https://goo.gl/3PHXWv
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گی۔
فریال نے ناروے میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور عامر خان خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے درمیان تمام تر غلط فہمیاں دور ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ان کے لئے ہمیشہ محفوط رہا ہے اور وہ اگلے سال گرمیوں میں عامر اور فیملی کے ساتھ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت پورے پاکستان کا دورہ کریں گی۔
عامرخان کی اہلیہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کے لیے ہمیشہ دعاگو رہتی ہیں ساتھ ہی کہا کہ ہم سب کو اکٹھے رہنا ہے اور پاکستان کی حمایت کرنی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں عامر اور فریال اُس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنے جب عامر خان نے ٹوئٹر پر فریال سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ بعدازاں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کے بعد آخرکار دونوں میں صلح ہوگئی، جس کا اعلان بھی عامر خان نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 29 November 2017
فریال مخدوم کا اگلے برس پاکستان آنے کا اعلان
Saturday, 25 November 2017
جن کا خاتون اینکر پر حملہ ویڈیودیکھیں
https://goo.gl/qFzwm7
ماضی قریب میں صرف ایک صحافی ولی خان بابر کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ نامساعد حالات میں سنایا گیا جس کے مجرموں کو سزا ملنا ابھی باقی ہے۔
حیات اللہ کے قاتل بھی گرفتار نہیں ہوئے، سلیم شہزاد کے قاتل بھی نہیں گرفتار ہوئے، پاکستان میں اگر ہم صحافیوں نے اپنے ساتھیوں کے لیے آواز نہ اٹھائی اور ان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج نہ کیا تو یاد رکھیں کہ کل تو یہ صحافی تھے جو آج اس دنیا میں نہیں اس کے بعد ہم سب کی باری بھی آ سکتی ہے۔
صحافی اور اینکر مطیع اللہ جان
مگر سوال یہ ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کو درپیش بڑے خطرات کیا ہیں؟
صحافی اسد ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک تو یہ ہے کہ خفیہ ایجنسیاں صحافیوں کی بہت زیادہ نگرانی کرتی ہیں۔ آپ کی نقل و حرکت یہاں تک کے آپ کے موبائل فون ٹیپ ہو رہے ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ بڑا خطرہ تو ان سے ہے۔‘
اس کے علاوہ اسد ملک نے بتایا کہ حکومت سے جان کا خطرہ تو نہیں ہوتا مگر ’وہ یہ کرتے ہیں کہ آپ کو ملازمت سے برخاست کروا دیتے ہیں اور ایسی مثالیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ شدت پسند تنظیمیں یا غیر ریاستی عناصر ہوتے ہیں ان سے بہت زیادہ خطرہ درپیش ہوتا ہے۔
Urdu Khabrain
اینٹی بائیوٹکس استعمال کرنےوالےاحتیاط کریں
https://goo.gl/1FPXSY
لندن:برطانیہ کے طبی ماہرین کا کہناہے کہ زیادہ تر مریضوں کو اینٹی بائیوٹکس تجویز کرنے کے بجائے انھیں آرام کرنے کا مشورہ دیا جانا چاہیے
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کا ہر پانچ میں سے ایک نسخہ غیر ضروری ہوتا ہے کیونکہ کئی بیماریاں خود بخود دور ہوجاتی ہیں۔پی ایچ ای کا کہنا ہے کہ دواؤں کے زیادہ استعمال سے انفیکشنز کا علاج مشکل ہوجاتا ہے اور دوا کے خلاف مزاحمت کرنے والے سپر بگزپیدا ہوجاتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں ہر سال 5 ہزارافراد دوا کے خلاف مزاحمت کرنے والے انفیکشنز کا شکار ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔پی ایچ ای کے مطابق کھانسی اور حلق کی سوجن خود سے ٹھیک ہونے میں تین ہفتے لگتے ہیں جبکہ اینٹی باییوٹکس اس دورانیہ کو کم کرکے ایک یا دو دن پہ لا سکتی ہے۔پی ایچ ای کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر پول کوسفورڈ نے بتایا کہ ہمیں عام طور پر اور عام علامات میں اینٹی باییوٹکس کی ضرورت نہیں ہوتی، ہم میں سے اکثر کو مخلتف اوقات میں انفیکشنز ہوتی ہیں اور ہم اپنے مدافعتی نظام کی وجہ سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ڈاکٹر کے پاس اینٹی بائیوٹکس کی توقع لے کر نہیں جانا چاہیے۔جو انفیکشنز انسانی جسم برداشت کرسکتا ہے ان میں خوب آرام کرنے، پیرا سٹا مول جیسی درد کش ادوایات استعمال کرنے اورپانی یا جوس زیادہ استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خوش خوراکی نےبیماری کی دہلیز تک پہنچادیا
یہ بھی پڑھیں :یہ چھوٹی سی جڑی بوٹی کس طرح مردانہ کمزوری دور
پروفیسر کوسٹفورڈ کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ اس وقت اینٹی بائیوٹکس استعمال کریں جب آپ کو اس کی ضرورت نہیں ہے تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ آنے والے مہینوں میں آپ کو وہ انفیکشن ہوجائے جس میں اینٹی بائیوٹیکٹس اثر نہیں کریں گی۔ اے پی پی.
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, News, Pakistan Health News, Pakistani News, Samaa, Top Health News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, اینٹی, بائیوٹکس, صحت, کرنےوالےاحتیاط, کریں
Tuesday, 21 November 2017
ہمیشہ بھارت، آسٹریلیا کے خلاف اپنی بہترین پرفارمنس دینا چاہتا ہوں: عامر
https://goo.gl/o1zupJ
محمد عامر نے ورلڈ کپ 2019 میں تہلکہ مچانے کی ٹھان لی۔ محمد عامر نے کہا ہے کہ پابندی کی وجہ سے ورلڈ کپ 2011 اور 2015نہ کھیل پانے کا افسوس ہے، آئندہ ایونٹ میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی کارکردگی سے گہرا تاثر چھوڑنا چاہتا ہوں۔
’’کرک انفو‘‘ کو انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹ میں اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے کیلیے ٹریننگ کے سخت شیڈول پر عمل پیرا رہتا ہوں، 2010میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ کیس میں میرے سزا مکمل کرنے کے بعد کم بیک تک کرکٹ میں انقلابی تبدیلیاں ہوئیں،اس کا انداز یکسر بدل چکا،خاص طور پر محدود اوورز کے کھیل میں بولرز کیلیے مشکلات بڑھ گئی ہیں، ون ڈے میچز میں 300سے زائد رنز عام سی بات ہوگئی، میچز میں بڑے اسکور معمول بن چکے۔
پیسر نے بتایا کہ دائرے کے اندر فیلڈرز کھڑے کرنے کا قانون متعارف کرائے جانے سے بولرز کو اپنی کارکردگی برقرار رکھنے کیلیے نئی ورائٹیز پر کام کرنا پڑا،کھیل میں اس قدر تیزی آنے کی وجہ مختلف ملکوں میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ کرکٹ پہلے سے بہت زیادہ مشکل اور محنت طلب کھیل ہوگیا ہے۔
مکی آرتھر کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں شارٹ لینتھ گیندوں کی وجہ سے زیادہ کامیاب نہ رہنے کے سوال پر محمد عامر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کم بیک کے وقت زیادہ فرسٹ کلاس میچز نہ ملنے کی وجہ سے میں ابتدا میں شارٹ گیندیں زیادہ کرتا تھا، بعد ازاں بہتری لانے کی کوشش کی اور مثبت نتائج بھی حاصل ہوئے، ویسٹ انڈیز میں زیادہ کامیابی ملی،اس کے ساتھ ایک اور پہلو بھی مد نظر رکھنا چاہیے کہ ایک ڈیڑھ سال میں ٹیسٹ میچز کے دوران میری بولنگ پر 16کے قریب کیچز بھی ڈراپ ہوئے،ایسا نہ ہوتا تو میرا ٹیسٹ ریکارڈ خاصا بہتر نظر آتا،ہم کسی کو الزام نہیں دے سکتے، کوئی فیلڈرنہیں چاہتا کہ کیچ چھوڑ دے۔
قالب وردپرس
Urdu Khabrain
یوسی براؤزر گوگل پلے اسٹور سے ہٹادیا گیا
https://goo.gl/2qFmhP
گوگل نے بھارتی پلے اسٹور سے یو سی براؤزر کو ہٹا دیا ہے اور اب بھارتی اینڈروئیڈ فون صارفین اپنے فون میں یو سی براؤزر انسٹال نہیں کرسکیں گے۔
بھارتی اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ گوگل نے 30 دن کےلیے پلے اسٹور سے یو سی براؤزر ہٹادیا ہےاور بھارت میں موجود اینڈروئیڈ صارفین اپنے موبائل فون میں یو سی براؤزر انسٹال نہیں کرسکیں گے۔ گوگل نے یہ فیصلہ یو سی براؤزر کی جانب سے صارفین کی ذاتی معلومات اور ڈیٹا ان کی اجازت کے بغیر اسٹور(ذخیرہ) کرنے کی شکایتوں پر کارروائی کرتے ہوئے کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یو سی براؤزر چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا کی ملکیت ہے اور گزشتہ دو ماہ سے اس کمپنی کے خلاف شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کمپنی بغیر اجازت صارفین کی ذاتی معلومات اور ڈیٹا چین میں اپنے سرور پر بھیج رہی ہے، جب کہ کمپنی پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اگر صارف یو سی براؤزر کو اپنے فون سے ان انسٹال کردیتا ہے یا براؤزنگ کی ہسٹری (تاریخ) مٹادیتا ہے تب بھی موبائل پر یو سی براؤزر کا کنٹرول باقی رہتا ہے اور صارفین کی معلومات چینی سرور پر منتقل ہوتی رہتی ہیں۔
گزشتہ دو ماہ سے بھارت میں یو سی ویب براؤزر اس معاملے میں ملوث پایا جارہا ہے۔ بھارتی حکومت نے بھی اس معاملے میں کمپنی سے پوچھ گچھ کی تھی اور حکومتی ڈیجیٹل لیبارٹری کو اس معاملے کی تفتیش کا حکم دیا تھا۔
گوگل نے بھی یو سی براؤزر کی سرگرمیوں کو اپنی پالیسیوں کے خلاف قرار دیا ہے۔ چند روز قبل اینڈروئیڈ پولیس فاؤنڈر آرٹیم روساکوواسکی کوایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں یو سی ویب (یو سی براؤزر بنانے والی کمپنی) اور گوگل کے مابین تضاد سے متعلق نشاندہی کی گئی تھی۔
دوسری طرف یو سی ویب کی جانب سے موصول ہونےوالی ای میل میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یو سی براؤزر کو بھارت میں گوگل پلے اسٹور سے 30 دنوں کےلیے عارضی طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ ای میل میں پلے اسٹور سے یو سی براؤزر کو ہٹائے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یو سی براؤزر گوگل کی پالیسیوں کے مخالف پایا گیا ہے البتہ ہم نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے کے لیے کہہ دیا ہے۔
ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک کہ یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا، صارفین یو سی براؤزر کے متبادل کے طور پر پلے اسٹور سے یو سی براؤزر منی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے گوگل پلے اسٹور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مسائل کو سمجھا اور ہمیں سپورٹ کیا۔ یوسی براؤزر کا نیا ورژن بہت جلد پلے اسٹور پر دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یو سی ویب نے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا بھر میں تقریباً 500 ملین صارفین نے اس براؤزر کو ڈاؤن لوڈ کیا تھا جب کہ صرف بھارت میں 100 ملین لوگ یہ براؤزر استعمال کرتے ہیں۔
قالب وردپرس
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
رومانوی کامیڈی فلم ’مان جاؤ نہ‘ کا ٹریلر ریلیز
https://goo.gl/GT7YLZ
پاکستانی پروڈکشن کمپنی کرو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’مان جاؤ نہ‘ اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا، جس میں نوجوانوں کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔
گلوکار اور اداکار عدیل چوہدری اس فلم کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے۔
ان کا ماننا ہے کہ فلمی کیریئر کے آغاز کے لیے فلم ’مان جاؤ نہ‘ کا انتخاب سب سے بہتر ہے۔
عدیل چوہدری کا کہنا تھا کہ ’لوگ اس وقت اس طرح کی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، ویسے ہی اس وقت سیکورٹی اور سیاست کے نام پر لوگ بہت مایوس ہیں، تو یقیناً انہیں یہ فلم پسند آئے گی‘۔
اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’میرے کردار کا نام حارث ہے، وہ دوستوں کا دوست ہے، وہ اپنی بہترین دوست رانیا سے محبت کرتا ہے، لیکن اسے بتانے سے ڈرتا ہے کیوں کہ کہیں ان کی دوستی خراب نہ ہوجائے‘۔
رانیا کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو شادی کے رشتے یا محبت پر یقین نہیں رکھتی، اور وہ حارث کو صرف اپنا اچھا دوست مانتی ہے۔
جب رانیا کے لیے رشتے آنا شروع ہوتے ہیں تو حارث کافی خوفزدہ ہوجاتا ہے اور وہ کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح رانیا کو اپنی محبت کے بارے میں بتاسکے۔
عدیل نے یہ بھی بتایا کے اس فلم کی شوٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اس فلم کی شوٹنگ صرف 38 دنوں میں مکمل کی، ویسے تو کراچی کا موسم صحیح رہتا ہے لیکن ہماری شوٹنگ کے دوران ٹھنڈ بڑھ گئی تھی جب مجھے پانی میں شوٹ کرنا تھا’۔
فلم ’مان جاؤ نہ‘ اگلے سال 2 فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
قالب وردپرس
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
گوادر میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ مسترد
https://goo.gl/ShUKHW
پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی یوان استعمال کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں سی پیک کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزارت مالیات اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی استعمال کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
چینی حکام سے ملاقات میں پاکستان نے چین کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہوگی۔ چین نے گوادر میں یوان کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کرنسی کے استعمال سے ایکسچینج سے جڑے خطرات سے بچاجاسکتا ہے۔
اجلاس میں چینی حکام نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستان سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کرے جسے پاکستان نے تسلیم کرلیا جب کہ اس حوالے سے حتمی مسودے پر دستخط ہونے کے امکانات ہیں۔
قالب وردپرس
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
حکومت کو قومی اسمبلی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا: شیخ رشید کا دعویٰ
https://goo.gl/B2t5mz
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو قومی اسمبلی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، 200 ارکان میں سے صرف 163 نے ن لیگ کے حق میں ووٹ دیئے۔
قالب وردپرس
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اسمبلی, حکومت, دعوی, رشید, سامنا, شکست, شیخ, قومی, میں, پاکستان, پڑا, کا, کرنا, کو
روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا پر بھارت میں مقدمہ درج
https://goo.gl/2VZQLd
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا پر جعلسازی کا مقدمہ درج کرلیا۔
نئی دہلی کی مقامی عدالت نے گڑگاؤں کے قریب قائم پرتعیش ہاؤسنگ سوسائٹی میں غبن اور فراڈ کے مقدمے میں ماریہ شراپوا کا نام بھی شامل کرنے کی ہدایات دی تھیں جس کے بعد پولیس نے ٹینس اسٹار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ماریہ شراپوا پر الزام ہے کہ انہوں ںے رہائشی پروجیکٹ ’’بیلیٹ بائے شراپوا‘‘ کی تشہیری مہم میں حصہ لیا تھا اور اس پروجیکٹ پر کبھی کام ہی شروع نہیں ہوا۔
پروجیکٹ میں گھر بُک کرانے والے ایک شخص نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ پروجیکٹ کے ڈویلپرز نے ٹینس اسٹار کو خطیر رقم کی پیشکش کرکے اس کی تشہیر پر آمادہ کیا جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ 2016 میں مکمل ہوجائے گا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ’’شراپوا نے نہ صرف ڈویلپرز کے دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں نے پرزور تشہیر کی بلکہ عام آدمی کی نظر میں انہوں نے اس پروجیکٹ کی حمایت بھی کی لہٰذا وہ بھی اس مجرمانہ سازش کا حصہ ہیں‘‘۔
پروجیکٹ کے ڈویلپرز کے خلاف بھی دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم اس مقدمے میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
مقدمے کی اگلی سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔
قالب وردپرس
Urdu Khabrain
سعودی عرب پر ’ایڈوانس‘ سائبر حملہ
https://goo.gl/jpjZTS
سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایڈوانس سائبر حملے کی نشاندہی کی ہے جو ان کی ریاست کو نشانہ بنا رہا ہے، جس کا مقصد سرکاری کمپیوٹرز کو ہیک کرنا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے تحت چلنے والے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر (این سی ایس سی) کا کہنا تھا کہ حملے میں ’پاور شیل‘ میلویئر کے ذریعے کیا گیا ہے، لیکن انہوں نے حملے کے ذرائع پر بات نہیں کی اور نہ ہی اس بات کی نشاندہی کی کہ کس سرکاری محکمے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادارے نے ایک جاری بیان میں کہا کہ ’این سی ایس سی نے ایک نئے خطرے (اے پی ٹی) کی نشاندہی کی ہے جو سعودی عرب کو نشانہ بنارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے میں کمپیوٹرز کو نشانہ بنانے کے لیے ای میل کا استعمال کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کچھ عرصے سے مستقل سائبر حملوں کی زد میں ہے جس میں ’شامون‘ بھی شامل ہے، اس کے ذریعے 2012 میں سعودی عرب کے توانائی کے شعبے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی ارامکو بھی شامون سے متاثر ہوئی تھی اور اسے ملک کا سب سے خوفناک سائبر حملہ قرار دیا جارہا تھا۔
اس موقع پر امریکی انٹیلی جنس افسران کا کہنا تھا کہ اس حملہ کا ذمہ دار سعودی عرب کا خطے میں دیرینہ دشمن ایران تھا۔
قالب وردپرس
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
فلم ’ٹائی ٹینک‘ کی 20 سال بعد تھری ڈی میں نمائش
https://goo.gl/c4GEKU
ہولی وڈ کی فلمی تاریخ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پیسے بٹورنے والی معروف فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو ریلیز کے 20 سال گزرنے کے بعد ایک بار پھر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ’ٹائی ٹینک‘ کو سب سے پہلے نومبر 1997 میں جاپان جب کہ 19 دسمبر 1997 کو امریکا سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔
فلم کی ریلیز کو رواں ماہ 20 سال ہوچکے، فلم کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اسے ایک بار پھر ’ٹو ڈی اور تھری ڈی‘ میں پیش کرنے کا اعلان کیا۔
ہولی وڈ رپورٹس کے مطابق جیمز کیمرون نے فلم کو 20 سال مکمل ہونے پر اعلان کیا کہ ’ٹائی ٹینک‘ کو ’ٹو ڈی اور تھری ڈی‘ میں پیش کیا جائے گا۔
فلم کو نئی ٹیکنالوجی میں ’ڈول بائے‘ کے تعاون سے پیش کیا جائے گا، اور ابتدائی طور پر صرف امریکا میں ہی اس کی نمائش کی جائے گی۔
فلم کی ٹو ڈی اور تھری ڈی میں نمائش کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔
فلم کی ٹیم نے دیگر ممالک میں اس کی ٹو ڈی اور تھری ڈی میں نمائش کا اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ 2018 کی ابتدائی سہ ماہی میں اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔
رومانٹک ڈزاسٹر فلم ’ٹائی ٹینک‘ نے نہ صرف آسکر ایوارڈ جیتا، بلکہ یہ ہولی وڈ کی اب تک کی زیادہ پیسے کمانے والی دوسری بڑی فلم ہے، جب کہ اسے سب سے زیادہ کمانے والی پہلی فلم کا اعزاز 2010 تک رہا۔
’ٹائی ٹینک‘ کی زیادہ کمائی کا اعزاز بھی فلم ساز جیمز کیمرون کی ایک اور فلم ’اوتار‘ نے ان سے چھینا۔
کیٹ ونسلیٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریو کی اس رومانٹک ڈزاسٹر فلم کی کہانی ایک سچے واقعے پر مبنی ہے۔
فلم کی کہانی 1912 میں حادثے کا شکار ہوئے دنیا کے پہلے بڑے برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے گرد گھومتی ہے، جس میں 1500 سے 5 ہزارکے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
فلم میں نہ صرف ’ٹائی ٹینک‘ کو ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا، بلکہ اس جہاز میں ہونے والے رومانس اور دیگر واقعات کو بھی دکھایا گیا ہے۔
اسی فلم کے ذریعے ہی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو شہرت ملی۔
قالب وردپرس
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
رینالٹ کا پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کا معاہدہ
https://goo.gl/xqSZDE
گندھارا نسان لمیٹڈ (جی این ایل) سے معاہدے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے فرانسیسی گاڑی ساز کمپنی رینالٹ نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی اسمبلنگ اور فروخت کے لیے عرب کمپنی الفطیم گروپ سے شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔
رینالٹ گروپ اور الفطیم نے کراچی میں گاڑیوں کی اسمبلنگ کے لیے نیا پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کیے۔
تاہم ان کے درمیان ہونے والی رقم کی ترسیل حکومتی اداروں کی جانب سے لگائے جانی والی شرائط پر منحصر ہیں۔
دونوں جانب سے امید کی جاری ہے کہ نئے پلانٹس کی تعمیر2018 کے اوائل میں شروع کردی جائے گی جبکہ گاڑیوں کی فروخت 2019 کے آخر یا 2020 میں شروع کردی جائے گی۔
دونوں کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی رقم بتانے سے گریز کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ایک سال میں کتنی گاڑیاں اس نئے پلانٹ کے ذریعے تیار کی جاسکیں گی۔
تاہم الفطیم گروپ کا کہنا تھا کہ 'ہم اتنی سرمایہ کاری کریں گے کہ جس سے یہ منصوبہ کامیاب ہو سکے لیکن ایک نجی کمپنی ہونے کے ناطے ہم اپنی مالیاتی تفصیلات عیاں نہیں کرسکتے'۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ رینالٹ گروپ نے خود کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے لیے پاکستان میں قدم رکھ دیا ہے جو 10 فیصد تک سالانہ اضافے کی مارکیٹ ہے۔
رینالٹ کا کہنا تھا کہ الفطیم سے شراکت داری کے ساتھ رینالٹ پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
رینالٹ کمپنی کے سینیئر نائب صدر اور افریقہ، وسطی ایشیا اور بھارتی خطے کے سربراہ فیبریس کمبولیو کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں جدید مصنوعات لانا چاہتے ہیں اور مارکیٹ میں حفاظت اور معیار پر نئی مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔
الفطیم آٹو سربراہ لین ہنٹ کا کہنا تھا کہ 20 کروڑ کی آبادی کے ساتھ پاکستان تیزی سے بڑھنے والی معیشت ہے اور ایسی تیز بڑھتی مارکیٹ میں قدم رکھنا انتہائی اہم حکمت عملی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رینالٹ گروپ دنیا کے بڑے برانڈز میں سے ایک ہے اور یورپ کی معروف گاڑی ساز کمپنی اب ہماری مارکیٹ میں قدم رکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر پاکستان میں ایک ورلڈ کلاس ادارہ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔
معاہدے کے مطابق رینالٹ گروپ اپنی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی معلومات کو پاکستان لے کر آئے گا جبکہ الفطیم گروپ اپنی ذیلی کمپنی الفطیم آٹوموٹیو پاکستان لمیٹڈ کے ذریعے ایک نئی مینوفکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹ لگائے گا جس میں رینالٹ کی گاڑیاں بنائی جائیں گی۔
قالب وردپرس
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...