https://goo.gl/LnynYv
لائبریری میں 60 ہزار کتابیں پرنٹ اور 60 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل شکل میں موجود ہیں،فوٹو: فائل
انقرہ: کتب خانوں سے عوام کا لگاؤ بڑھانے کی خاطر ترکی میں ایک بک شیلف جیسی منفرد لائبریری بنائی گئی ہے۔
ترکی کے شمالی صوبے کارابک میں واقع اس لائبریری کے منفرد ڈیزائن اور فن تعمیر کے شاہکار نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے اور کتابوں کے شوقین افراد کے علاوہ بھی لوگ عمارت کے خوبصورت بک شیلف نما آرکیٹیکچر کو دیکھنے کے لیے کھنچے چلے آرہے ہیں۔
کامل گولک نامی یہ لائبریری کارابک یونیورسٹی میں قائم کی گئی ہے جس میں 60 ہزار کتابیں پرنٹ اور 60 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل شکل میں موجود ہیں۔ لائبریری سے طلبا کتابیں کچھ عرصے کے لیے حاصل کرکے واپس بھی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی قدیم ترین یونی ورسٹی القرویین مسلمان خاتون نے تعمیر کرائی
اس لائبریری میں ملک کے دیگر کتب خانوں سے کتابیں منگوانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ طالب علم لائبریری میں مطلوبہ کتاب کی عدم موجودگی پر انتظامیہ کو آگاہ کرتا ہے جس کے بعد انتظامیہ ملک کے تقریباً 200 کتب خانوں سے کتاب تلاش کرکے تین دن کے اندر اندر دستیابی کو یقینی بناتی ہے۔ یہ لائبریری 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے اور اپنے قیام سے اب تک ساڑھے چار لاکھ افراد اس سے استفادہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی میں کتابوں سے لگاؤ کے طور پر ہر سال مارچ کے آخر میں کتب خانوں کا قومی ہفتہ منایا جاتا ہے۔ اس کا آغاز 1964 میں ہوا تھا جس کے بعد سے ہر سال اس ہفتے کو منانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, ایکسپریس, بڑی, بک, بہت, شکل, شیلف, عجیب و غریب, لائبریری, میں, کی
Thursday, 29 March 2018
بک شیلف کی شکل میں بہت بڑی لائبریری - ایکسپریس اردو
وہ پاکستانی کرکٹر جو اپنی ہی دکان سے بیٹ اور گلوز چھپا کر لے جاتا تھا؟اورآج وہ کس مقام پرہے؟جان کرآپ کوان پرفخرہوگا
https://goo.gl/y2Q8ZT
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر حسین طلعت کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔والد نے کھیلوں کے سامان کی دکان ان کے حوالے کر دی لیکن دکان پر زیادہ وقت گزارنے کے بجائے وہ میدان کا رخ کرتے تھے۔حسین طلعت نےبرطانوی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے کرکٹ کے سفر کی
دلچسپ روداد بیان کی ہے۔’میرے والد کی کھیلوں کے سامان کی دو دکانیں تھیں جن میں سے ایک انھوں نے میرے حوالے کر دی تھی اس وقت میں سکول میں پڑھتا تھا لیکن مجھے کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق تھا جیسے کسی بچے کو کسی پسندیدہ مشغلے میں لگا دیا جاتا ہے۔’دکان میں زیادہ ترسامان کرکٹ سے متعلق تھا تو میں دکان سے بیٹ، گلوزاور پیڈ وغیرہ چھپا کر لے جاتا تھا اور اپنے استعمال میں لاتا تھا۔‘حسین طلعت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بیٹ کی مرمت کا کام بھی آتا ہے۔’میرے والد نے مجھ سے کہا کہ اگر میں کرکٹ بیٹ کی مرمت سیکھ لوں تو اس میں ملنے والا تمام معاوضہ میرا ہو گا لہٰذا میں نے یہ کام بھی سیکھ لیا۔‘حسین طلعت کے لیے وہ دن کبھی نہ بھولنے والے ہیں۔’وہ تین چار برس ہی درحقیقت میری زندگی کے بہترین لمحات تھے جنھوں نے مجھے سخت محنت اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا وہ بڑے مزے کی زندگی تھی ۔‘حسین طلعت کا تعلق سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے علاقے شاہدرہ سے ہے اور جب حسین طلعت نے سڑکوں اور میدانوں میں کرکٹ شروع کی تو ان کے لیے یہی بات خوشی کا سبب تھی کہ ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
حسین طلعت کو پی ایس ایل کے دوران ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کی عمدہ کارکردگی انہیں جلد پاکستانی ٹیم تک لے آئے گی۔’میں انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ایس ایل میں کارکردگی اچھی رہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ میری کوشش ہو گی کہ جس طرح پی ایس ایل میں پرفارم کیا ہے پاکستانی ٹیم کی طرف سے بھی ایسی ہی کارکردگی دکھاؤں۔‘حسن علی اور شاداب خان کی طرح حسین طلعت بھی پی ایس ایل کو کسی نئے کرکٹر کی صلاحیتوں کے اظہار کا سب سے مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہیں۔’یہ پی ایس ایل ہی ہے جس نے ہمیں دنیا کے سامنے متعارف کرایا ہے ہم ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن اسے دیکھنے والے برائے نام ہوتے ہیں لیکن پی ایس ایل کی پرفارمنس سب کو نظر آتی ہے۔‘
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News
بھنڈی کے حیران کن فوائد
https://goo.gl/WJMP28
بھنڈی ایک عام سبزی ہے جسے مختلف طریقوں سے پکایا جاسکتا ہے تاہم آپ بھنڈی کے ان حیران کن فوائد سے ناواقف ہوں گے۔
بھنڈی کو ایک طویل عرصے سے ذیابیطس کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ سنہ 2011 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بھنڈی خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرکے اسے معمول کی سطح پر رکھتی ہے۔
بھنڈی ذیابیطس کے باعث خراب ہونے والے گردوں کو بھی مندمل کرتی ہے۔
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس پیشاب کی تکالیف کو دور کر کے مثانے اور جگر کو صحت مند رکھتے ہیں۔
بھنڈی کے بیج اور پتوں میں فلیونوائڈ اور فینول موجود ہوتے ہیں جو ڈپریشن سے نجات دلاتے ہیں۔ یہ وہی اجزا ہیں جو ڈپریشن سے نجات دلانے والی دواؤں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
بھنڈی کینسر سے بھی تحفظ دے سکتی ہے۔ اس میں موجود لیکٹن چھاتی کا کینسر پیدا کرنے والے 72 فیصد خلیات کو ختم کرسکتا ہے۔
بھنڈی کے لیس دار مائع میں وافر مقدار میں ریشہ اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو جسم کے تمام اعضا کے لیے فائدہ مند ہیں۔
Urdu Khabrain
Cooking Khabrain, Cooking News, Cooking Urdu News, Pakistan Cooking News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Cooking News, بھنڈی, حیران, فوائد, فوڈ, کن, کے
افغان نیشنل آرمی کی پہلی خاتون جنرل خاتول محمد زئی
https://goo.gl/6zWX7A
کابل: فوج ایک ایسا شعبہ ہے جس کے بارے میں برسوں سے یہ تصور کیا جاتا رہا ہے کہ اس میں صرف مرد ہی جاسکتے ہیں تاہم اب افغان خواتین بھی فوج میں اپنی موجودگی بڑھانے کی کوشش کررہی ہیں۔
افغان فوج کی پہلی خاتون جنرل خاتول محمد زئی فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش مند خواتین کے لیے ایک مثال ہیں، خاتول محمد زئی گزشتہ تین عشروں سے زیادہ عرصے سے فوج میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں، ایک کمانڈو اور چھاتہ بردار کی حیثیت سے وہ پیراشوٹ کے ذریعے 600 سے زیادہ جمپ لگا چکی ہیں، انہیں بڑی تعداد میں ایوارڈز، اسناد اور تمغے مل چکے ہیں۔
جنرل خاتول محمد زئی نے کہا ہے کہ جب میں فوجی وردی میں شہر میں نکلتی ہوں تو لوگ مجھے بڑی شفقت، ستائش اور محبت کی نظروں سے دیکھتے ہیں، بہت سے نوجوان کہتے ہیں کہ وہ بھی ان کی طرح کمانڈو بننا چاہتے ہیں۔
جنرل خاتول کا کہنا ہے کہ فوج کے دروازے خواتین پر بھی کھولے جائیں اور اس شعبے میں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، افغانستان کی فوج میں اس وقت 17 سو خواتین کام کررہی ہیں جو کل فوج کی محض ایک فیصد تعداد ہے۔
خاتول محمد زئی کا کہنا ہے کہ اگر امریکی افواج کی جانب سے 2001 میں طالبان کو شکست دے کر کابل سے بے دخل نہ کیا جاتا تو وہ کبھی جنرل نہ بن پاتیں کیونکہ وہ ایک خاتون ہیں، اب وہ ایک ایسی خاتون بن چکی ہیں جسے جنرل کے عہدے پر پہنچنے کا اعزاز حاصل ہے۔
خاتون جنرل کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل آرمی جوائن کی تھی، شادی کے بعد آرمی کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم کچھ عرصے بعد دوبارہ آرمی کو جوائن کیا اور انتھک محنت کے بعد جنرل کے عہدے پر فائز ہوئیں۔
دوسری جانب افغان فوج میں بھرتی ہونا کسی خاتون کے لیے آسان کام نہیں ہے کیونکہ انہیں سب سے پہلے اپنے خاندان اور مرد ساتھیوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بھرتی ہونے کے بعد انہیں ترقی نہیں ملتی، آگے بڑھنے کے مواقع نہیں ملتے، ٹریننگ کے لیے نہیں بھیجا جاتا اور ان کے ساتھ سیکیورٹی مسائل رہتے ہیں۔
اس وقت کابل میں قائم مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی میں 103 خواتین کیڈٹ جنگ زدہ ملک میں معاشرتی رویوں اور سوچ کو بدلنے کے عزم کے ساتھ فوجی تربیت حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں، افغان نیشنل آرمی کی ایک خاتون گلالئی کہتی ہیں کہ میرا شروع سے ہی یہ عزم رہا ہے کہ میں بھی خاتول محمد زئی کی طرح ایک جنرل بنوں اور اپنے ملک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کام کروں۔
Urdu Khabrain
khatol, Pakistan Women News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Women News, Women Khabrain, Women News, Women Urdu News, ارمی, افغان, جنرل, خاتول, خاتون, خواتین, زئی, محمد, نیشنل, پہلی, کی
لاہوت لامکاں :پاکستان کی وہ سب سے عجیب و غریب جگہ جہاں کے بارے میں بے حد پراسرارروایات قائم ہیں ۔۔ کیا یہ جگہ کائنات میں سب سے پہلے بنائی گئ�
https://goo.gl/fHfxr9
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقہ وڈھ میں ایک اہم زیارت گاہ “لاہوت لا مکاں” کہلاتی ہے۔اس جگہ کے بارے میں مقامی روایات ہیں کہ کائنات میں سب سے پہلے یہی مقام تخلیق کیا گیا تھا اور کچھ اور مقامی روایات کے مطابق حضرت آدم علیہ السلام کو بھی اسی جگہ اتارا گیا تھا۔جبکہ ایک روایات کے مطابق ان کو سری لنکا کے ایک
کے ایک پہار پر اتارا گیا تھا۔جہاں ان کے قدم کا نشان آج بھی موجود ہے۔(واللہ اعلم) لاہوت لامکا ں کے بارے میں عجیب وغریب روایات موجود ہیں ۔جس کی وجہ سے عجائبات عالم میں دلچسپی لینے والے ہزاروں لوگ ہر سال یہاں دشوار گزار راستہ طے کر کے آتے ہیں۔ کراچی سے حب کے راستے بلوچستان جاتے اس سلسلہ کا پہلا پڑاؤ “محبت فقیر” کے مزار پر ہوتا ہے۔ ان کے بارے میں روایت ہے کہ یہ حضرت علیؓ کے غلام تھے۔ (واللہ اعلم ) پھر اگلا پڑاؤ “قدم گاہ” پر ہوتا ہے جس کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ یہاں حضرت علیؓ کے پاؤں کے نشانات ہیں(واللہ اعلم) ۔ شاہ بلاول نورانی کا مزار یہاں سے نزدیک ہی ہے۔اس کے نزدیک ہی ایک مسجد بھی موجود ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کو کسی نے تخلیق نہیں کیا یہ خود ہی وجود میں آئی ہے (واللہ اعلم) اس قدم گاہ سے نزدیک ہی پریوں کا باغ بھی موجود ہے ۔جس کے بارے میں روایت ہے کہ یہاں ایک ظالم دیو” گوکل “کی حکومت تھی اور لوگ اس سے تنگ تھے۔ ان لوگوں نے اللہ سے دعا کی تو ایک نورانی صورت بزرگ تشریف لائے جنہوں نے اس دیو کو شکست دے کر لوگوں کو اس کے ظلم سے آزاد کروایا۔ اس پہاڑی
علاقہ پر جا بجا ایسے نشانات موجود ہیں جس سے بھاگتے قدموں کے نشانات اورخراشوں اور لڑائیوںً کے نشانات واضح ہیں۔ (واللہ اعلم) اس باغ سے اصل زیارت گاہ “لا ہوت لامکاں” کے راستے نکلتے ہیں۔پیدل چلنے والے لوگوں کے لیے سات پہاڑوں کو عبور کر کے زیارت گاہ تک پہنچنا پڑتا ہے۔اس راستے سے صرف سخت جاں لوگ ہی گزر سکتے ہیں ۔دوسرا راستہ قدرے آسان ہے۔اس راستے پر لوہے کی سیڑھیاں موجود ہیں۔ یہ سیڑھیاں بہت کمزور ہیں لیکن کئی سو من وزن آسانی سے برداشت کر لیتی ہیں۔ ہزاروں لوگ ایک ہی وقت میں چڑھتے اترتے ہیں/لوگ اسے بھی روحانیت کی قوت قرار دیتے ہیں۔ سیڑھیاں عبور کرنے کے بعد ایسے پتھروں سے سامنا ہوتا ہے جنکی شکل خونخوار جانور اور شیر سے ملتی ہے۔ ان کے بارے میں بھی روایات ہیں کہ یہ اصل درندے تھے لیکن روحانیت کی طاقت سے انکو پتھر بنا دیا گیا۔ اور یہ بھی یہ جانور اب بھی ان زیارت گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ پھر ایک غار آتا ہے جو بہت بڑے غار کی مانند ہے۔ اسی غار میں پتھر کی بنی ایک اونٹنی بھی ہے اور ایک پتھر بھی جو فرش سے بر آمد ہو کر غار کی چھت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس پتھر کے بارے میں بھی مقامی روایات ہیں کہ جس دن یہ پتھر چھت سے ٹکرا جائے گا اس دین قیامت آ جاے گی۔اس غار کے بعد ایک اور غار ہے جس میں بہت اندھیرا ہوتا ہے اور بہت زیادہ پھسلن بھی۔ اس میں انسان سیدھے رخ داخل نہیں ہو سکتا۔ غار کے آخری دہانے پر شاہ نورانی کی چلہ گاہ موجود ہے ۔ جہاں انہوں نے اللہ کی عبادت کی تھی۔اور اس کے ساتھ ایک چشمہ بھی موجود ہے۔ اس سارے علاقہ میں پتھر کے بنے عجیب عجیب جانور، پرندے پائے جاتے ہیں۔ کہیں اژدھے کے منہ سے پانی ٹپک رہا ہے تو کہیں کسی اور خونخوار جانور کی آنکھوں سے۔ایک جگہ بھینس کے تھنوں سے مشابہ پتھر ہیں جہاں سے چشمہ نکل رہا ہے ۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہاں پر بھی کوئی قدیم بت پرست قوم آباد تھی جنہوں نے یہ سب کچھ اپنے ہاتھوں سے تخلیق کیا ہے ۔ لیکن اس کے بارے میں تاریخ خاموش ہے صرف مقامی روایا ت ہی موجود ہیں ۔ جبکہ مقامی روایات کہ مطابق یہ کسی روحانی قوت کی وجہ سے اصل جانور بت بن گئے تھے۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, بارے, بے, جگہ, جہاں, حد, سب, سے, عجیب, غریب, لامکاں, لاہوت, میں, و, وہ, پاکستان, کی, کے
اسپغول گرمیوں کا لاجواب تحفہ ، فوائد بارے جان کر آپ دنگ رہ جائینگے
https://goo.gl/7SJGjf
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )موجودہ دور میں طرز زندگی کیا بدلا ہے ۔انسان خوش خوراکی اور عدم ورزش کی وجہ سے بیمار ہونے لگا ہے،یہ بیماری اضافی اور غیر مناسب غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے خاص طور پر معدہ جو غذا کو ہضم نہیں کرپاتا اور آنتوں سے خارج کرنے میں اسے دشواری ہوجاتی ہے آنتوں کا نظام سست ہوجاتا ہے تو قبض جیسا
موذی مرض پیدا ہوجاتا ہے جس کے لیے یا تو دوائیاں کھانی پڑتی ہیں یا پھر اسپغول۔اسپغول سے تقریباً ہر شخص واقف ہے بڑی مشہور عام دوا ہے اسپغول ایک بیج ہے جس کا پودا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے اس کی ٹہنیاں باریک ہوتی ہے اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتوں سے تقریباً مشابہہ ہوتے ہیں اس کا رنگ سرخی مائل سفید اور سیاہ ہوتا ہے یہ بے ذائقہ اورلعاب دار ہوتا ہے اس کا مزاج سرد اور تر ہوتا ہے اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے ایک تولہ ہوتی ہے اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول کہتے ہیں۔اسپغول کے نمایاں فوائد میں طبیعت کی گرمی اور پیاس کی شدت میں تسکین پہچانا شامل ہیں گرمی کے بخار اور خون کے جوش کو تسکین دے کر طبیعت کو نرم کرتا ہے سینہ زبان حلق کے کھوکھرے اور جگر کی خرابی اور دمہ کی بیماریوں کے لیے مفید ہے آنتوں زخموں اور مروڑ ہونے کی حالت کی درستگی کے حوالے سے بھی اسے شافی پایا گیا ہے۔اس کے لیے اسے شربت صندل میں ایک بڑا چمچہ ڈال کر پلانا مفید ہوتا ہے قبض کشا ہے ملین اساس کے باعث آنتوں میں پھسلن پیدا کرتا ہے اس کے لیے رات سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک چمچہ اسپغول کا چھلکا ملا کر تین چار منٹ کے بعد استعمال کرنے سے کھل کر اجابت ہوتی ہے،یہ دائمی قبض میں بھی مفید ہے مردانہ جوہر کو گاڑھا کرتا ہے اور قوت باہ بڑھاتا ہے۔ سردرد کی صورت میں اسپغول سرکہ میں رگڑ کر چنبیلی کا تیل ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے،اگر چنبیلی کے روغن کی بجائے بادام روغن ملا کر لیپ لیا جائے تو فوری افاقہ ہوتا ہے جریان میں اسپغول کا چھلکا ہمراہ شربت بزوری یا صندل کے صبح نہارمنہ پینا فائدہ مند ہے دماغی طاقت بڑھاتا ہے دماغی کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ رات سوتے وقت پانچ دانے گری بادام چبا کر کھائیں اور بعد میں ایک تولہ اسپغول دودھ میں ملا کر پئیں یہ مقوی دماغی نسخہ ہے۔نسیان کے امراض میں اسپغول کا ایک بڑا چمچہ ہمراہ شربت صندل صبح نہار منہ پینا بے حد مفید ہے اور رات کو سوتے وقت پانچ دانہ گرمی،بادام سونف،ایک تولہ کوزہ مصری حسب ضرورت ہمراہ دودھ استعمال کریں منہ کے دانوں کی تکلیف میں اسپغول کا استعمال بے حد مفید ہے ایسی صورت میں 2 چمچ دہی میں 1 چمچہ اسپغول ملا کر صبح نہار منہ کھایا جائے اور ہر کھانے کے بعد بھی اسے استعمال کریں۔ورموں کو تحلیل کرنے کے لئے اسپغول کو سرکہ میں رگڑ کر متاثرہ جگہ پر لیپ کرنا بے حد مفید ہے پیچس میں اسپغول ایک تولہ پانی کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔سوزاک میں اسپغول کو پانی یا شربت کے ہمراہ چند یوم تک استعمال کرنے سے شفا ہوتی ہے معدے کی بیماریوں خاص طور پر السر میں بے حد مفید ہے بالوں کو نرمی چمک دلکشی اور گھٹا پن فراہم کرنے کے لیے عرق گلاب میں تھوڑا اسپغول رگڑ کر بالوں پر لیپ کرنے اور دو گھنٹوں کے بعد دھونے سے فائدہ ہوتا ہے یہ علاج موسم گرما کے لیے ہے خشک کھانسی اور دمہ کے لیے روزانہ ایک تولہ اسپغول دودھ یا پانی کے ساتھ چالیس روز تک استعمال کریں.
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain
یمن جنگ برسی پر لندن میں سعودی شہریوں کی گاڑیاں توڑ پھوڑ کا نشانہ
https://goo.gl/teugMg
ریاض (نیوزڈیسک) سینٹرل لندن میں اس ہفتے عرب شہریوں کی ملکیت گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیااور تھوڑ پھوڑ کی گئی۔ کاروں کے اوپر لفظ “جنگ” لکھا گیا تھا۔ ایک امارتی شہری نے جب لندن کے شہریوں کو یہ سب کرتے دیکھا تو انھیں منع کرنے کی کوشش کی تو سپرے پینٹر حملہ آور نے ایک دم سے حملہ کر دیا اور امارتی شہری عبداللہ الحسینی کے سر پر ایک
سے زیادہ دفعہ حملہ کیا۔ اس حادثے کو ایک سے زیادہ دفعہ آن لائن میڈیا ذرائع پر رپورٹ کیا گیا اور دنیا بھر میں سعودی شہریوں کے خلاف اس طرح کا رویہ اختیار کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ الحسینی کے سر پر معمولی چوٹیں آئیں ، الحسینی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یمنی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہنوں اور بھائیوں میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ آپکے زندگیوں میں جلد سکون اور شادمانی لے آئے۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک اور صحت یاب ہوں ۔ ہمیں بچپن سے سکھایا گیا ہے کہ جب بھی کچھ غلط ہو رہا ہو تو اسے دیکھ کر چپ مت بیٹھو بلکہ اسکے خلاف آواز اٹھاو اور یہ خاصیت ہماری فطرت میں ہے ۔ ہمارے ولی عہد شیخ زید ہمارے اندر اس خاصیت کا بیج بُو گئے ہیں اور اللہ شیخ زید کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے ۔ الحسینی پر حملہ کرنے والے شخص پر لندن عدالت میں کیس کر دیا گیا ہے جسکی سنوائی جاری ہے۔
Arab owned cars were targeted and vandalised in London this week
Geplaatst door Lovin Dubai op woensdag 28 maart 2018
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل
غریب عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا۔۔روٹی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 6روپے میں ملنے والی روٹی اب کتنے میں ملے گی ؟حکومت نے قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی
https://goo.gl/S2ung5
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں روٹی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے اور اب صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میںتندور پر روٹی 10روپے میں فروخت کی جائے گی۔ روٹی کی قیمت میں حالیہ اضافہ پٹرولیم مصنوعات کیقیمتوں میں
اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تندوروں پر سادہ روٹی 6 روپے اور خمیری روٹی 8 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔ پنجاب حکومت نے خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے کرتے ہوئے وزن میں بھی 20 گرام اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ تمام تندورخمیری روٹی کا وزن 120 گرام کرنے کے پابند ہوں گے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, News pk, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, اضافہ, تک, روٹی, سے, عوام, غریب, قیمت, لیا, میں, نوالہ, پاکستان, چھین, کا, کی, گیاروٹی, ہوشربا
شادی کی سالگرہ یاد نہ رکھنے پر خاتون کا شوہر پر حملہ؛ خاتون گرفتار
https://goo.gl/LhMs8n
شادی شدہ جوڑے اس خبر کو پڑھنے کے بعد یقیناً اہم مواقع یاد رکھنے کے لیے اپنے کلینڈر کو نشان زد کریں گے ۔ فلوریڈا میں پولیس نے شوہر پر حملہ کرنے کی وجہ سے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ حملے کی وجہ یہ تھی کہ بے چارا شوہر شادی کی سالگرہ کا دن یاد نہ رکھ پایا تھا۔ فلوریڈا، پاسکو شیرف آفس کے مطابق 35 سالہ کیرول سٹون کو بدھ کے روز
شوہر پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ شوہر کے سر اور چہرے پر کافی چوٹیں آئیں تھیں۔ کیرول کے شوہر نے اپنی “غلطی” تسلیم کر لی ہے کہ وہ شادی کی سالگرہ یاد نہ رکھ سکا تھا۔ پولیس کے مطابق شوہر نے اس “پٹائی” کی ریکارڈنگ کر لی تھی، جسے بعد میں ڈپٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ ویڈیو میں کیرول کو شوہر کی ‘مرمت’ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیرول کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر چونکہ شادی کی سالگرہ جیسا اہم دن بھول گیا تھا اس لیے اس نے اپنے شوہر پر حملہ کیا۔ اس کی گرفتاری کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اس پر گھویلو تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پاسکو شیرف آفس نے کیرول سٹون کی گرفتاری کے بعد ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں گھریلو تشدد کا شکار افراد کو مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
Urdu Khabrain
Hot Khabrain, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting Khabrain, Wired Khabrain, World Interesting News, حملہ, خاتون, رکھنے, سالگرہ, شادی, شوہر, عجیب و غریب, نہ, پر, کا, کی, گرفتار, یاد
2020 میں آئی فون کیسا ہوگا؟
https://goo.gl/gJy6AG
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں معروف و مقبول آئی فون بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی “ایپل” کے مستقبل کے حوالے سے کیا ارادے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔دنیا کا پہلا جدید سمارٹ موبائل متعارف کرانے والی کمپنی “ایپل” اب ایک منفرد آئی فون بنانے کی خواہشمند ہے۔ سمارٹ فونز کی دنیا میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر “ایپل” نے کچھ نیا
کرنے کا سوچا ہے اور مستقبل کے آئی فون کو منفرد بنانے کے لیے ابھی سے کام شروع کردیا ہے۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق “ایپل” 2020 تک اس منفرد آئی فون کو مارکیٹ میں پیش کرنے کا ارداہ رکھتی ہے۔کمپنی کی کوشش ہے کہ آئی فون کو منفرد بنانے کے لیے اس میں پہلی بار فولڈ ایبل آئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے۔ جس کے لیے اس نے ایشیا کی ٹیکنالوجی کمپنیز سے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔ ایپل فولڈ ایبل آئی فون میں او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کو بھی برقرار رکھے گا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل یہ منفرد فون ایشیا کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر تیار کرے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایپل کورین کمپنی “ایل جی” سمیت چین کی متعدد کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
بھارت کا پاکستان کو بڑا دھوکہ ۔۔۔ پاکستانی حکام نے ایسا جوابی قدم اٹھا لیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
https://goo.gl/LComfk
کراچی(ویب ڈسک)بھارتی برآمد کنندگان کی جانب سے غیر میعاری روئی دینے پر پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے درآمدی روئی کی بھارت میں پری انسپکشن کرانے اورکچھ نے انڈین ایکسپورٹرز کے خلاف انٹرنیشنل کاٹن ایسوسی ایشن(آئی سی اے) میں اپیل داخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آئندہ ملزروئی لینے سے پہلے معائنہکاری کیلیے نمائندہ بھی بھارت
بھیجاجائیگا،کاٹن۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ چند ماہ قبل حکومت پاکستان کے بھارت سے ڈیوٹی فری روئی کی درآمد کی اجازت دیے جانے کے باعث کئی پاکستانی ٹیکسٹائل ملزنے بھارت سے بڑے پیمانے پر روئی درآمدی معاہدے کیے تھے تاہم درآمد شروع ہونے سے قبل ہی روئی کی قیمتوں میں 5 سے 10 سینٹ فی پاؤنڈ اضافے کے باعث کئی بھارتی برآمد کنندگان نے پاکستانی ٹیکسٹائل ملزکے ساتھ کیے گئے سودے غیراعلانیہ طور پر منسوخ کردیے تاہم بھارت سے پاکستان آنے والی روئی کا معیارکچھ عرصے سے کافی خراب دیکھا جا رہا ہے۔جس پر پاکستانی ٹیکسٹائل نے فیصلہ کیا ہے کہ روئی کی درآمد سے قبل ان کے نمائندے بھارت جا کر روئی کی پری انسپکشن کریں گے تاکہ غیرمعیاری روئی درآمد ہی نہ کیا جائے جبکہ اطلاعات کے مطابق بعض پاکستانی ٹیکسٹائل ملزنے غیرمعیاری روئی برآمد کرنے والے ایسے بھارتی روئی برآمد کنندگان جو کلیم بھی قبول نہیں کر رہے کے خلاف آئی سی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں بلیک لسٹ کرایا جا سکے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی روئی برآمد کنندگان روئی کی قیمتوں
میں اضافے کے باعث کئی مرتبہ پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کے ساتھکیے گئے روئی برآمدی معاہدے منسوخ کر چکے ہیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...