سرفراز احمد نے رمیز راجہ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے سیریز میں ٹیم کی کارکردگی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔


سرفراز کا گھر والوں کو وقت دینے سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ بیوی کو کوئی بھی انسان خوش نہیں رکھ سکتا ہے اور اہلیہ کو ایک ہی گلہ ہوتا ہے کہ ٹائم نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ میچز شیڈول سخت ہونے کی وجہ سے وقت دینے میں مشکل ہوتی ہے لیکن تحفے تحائف دے کر معاملہ حل کردیتا ہوں تاہم پھر بھی یہی شکایت رہتی ہی ہے۔


سرفراز نے کہا کہ ٹیم میں نئے لڑکے محنت کررہے ہیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں جب کہ پوری ٹیم سے اچھی دوستی ہے لیکن پھر بھی غصہ کرتا رہتا ہوں۔


ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ٹیم کے ساتھ کہیں بھی اور کسی بھی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کپتانی ملنے کے بعد سر کے بال سفید نہیں ہوئے البتہ گنجا پن ضرور آگیا ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain

Monday, 30 October 2017

نئی حلقہ بندیوں کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا

https://goo.gl/xnPbW2

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں پر غور کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا۔



قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں 2017ء کی مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں پر غور کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مردم شماری کے بعد قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور موجودہ 272 جنرل نشستوں کو صوبوں کے درمیان ازسر نو تقسیم کیا جائیگا۔ نئے فارمولے کے تحت پنجاب سے قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم ہوجائیں گی جس کے بعد مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 148 سے کم ہوکر 141 رہ جائے گی، خواتین کی مخصوص نشستیں بھی کم ہوکر 33 رہ جائیں گی۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 35 سے بڑھ کر 39 ہوجائیں گی۔ صوبے سے مخصوص نشستیں بھی 8 سے بڑھ کر 9 ہوجائیں گی۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 14 سے بڑھ کر 16 جبکہ خواتین کی مخصوص نشستیں 3 سے بڑھ کر 4 ہو جائیںگی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بھی ایک نشست بڑھے گی۔ سندھ اور فاٹا کی جنرل نشستوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوگی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق آج اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد کے علاوہ وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے علاوہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، نوید قمر، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر فاروق ستار، مولانا فضل الرحمان، غوث بخش مہر، محمود اچکزئی، صاحبزادہ طارق اللہ، غلام مرتضیٰ جتوئی، حاجی غلام احمد بلور، چوہدری پرویز الٰہی، آفتاب شیرپاؤ، شیخ رشید احمد، ناصر خان، اعجازالحق، سردار کمال خان بنگلزئی، افتخار الدین اور سید عیسیٰ نوری شامل ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق 2017ء کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے تناظر میں آئندہ عام انتخابات 2018ء کے حوالے سے نئی حلقہ بندیاں کرانا ازحد ضروری ہے کیونکہ ایک طویل عرصے بعد ہونے والی مردم شماری سے آبادی کے نتائج حد درجہ بدل چکے ہیں۔
اس وقت قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں سے 272 نشستوں پر اراکین براہ راست انتخاب کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں مذہبی اقلیتوں کے لیے 10 اور خواتین کے لیے 60 نشستیں بھی مخصوص ہیں، جنہیں 5 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے والی جماعتوں کے درمیان نمائندگی کے تناسب سے تقسیم کیا جاتا ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اج, اجلاس, بندیوں, حلقہ, رہنماؤں, نئی, پارلیمانی, پاکستان, کا, کیلئے, ہوگا

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

https://goo.gl/XPze46

اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔



عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے اور وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔


سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔


واضح رہے کہ حکومت عالمی منڈی کے تناظر میں ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

'فواد کی فلم کو اہمیت دی جاتی ہے، ہمیں کچھ نہیں سمجھا جاتا: صبا قمر

https://goo.gl/uitcrE

اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ محب وطن ہوں، پاکستانی ڈراموں نے شناخت اور دنیا میں مقبولیت دی، بھارتی فلم میں کام ایک فنکار کی حیثیت سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فلم ہندی میڈیم نے 100 کروڑ کا بزنس کر کے ایک ریکارڈ بنایا جبکہ فواد خان کی پہلی بھارتی فلم خوبصورت نے 45 کروڑ کا بزنس کیا تھا، اسکی فلم کو خوب اہمیت دی جاتی ہے جبکہ ہمیں کچھ سمجھا ہی نہیں جا رہا لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں، اب بھی پہلی ترجیح پاکستانی ڈرامے اور فلمیں ہیں۔



ان خیالات کا اظہار صبا قمر نے گزشتہ شب ایکسپو سنٹر میں کیو ایچ سٹائل ایوارڈ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا فنکار کو کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے کئی روپ اختیار کرنے پڑتے ہیں۔ تقریب میں انہوں نے ماہرہ خان کی بہت خوبصورتی کیساتھ پیروڈی بھی پیش کی۔


مذکورہ ایوارڈ تقریب میں صبا قمر کے علاوہ احسن خان، ماورا حسین ، عائشہ عمر و دیگر فنکاروں کی ڈانس پرفارمنس کو بھی پسند کیا گیا بعدازاں فیشن، بیوٹی، شوبز، سپورٹس اور سماجی خدمات کے حوالے سے فنکاروں اور کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیئے گئے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کا دل توڑدیا

https://goo.gl/5insCk

قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ٹوئٹر پر ہونےوالی دلچسپ نوک جھونک وائرل ہوگئی۔



پاکستان سری لنکا کے درمیان 8 سال بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ پاکستان نے جیت کر سری لنکا کو وائٹ واش کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی اپنی دلچسپ ٹوئٹس کے بعد خبروں کا مرکز رہے۔



برسوں بعد پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ اور سری لنکن ٹیم کی آمد کے باعث پاکستانی عوام کے ساتھ قومی کرکٹرز بھی بے حد خوش اور پرجوش تھے جب کہ ’’پاکستانی بھابھی‘‘کہلانے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اس موقع پراپنے شوہر شعیب ملک اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پاکستان آئی تھیں۔


میچ کے دوران جہاں تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کاردکردگی کا مظاہرہ کیا وہیں شعیب ملک کو نصف سینچری بنانےاور بہترین کھیل پیش کرنے پر’’مین آف دی سیریز‘‘کا ایوارڈ دیا گیا اورساتھ میں انعام کے طور پر ہیوی بائیک دی گئی۔



ثانیہ مرزا ہر موقع پراپنے شوہر کا ساتھ دینے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں لہٰذا بائیک پر بیٹھنے کا پہلا حق بھی ان ہی کا بنتا ہے تاہم شعیب ملک نے ثانیہ کے بجائے شاداب خان کو اپنے ساتھ بائیک پر بٹھا کر گراؤنڈ کی سیر کروائی اور اپنی خوبصورت بیوی کا دل توڑ دیا۔



لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ ان کے ساتھ نئی بائیک پر سب سے پہلے ثانیہ بیٹھنا چاہتی تھیں جس کے ثبوت کے طور پرانہوں نےبائیک جیتنے کے فوراً بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا ’’چلیں پھراس پر‘‘۔


لیکن جب شعیب نے ثانیہ کو نظرانداز کرکے شاداب خان کو بائیک پر بٹھا کر گراؤنڈ کی سیرکروائی تو ثانیہ کوبالکل اچھا نہیں لگا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ’’کوئی بات نہیں میں نے برا نہیں منایا، میرا خیال ہے اس سیٹ پر پہلے ہی قبضہ ہوچکاہے‘‘۔


ثانیہ مرزا نے کہہ تو دیا کہ انہیں برا نہیں لگا لیکن ان کی ٹوئٹ میں واضح نظر آرہا ہے کہ انہیں اس بات کا بہت برا لگا ہے کہ شعیب نے انہیں کوئی اہمیت نہیں دی اور بائیک پران کی جگہ شاداب خان کو بٹھالیا۔



تاہم شعیب ملک کو اہلیہ کی ناراضگی بالکل بھی برداشت نہ ہوئی اورانہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جلدی تیارہوجاؤ میں آرہا ہوں۔






























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...