Thursday, 31 May 2018

مراکش کے ریگستان میں آسمانی خزانوں کی تلاش

https://is.gd/XZWppT




مراکش کے ریگستان میں موجود ایک قیمتی شہابِ ثاقب۔ فوٹو: بشکریہ موروکو ٹائمز


رباط: مراکش کے تپتے ریگستانوں میں خانہ بدوش آسمان سے گرنے والے قیمتی شہابِ ثاقب جمع کرکے فروخت کررہے ہیں لیکن اس کےلیے کئی دنوں تک صحرا کی خاک چھاننا پڑتی ہے۔ یہ چھوٹے بڑے پتھر بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگے داموں میں فروخت ہوتے ہیں۔

جنوبی مراکش میں خانہ بدوشوں کے پاس طاقتور مقناطیس اور مکعب عدسے ہوتے ہیں جن سے وہ شہابیوں کو تلاش کرتے ہیں ۔ ایک 59 سالہ سابقہ ٹیچر نے کہا کہ بسا اوقات کوئی پتھر سونے اور پلاٹینم سے بھی قیمتی ہوتا ہے اور ایک گرام دھاتی شہابیہ ایک ہزار ڈالر یعنی ایک لاکھ روپے میں فروخت ہوسکتا ہے۔ اس کا انحصار شہابیے (میٹیورائٹ) کی شکل اور اس میں موجود دھات پر ہوتا ہے۔



ایک اور شخص عبدالرحمان نے بتایا کہ اسے 600 گرام کا ایک آسمانی پتھر ملا جس کے ہر گرام کو اس نے 80 ہزار روپے میں فروخت کرکے خطیر رقم کمائی تھی۔ اس نے بتایا کہ 2000 کے بعد تمام خانہ بدوش شہابیوں کی تلاش میں دن رات مصروف رہتے ہیں۔

شہابئے جمع کرنے کے شوقین، سائنسداں اور بین الاقوامی نیلام گھر کے نمائندے ہر سال مراکش آتے ہیں اور ارفود، تاتا اور زغورہ کے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ یہاں کی سفید مٹی میں شہابی پتھر آسانی سے نظر آجاتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بین الاقوامی سائنسی جرائد میں شہابیوں پر جتنے تحقیقی مقالے لکھے گئے ہیں ان میں مراکش کا ذکر ضرور ہوتا ہے کیونکہ یہ خطہ اس لحاظ سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔



سائنسدانوں کے لیے یہ نظامِ شمسی پر تحقیق کا اہم ذریعہ ہے اور ہر پانچ میں سے ایک شہابیہ قیمتی ہوتا ہے۔ اس جگہ شہابیوں کی برسات ہوتی رہتی ہے جس سے ہربار یہ خزانہ بڑھتا رہتا ہے۔ مراکش میں اس خزانے کےلیے قانون موجود نہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں جمع کرکے ذاتی طور پر فروخت کررہے ہیں۔

2011 میں تاتا میں ایک پتھر گرا جس کا وزن 7 کلوگرام تھا جس کی فی گرام قیمت 500 سے 1000 ڈالر تھی ۔ لیکن اس کا انحصار خوش بختی پر بھی ہوتا ہے بسا اوقات ہفتوں کوئی شہابیہ نہیں ملتا اور کبھی تو ایک دن میں دو پتھر بھی ہاتھ آجاتے ہیں۔ ان میں سے قیمتی شہابیے نیویارک اور پیرس کے آکشن ہاؤسز میں فروخت ہوتے ہیں۔


Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اسمانی, تلاش, خزانوں, ریگستان, عجیب و غریب, مراکش, میں, کی, کے

ہوا کو صاف کرنے والا اسمارٹ گملا

https://is.gd/9u5QRT
امریکی شہر سان فرانسسکو کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا گملا تیار کیا ہے جو پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ہوا کو صاف کرنے میں بھی مدد دے گا۔

عالمی ادارہ صحت نے گھروں کے اندر کی آلودگی کو انسانی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق گھروں کے اندر موجود ہوا کا معیار تشویش کا سبب بن رہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ گھروں میں ہوا کی آمد و رفت کے لیے کم جگہ چھوڑی جا رہی ہے۔

کلیئر نامی کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے ان گملوں میں لگا ننھا سا پنکھا ہوا کو کھینچ کر اندر لے جاتا ہے جہاں اس کے اندر لگا پودا ہوا کو صاف کرتا ہے۔



اس گملے کی یہ تکنیک ناسا کی ایک تحقیق کی روشنی میں استعمال کی گئی ہے۔

سنہ 1980 میں ناسا کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کچھ پودے پتوں کے بجائے اپنی جڑوں کے ذریعے آس پاس کی ہوا کو صاف کرنے کا عمل سر انجام دیتے ہیں۔

عام گملے ہوا کو جڑوں تک پہنچنے نہیں دیتے اسی لیے کلیئر نے انہی پودوں کے ذہن میں رکھتے ہوئے یہ گملا ڈیزائن کیا ہے جو ہوا کو کھینچ کر پودے کی جڑوں تک پہنچا دیتا ہے تاکہ وہ اسے صاف کرسکیں۔



یہ گملا موبائل فون کی ایک ایپلی کیشن کے ذریعے آپ کو باخبر بھی کرتا رہے گا کہ اس وقت آپ کے گھر میں ہوا کی کوالٹی کیا ہے۔

ہوا کا معیار زیادہ خراب ہونے کی صورت میں یہ آپ کو خبردار بھی کرے گا کہ موجودہ ہوا آپ کے لیے غیر صحت مند ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اسمارٹ, سائنس و ٹیکنالوجی, صاف, والا, کرنے, کو, گملا, ہوا

خواتین سے ریپ کا الزام، ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن پر فرد جرم عائد

https://is.gd/W0BOYL
واشنگٹن: ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن پر دو خواتین سے جنسی زیادتی کے الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی، ان کے خلاف مقدمہ فوجداری عدالت میں چلایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن سے متعلق اسکینڈل پانچ اکتوبر دو ہزار سترہ کو نیویارک ٹائمز نے منظرعام پر لاکر تہلکہ مچایا تھا جبکہ ہاروی وائن اسٹائن نے جمعہ کی صبح خود کو نیویارک پولیس کے سپرد کیا، تاہم اب ان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ہاروی وائن اسٹائن کو آج حراست میں لے لیا گیا، ان پر دو مختلف خواتین نے ریپ اور غیر اخلاقی حرکتوں کا الزام لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہاروے پر لگے بعض الزامات کا تعلق اداکارہ لوسیا ایونز سے ہے، اسی ماہ ایک خاتون پروڈیوسر الیگزینڈرا کینوسا نے نیویارک کی عدالت میں دستاویزات جمع کروائیں جن میں الزام لگایا گیا کہ انہیں وائن اسٹائن نے ریپ کیا ہے۔

وائن اسٹائن پر مین ہیٹن کی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے، ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر متعدد اداکارائیں جنسی حملوں اور ریپ کے الزامات لگا چکی ہیں۔

جن اداکاراؤں نے ان پر جنسی حملوں کا الزام لگایا ہے ان میں ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ بیکنسیل، لائسیٹ انتھونی اور گوائنتھ پالٹرو جیسے نام شامل ہیں، دریں اثنا ایشلے جوڈ کہتی ہیں کہ پروڈیوسر کے ہراساں کرنے کے سبب ان کے کیرئیر کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ وائن اسٹائن کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے، 5 اکتوبر2017 کو نیویارک ٹائمز نے ایک اسکینڈل شائع کرکے تہلکہ مچایا تھا جس کے بعد کئی خواتین نے انکشافات کیے کہ انہیں بھی حراساں کیا گیا ہے اور می ٹو مہم کا آغاز ہوا، ہالی ووڈ پروڈیوسر پر 80 سے زائدخواتین سے ریپ کے الزامات ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, اسٹائن, الزام, جرم, خواتین, ریپ, سے, شوبز, عائد, فرد, وائن, ووڈ, پر, پروڈیوسر, کا, ہاروی, ہالی

غیر شادی شدہ لڑکیاں یہ ضرور پڑھ لیں ان چار قسم کے مردوں سے کبھی بھول کر بھی شادی مت کریں کیونکہ

https://is.gd/pIawuW
 


اس انفارمیشن کی وجہ سے میری تمام بہنیں اپنی زندگی بتاہ ہونے سے بچا سکتی ہیں ہر بہن اپنا رشتہ ہونے سے پہلے ان باتوں کا خیاک ضرور رکھیں اور اپنی زندگی کو ایک اچھے انسان کے ہاتھوں سیونپے دولت شوہرت کو دیکھ کر رشتہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ اچھے اخلاق والے انسان سے کرنی چاہئے اس بات کا دھیاں خاص طور والدین کو رکھنا چاہئے یہ انفامیشن



آپ کو اچھا رشتہ ڈھونڈنے میں مددگار ثابت ہوگی ان مردوں سے نکاح کرنے سے بچیں اور اپنی ازواجی زندگی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔۔1۔ پہلا وہ مرد جو کے غیرعورتوں کے ساتھ تعلقات رکھتا ہو اور شادی شدہ ہوتب بھی اپنی بیوی کے علاوہ دوسری عورتوں سے جنسی تعلقات رکھتا ہو۔۔2۔دوسرا وہ شخص جو کہ سود خور ہو مطلب کو ایسیا کاروبار جو کہ شریعت کی نظر میں سود کے دائرے میں آئے اس سے بھی شادی نہ کریں کیونکہ سود ایک لعنت ہے۔۔3۔ تیسرا وہ شخص جوکہ لواطق ہو مطلب ہم جنسیت کا شکار ہونے والا ہم جنسیت کہتے ہیں کہ مردکا مرد سے غیراخلاقی جنسی تعلق ہے ایک انتہائی بڑا گناہ ہے اس کا عذاب حضرت

لوط علیہ السلام کی پوری قوم کو کھا گیا۔4۔ چوتھا وہ شخص جو شراب پیتا ہو اس شخص سے بھی شادی نہ کریں ایسے شخص کو اپنی اور اپنے گھر کی کوئی پرواہ نہی ہوتی۔



Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, News pk, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, ان, بھول, بھی, سے, شادی, شدہ, ضرور, غیر, قسم, لڑکیاں, لیں, مت, مردوں, پاکستان, پڑھ, چار, کبھی, کر, کریں, کیونکہ, کے, یہ

اداکار ولی حامد نے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا مگر کس سے ؟جانئے لڑکی کون ہیں

https://is.gd/T97O5k
 


لاہورـ (سی پی پی ) گلوکار نے فلمسٹار نور کےساتھ صلح کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔راگا بوائز بینڈ کے لیڈ سنگر ولی حامدعلی خان نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انکے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ چند ماہ میں نئی دلہن بیاہ لائیں گےفی الحال انہوں نے تمام باتیں صیغہ رازمیں



رکھی ہیں۔ اداکارہ نور کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اب ہمارے درمیان صلح کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بعض مخالفین میری ساکھ کونقصان پہنچانے کےلئے اس قسم کی خبریں پھیلا رہے ہیں لیکن ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔انکا کہنا تھا میں جلد اپنے پرستاروں کو ایک بڑی خوشخبری دینے والا ہوں مگر ابھی اس کیلئے تھوڑا انتظار کرنا ہو گا۔



Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

محمد عامر کو انگلینڈ سیریز میں بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع مل گیا! انگلینڈکیخلاف اہم ریکارڈ بنانے کیلئے مزید کتنے شکارکرنے ہوں گے

https://is.gd/uc2NGD
 


لندن(ویب ڈیسک) لندن کے لارڈز سے پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو تلخ یادیں وابستہ ہیں۔2010 میں اسی گراؤنڈ سے بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں انہیں 5سال پابندی کی سز اہوئی تھی اور اب پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں عامر کی کارکردگی پر انحصار کررہی ہے۔ اگر محمد عامر میچ میں آٹھ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے تو وہ انگلینڈ کے خلاف پچاس ٹیسٹ وکٹیں مکمل کر لیں گے۔لارڈز میں وہ انگلینڈ کیخلاف اپنے کیریئر کا گیار ہواں ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اگر وہ یہ سنگ میل عبور کر گئے تو عامر میچوں کے اعتبار سے



انگلینڈ کے خلاف گیارہ ٹیسٹ میں پچاس وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے چوتھے فاسٹ باؤلر ہوں گے۔ لارڈز میں جمعرات سے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے موقع پر کئی انگلش کھلاڑی سنگ میل عبور کر لیں گے۔سٹورٹ براڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے 26 رنز کی ضرورت ہے، براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز بنانے اور چار سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پانچویں بیٹسمین بن سکتے ہیں۔ان سے قبل یہ اعزاز شین وارن ، گریم پولاک، کپل دیواور سر رچرڈ ہیڈلی کو حاصل ہے ۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس کو ایک سو وکٹیں مکمل کرنے کے لئے پانچ وکٹوں کی ضرورت ہے۔ وہ سر ا ین بوتھم کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر باؤلر بننے کے قریب ہیں۔ بوتھم نے 26 سال تین دن میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔ بوتھم کی طرح سٹوکس کو یہ اعزاز اپنے 42 ویں ٹیسٹ میں پانے کا موقع ہے۔ انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کو لارڈز میں ایک سو فرسٹ کلاس وکٹ مکمل کرنے کے لئے8 اور لارڈز میں ایک سو ٹیسٹ وکٹ مکمل کرنے کے لئے دس وکٹوں کی ضرورت ہے۔



Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

اسرائیلی جلادوں کا انسانیت سوز تشدد، زیر حراست فلسطینی شہید

https://is.gd/311LZ7
 


رملہ / مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک) دوران حراست اسرائیلی جلادوں کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا فلسطینی شہری اسپتال میں دم توڑ گیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا ہے کہ 53 سالہ القدس کے رہائشی عزیز عویسات کو وحشیانہ تشدد کے بعد حالت خراب ہونے پر اساف ھروفیہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے صرف اسپتال کے بستر پر باندھ دیا گیا تھا۔ وحشیانہ تشدد کے باعث شہری



گردوں اور دل میں تکلیف کے بعد اسپتا ل منتقل کیا مگر اسپتال میں اسے کسی قسم کی طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔فلسطینی محکمہ اسیران کے چیئرمین عسی قراقع نے اسیر عویسات کی شہادت کی ذمے داری صہیونی ریاست پرعا ئد کی ہے اور اس مجرمانہ واقعے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا287 یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میںمراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔دھاوا بولنے والوں میں اسرائیلی پولیس اہلکار اورانٹیلی جنس اداروں کے سول کپڑوں میں ملبوس عہدیدار بھی شامل تھے۔



Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

https://is.gd/uohSCZ
پشاور: وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام سے متعلق بل آج صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس اسپیکراسد قیصرکی زیرصدارت آج ہوگا جس کے دوران فاٹا کے صوبے میں انضمام سے متعلق بل کی منظوری لی جائے گی۔

صوبائی حکومت کو فیصلے کی توثیق کے لیے 82 ووٹ درکار ہوں گے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے علاوہ تمام جماعتیں توثیق کی حمایت کریں گی۔ جمعیت کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کی توثیق کے لیے 2 تہائی اکثریت درکار ہے اور مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں رابطوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے یہ ٹاسک اسپیکر اسد قیصر کو سونپا ہے۔

فاٹا کے انضمام سے متعلق آئینی ترمیمی بل کے متن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستیں 342 سے کم ہو کر 336 رہ جائیں گی جب کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں 21 نشستیں ملیں گی۔

بل کے مطابق عام نشستیں 16، خواتین کی 4، غیر مسلم کی ایک نشست ہوگی، جبکہ فاٹا کی موجودہ قومی اسمبلی کی نشستیں 2018 الیکشن میں برقرار رہیں گی۔

متن میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے ایک سال بعد فاٹا کی اضافی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں فاٹا کے انضمام سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور

خیال رہے کہ 25 مئی کو فاٹا کے انضمام کا بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا تھا ۔ بل کی حمایت میں 71 اور مخالفت میں 5 ووٹ دیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں فاٹا کے انضمام سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور کرلی گئی تھی، بل کی حمایت میں 229 جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ آیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, اج, اسمبلی, انضمام, اہم ترین, بل, جائے, خیبرپختونخوا, صوبائی, فاٹا, میں, پیش, کا, کیا, کے, گا

پین کیک بنانے کی ترکیب جانتے ہیں؟

https://is.gd/Tw3KcH
پین کیک میدے اور مکھن سے بنائے جانے والے نہایت لذیذ کیک ہوتے ہیں جو بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔




میدہ: 2 کپ

چینی: 1 کپ

دودھ: 1 کپ

بیکنگ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

تیل: حسب ضرورت

مکھن: 2 کھانے کے چمچ

انڈے: 2 عدد

ونیلا ایسنس: چند قطرے

شہد: حسب ذائقہ




میدہ کو اچھی طرح بیکنگ پاؤڈر کے ساتھ ملا کر چھان لیں۔

اب اس میں چینی، دودھ، انڈے، مکھن اور ونیلا ایسنس ملا کر اتنا مکس کریں کہ یکجان ہو جائے۔

اب ایک نان اسٹک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور یہ آمیزہ پین ڈال دیں۔

سنہرا ہونے پر سائیڈ بدل کراس کو بھی سنہرا کر لیں۔

اس طریقے سے تمام پین کیک تیار کر لیں۔



تیار ہوجانے کے بعد اوپر سے مکھن یا شہد پھیلا کے چائے کے ساتھ پیش کریں۔
Urdu Khabrain
Cooking Khabrain, Cooking News, Cooking Urdu News, Pakistan Cooking News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Cooking News, بنانے, ترکیب, جانتے, فوڈ, پین, کی, کیک, ہیں

جب کالے ریچھوں کی فیملی اسکول کی بن بلائی مہمان بن گئی

https://is.gd/wPnJAc




بھالو خاندان کسی کو بھی نقصان پہنچائے بغیر ادھر ادھر گھومتا پھرتا رہا۔ فوٹو : فائل


امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں ایک بھوکی مادہ بھالو اپنے تین بچوں کے ساتھ داخل ہوئی اور اسکول کے کیمپس میں آزادی سے گھومنے پھرنے لگی۔ اس وقت اسکول میں بچے اپنی کلاسوں میں موجود تھے اور تعلیم حاصل کررہے تھے۔ یہ دیکھ کر اسکول انتظامیہ پریشان ہوگئی اور اس مسئلے کا کوئی مناسب حل تلاش کرنے لگی۔

مادہ بھالو اور اس کے تینوں بچے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کے روز صبح 8بجے پورٹیبل کلاس رومز کے قریب دیکھے گئے تھے۔

اسکول انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ بھوکی مادہ بھالو اپنے تین بچوں سمیت اس اسکول میں خوراک کی تلاش میں آئی تھی اور کچھ کھانے پینے کی تلاش میں تھی۔ مادہ بھالو اپنے بچوں سمیت River Springs Middle School, Orange City نامی اس اسکول کی حدود میں لگ بھگ دو گھنٹے تک موجود رہی۔ ان کو اسکول کی حدود میں دیکھنے کے بعد Volusia کاؤنٹی پولیس کے افسران اور فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا اور انہیں مدد کے لیے طلب کیا گیا۔

پولیس فورس نے اس ضمن میں فیس بک پر لکھا تھا:’’خوش قسمتی سے بھالوؤں کی یہ فیملی اسکول کیمپس میں گھسنے کے بعد ہی دیکھ لی گئی تھی جو بے قراری سے خوراک کی تلاش میں تھی اور دو گھنٹے سے مسلسل اس کے حصول کے لیے کوشاں تھی۔

وہ تو خدا کا شکر ہے کہ ان جنگلی اور وحشی جانوروں کی وجہ سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کسی قسم کے سنگین خطرات لاحق ہوسکے، بلکہ سب کچھ بڑے پرسکون انداز میں ہوتا چلا گیا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انسانوں کی موجودگی کی وجہ سے یہ بھالو خاندان مشتعل بھی ہوسکتا تھا اور اگر یہ طیش میں آجاتا تو پھر بڑے مسائل کھڑے ہونے کا اندیشہ تھا، مگر خدا کا شکر ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوسکا۔ یہ بھالو خاندان کسی کو بھی نقصان پہنچائے بغیر ادھر ادھر گھومتا پھرتا رہا۔‘‘

اسکول کے سبھی طلبہ و طالبات کو اسکول کے اندر اپنی کلاسوں میں ہی رکنے کی ہدایت دی گئی اور باہر نکلنے سے سختی سے منع کیا گیا تھا، کیوں کہ اس صورت میں بھوکے بھالو انہیں نقصان پہنچا سکتے تھے۔‘‘ فلوریڈا کے مچھلی اور جنگلی حیات کی حفاظت کرنے والے کمیشن کے جدید ترین اعداد وشمار یہ بتاتے ہیں کہ اس ریاست میں2014-15 میں بھی 4,000 سے زیادہ جنگلی اور وحشی جانور رہ رہے تھے۔

کمیشن کے ڈائریکٹر Dave Telesco جو اس کمیشن کے بیئر منیجمنٹ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں، ان کا کہنا ہے:’’یہ بھالو اور ریچھ سردی کے زمانے میں اپنے غاروں اور اپنی کمین گاہوں سے باہر نکلتے ہیں اور خورا ک کی تلاش میں ادھر ادھر گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اور ہمارے ساتھی ان ریچھوں کو کوئی ایسا موقع نہ دیں کہ وہ بے فکری سے ہمارے گھروں اور اسکولوں کالجوں کے اطراف میں گھومیں یعنی ہم اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھیں اور ان جگہوں پر کھانے پینے کی باسی اور ناکارہ اشیا ہرگز نہ پھینکیں، کیوں کہ ان اشیا کا یہاں پھینکنا انہیں دعوت دینے کے مترادف ہے اور یہ ریچھ اور بھالو انہیں کی بو پر وہاں آن پہنچیں گے جو ہمارے لیے مسلسل خطرہ بنے رہیں گے۔‘‘

انہوں نے علاقہ مکینوں کو یہ ہدایت بھی دی کہ اگر آپ اپنے علاقے میں کھانے پینے کی تازہ یا باسی اشیا دیکھتے ہیں تو انہیں پہلی فرصت میں وہاں سے ہٹادیں اور اپنی تمام جگہوں کو ہر طرح سے مکمل طور پر صاف رکھیں، یہ ان جنگلی جانوروں کو اپنے علاقوں سے دور رکھنے کی بہترین حکمت عملی ہوگی، اس پر ترجیحی بنیادوں پر عمل کیا جائے۔

نیوزی لینڈ میں نمودار ہوا بہت بڑا سنک ہول

نیوزی لینڈ کے ایک ڈیری فارم میں حال ہی میں ایک بہت بڑا سنک ہول یکایک نمودار ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک 60,000 سال پرانے آتش فشااں کی قدیم چٹانیں منظر عام پر آگئیں۔

یہ اتنا بڑا سنک ہول ہے جس نے نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے دیگر volcanologists کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرالی ہے، یہ سنک ہول یا بہت بڑا سوراخ اتنا بڑا اور گہرا ہے کہ اس کے اندر چار ڈبل ڈیکر بسیں سما جائیں یعنی 20 میٹر یا 66 فیٹ، یہ عظیم گڑھا لگ بھگ 200 میٹر یعنی 660فیٹ لمبا ہے۔

یہ سنک ہول یا عظیم گڑھا کیسے نمودار ہوا، اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ شمالی جزیرے میں Rotorua ٹاؤن کے قریب موسلا دھار بارشیں ہورہی تھیں کہ بارش رکنے کے بعد اچانک ہی یہ سوراخ نموار ہوگیا۔ شمالی جزیرے کا یہ ٹاؤن Rotorua ایک ایسی جگہ واقع ہے جو اپنی جیوتھرمل نقل و حرکت کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ ماہرین ارضیات کا یہ یقین ہے کہ سیکڑوں یا ہزاروں سال کی طوفانی بارشوں نے اس علاقے میں زیرزمین چونے کے پتھر کی تہوں کو اکھاڑ پھینکا جس کے باعث نیچے کی زمینی تہوں نے اپنی جگہ چھوڑ دی اور مذکورہ گڑھا نمودار ہوگیا۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کے معروف volcanologist  براڈ اسکاٹ کہتے ہیں:’’یہ منظر بہت ہی زبردست ہے، میں نے اس سے پہلے بھی ایسی سنک ہول دیکھے ہیں، مگر اس جیسا شان دار گڑھا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ یہ پہلے میرے دیکھے گئے سبھی سنک ہولز سے زیادہ بڑا ہے۔‘‘

براڈ اسکاٹ نے نیوزی لینڈ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا:’’یہ ڈیری فارم جہاں مذکورہ بالا سنک ہول نمودار ہوا، ایک خوابیدہ آتش فشاں کے دہانے پر واقع ہے۔ اس سنک ہول کی تہہ میں موجود دھول اور راکھ اصل میں 60,000سالہ قدیم آتش فشاں کی تلچھٹ ہے۔ جو اس دہانے سے باہر آئی تھی۔‘‘

نیوزی لینڈ کے اس علاقے کے ایک کسان کولن ٹری مین کا کہنا ہے کہ یہ رات کو کسی وقت نمودار ہوا اور صبح ایک ورکر نے اس سنک ہول کو دیکھا جو صبح کے وقت اپنی گایوں کو قابو میں کرنے کے لیے ان کے ساتھ ساتھ دوڑ رہا تھا۔


Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, بلائی, بن, جب, ریچھوں, عجیب و غریب, فیملیاسکول, مہمان, کالے, کی, گئی

باکسر عامر خان ایک اور اسکینڈل کاشکار ہوگئے

https://is.gd/ARVYRv




عامر خان کے انسٹاگرام سے ان کی شادی سے متعلق علم ہوا، صوفیہ ہامانی فوٹو:فائل


لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک اوراسکینڈل کا شکار ہوگئےصوفیہ ہامانی نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ عامر خان نے شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی ان کے ساتھ تعلقات قائم کیے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  کی زندگی سے مشکلات ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی ہیں، گزشتہ برس اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کے اسکینڈل سے عامر خان ابھی باہر نکلے ہی تھےکہ ایک اور اسکینڈل کا شکار ہوگئے۔ لندن سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ بیوٹیشن صوفیہ ہامانی نے عامر خان پرالزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ عامر خان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے محض 17 روز بعد ان کے ساتھ تعلقات قائم کیے۔



صوفیہ کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان سے اس ماہ کی ابتدامیں لندن کلب میں ملی تھیں جہاں سے وہ دونوں ہوٹل میں چلے گئے تھے، بعد ازاں عامر نے انہیں 20 یورو کی رقم دے گھر بھیج دیا حالانکہ یہ جگہ لندن سے 8 میل کی دوری پر واقع تھی اور وہاں سے کرایہ 50 یورو بنتاتھا۔ تاہم اپنے فلیٹ واپس جانے کے تھوڑی دیر بعد صوفیہ پر انکشاف ہواکہ عامر خان کا تعلق اسپورٹس کی فیلڈ سے ہے اور وہ نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ حال ہی میں دوسرے بچے کے والد بھی بنے ہیں۔ صوفیہ کا کہنا ہے کہ انہیں عامر خان کے انسٹاگرام سے ان کی شادی سے متعلق علم ہوا، انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا عامر شادی شادہ ہیں ورنہ وہ ان کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرتیں۔

صوفیہ نے عامر خان کی اہلیہ فریال  مخدوم کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس کے لیے ایک برا خواب ہے اسے چاہئیے کہ وہ عامر کو چھوڑدے۔

واضح رہے کہ صوفیہ ہامانی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں فی الحال عامر خان کاکوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔


Urdu Khabrain
Pakistan Sports News, Pakistani News, Sports Khabrain, Sports News, Sports Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sports News, World Sports News, اسکینڈل, اور, ایک, باکسر, خان, عامر, کاشکار, کھیل, ہوگئے

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...