Saturday, 30 September 2017

کراچی سمیت مختلف شہروں میں3 روز کیلئےموبائل سروس معطل

 


کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کو  بند رہے گی۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف حساس مقامات نمائش، کھادار، انچولی، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں صبح سے ہی موبائل فون سروس معطل ہونا شروع ہوئی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق 8 محرم الحرام کے جلوس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔


سندھ حکومت کی سفارش پر موبائل فون سروس کو معطل کیا گیا، اچانک موبائل فون سروس معطل ہونے پر لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک میں پھنسے افراد اپنے دیر سے پہنچنے یا گھر والوں سے رابطہ نہ کرسکے، جب کہ اسکول جانے والے بچوں کے والدین بھی خیریت دریافت کرنے سے قاصر رہے۔ دوسری جانب محرم الحرام کے جلوس کے روایتی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے، ایم اے جناح روڈ، نیو ایم اے جناح روڈ، ایمپرس مارکیٹ اور اس سے ملحقہ گلیوں کو بند کیا گیا ہے۔



کراچی سمیت سندھ کے آٹھ شہروں میں، جب کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی حساس مقامات اور علاقوں میں موبائل فونز صبح سے ہی خاموش کرا دیئے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق موبائل فون سروس کو محرم الحرام کے سلسلے میں نکالنے والے جلوس کی سیکیورٹی کے باعث کیا گیا ہے۔ بہاولنگر، فیصل آباد، کوئٹہ، گلگت بلتستان سمیت مختلف شہروں میں موبائل سروس بند ہے۔




قالب وردپرس

شیر نے برطانوی کھلاڑی کا ہاتھ چبا ڈالا


لندن: شیر نے برطانوی رگبی ٹیم کے کھلاڑی کا ہاتھ چبا ڈالا، کھلاڑی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق شیر کو پیار کرنا آپ کو مہنگا بھی پڑ سکتا ہے، ایسے کئی واقعات اس سے پہلے دنیا بھر میں پیش آچکے ہیں جس میں شیر یا چیتے کو کسی نے پالا اور اس نے اپنے ہی مالک کو شکار کرلیا یا زخمی کردیا۔


اسی طرح کسی شخص نے چڑیا گھر یا کسی اور شخص کے گھر پالے گئے جنگلے میں رکھے شیر کو پیار کرنے کی کوشش اور اسے نقصان پہنچا۔



ایسا ہی واقعہ برطانیہ میں پیش آیا کہ جب رگبی کے برطانوی کھلاڑی نے پنجرے میں قید شیر کو پیار کرنے کی نیت سے اس کے سرپر ہاتھ پھیرا تو ایک دم سے شیر نے رخ بدل کر اس کا ہاتھ اپنے جبڑوں میں دبالیا اور چباڈالا۔


موقع پر موجود لوگ اور خود کھلاڑی بھی چیخ اٹھا، ایک شخص ویڈیو بنا رہا تھا تو اتفاق سے یہ منظرکیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔




قالب وردپرس

ملک بھر میں یوم عاشور کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل

ملک بھر میں یوم عاشور کل منایا جائے گا جس کے لیے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔




ملک بھر میں یوم عاشور کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات 7 محرم الحرام سے ہی سخت ہیں، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جب کہ ہنگو میں موٹرسائیکل چلانے پر ہی پابندی لگادی گئی۔


ملک کے مختلف شہروں میں 8 اور 9 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل رکھی گئی جب کہ یوم عاشور کے روز بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی۔


کراچی میں بھی یوم عاشور پر صبح 10 بجے سے موبائل فون سروس معطل رہے گی اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔


شہر قائد میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا


مرکزی جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے جب کہ گزرگاہ میں آنے والی تمام مارکیٹیں بھی سیل ہیں۔


ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق یوم عاشور پر صوبے بھر میں 4 ہزار 281 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے اور 14 ہزار 563 مجالس منعقد کی جائیں گے جب کہ تعزیوں کے ایک ہزار 552 جلوس برآمد ہوں گے۔


ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں 6 ہزار 485 مجالس، 655 جلوس اور 414 تعزیے نکالے جائیں گے۔


ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 65 ہزار 129 پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، کراچی میں 9 ہزار 912 اور حیدرآباد میں 12 ہزار 947پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی دیں گے۔


اس کے علاوہ 7 ہزار 939 سندھ ریزرو پولیس کے اہلکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔


ایس پی حیدرآباد کے مطابق 10 محرم کو 4 ہزار پولیس اور رینجرز کے 800 جوان ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے، جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے 50 سے زائد کیمرے نصب کیے گئے ہیں جب کہ مرکزی جلوس کے ہمراہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی تعینات ہوگا۔


لاڑکانہ میں یوم عاشور کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے شہر میں 3 ہزار پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔


یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے جلوس کے روٹ پر فوج اور رینجرز سے مدد طلب کی ہے جب کہ ٹریفک پولیس نے بھی نویں اور دسویں محرم الحرام کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔


پنجاب حکومت نے مرکزی جلوس کے اطراف موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ تک موبائل سروس معطل رہے گی۔


لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ اور ماڈل ٹاؤن کے اطراف بھی موبائل فون سروس معطل ہوگی۔


پنجاب حکومت نے لاہور میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے فضائی نگرانی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں بھی مرکزی جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


سی سی پی او پشاور نے شہر میں 10 محرم کے تمام ماتمی جلوسوں کو حساس قرار دیا ہے۔


سی سی پی او کے مطابق پشاور میں تقریباً 120 ماتمی جلوس اور 300 سے زیادہ مجالس ہیں اور محرم الحرام میں دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے۔


سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ شہر میں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں، مختلف مقامات پر اضافی ناکہ بندیاں کی گئی ہیں، شہر میں مجموعی طور پر 225 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جب کہ سیکیورٹی کے لیے پاک فوج، ایف سی اور دیگر اداروں کی مدد حاصل ہے۔


سی سی پی او کے مطابق فاٹا کے ساتھ سرحد پر پولیس تعینات کی جائے گی۔


ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق شہر میں یوم عاشور پر پولیس کے 6 ہزار اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے اور حساس مقامات پر پولیس کے علاوہ ایف سی اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔


ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 50 سی سی ٹی وی کیمرےنصب کیےگئے ہیں جب کہ محرم کےجلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔


ملتان پولیس نے ضلع بھر میں 172 مجالس میں سے 39 مجالس اور 75 جلوسوں میں سے 13 کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔


ملتان میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 2300 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی پر مامور ہیں۔


ترجمان سول ڈیفنس کے مطابق ملتان میں پاک گیٹ،حرم گیٹ،خونی برج، شاہ رسال اور دیگر جلوسوں کےروٹس کی نگرانی کی جائے گی، یوم عاشور تک 130 کیمروں کی مدد سے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کی جائے گی جب کہ مانیٹرنگ سیل میں عملہ یوم عاشور تک 24 گھنٹے نگرانی میں مصروف رہےگا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

امریکہ نے ایٹمی معاہدہ توڑا تو ایران بھی ایسا ہی کرے گا: ایرانی وزیرِ خارجہ

ایران کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ ہونے والے چھ ملکی ایٹمی معاہدے سے دست بردار ہوا تو ایران بھی ایسا ہی کرے گا۔




ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے قطری ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ سے نیویارک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر واشنگٹن اس معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ایران کے پاس معاہدے سے دستبرداری اور دوسرے راستے موجود ہوں گے۔


جواد ظریف نے کہا کہ معاہدے کی پاسداری میں امریکہ کا فائدہ ہے۔لیکن امریکا کے موجودصدر اس بات کو ماننے سے انکاری دیکھائی دیتے ہیں ایران نے ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کی ہے لیکن امریکا نے ہر بار ایران کے خلاف اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا ثبوت دیتے ہوئے موقف اپنایا جو افسوسناک ہے۔


 





























































































































































































































































قالب وردپرس

اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرلیے

قومی کرکٹر اور سابق کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز کا سنگ میل بور کرلیا۔




اظہر علی نے 5 ہزار رنز کا سنگ میل 60 ٹیسٹ میچز کی 115 اننگز میں حاصل کیا جب کہ انہوں نے یہ اعزاز ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن چائے کے وقفے سے پہلے حاصل کیا۔


اظہر علی 5 ہزار رنز بنانے والے8 ویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں اور اس سے پہلے یونس، جاوید میانداد، انضام الحق، محمد یوسف، سلیم ملک، مصباح الحق اور ظہیر عباس یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔


سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں تیسرے روز کے اختتام پر اظہر علی 74 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔




وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 73 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 79 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 46 روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 48 روپے فی لیٹر ہو گی۔


وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اضافہ اوگرا کی سفارش پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔


واضح رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

کراچی مرکزی جلوس میں سیاسی رہنماؤں اور ڈپٹی میئر کراچی کی شرکت

کراچی میں نو محرم الحرام کےمرکزی جلوس اور نمائش پر واقع کیمپ میں سیاسی رہنماوں اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی شرکت،، کیمپ کے باہر شربت اور لنگر تقسیم کیا ۔




کراچی میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور نمائش پر واقع کیمپ میں سیاسی رہنماوں سمیت ڈپٹی میئر کرا چی ارشد وہرہ نے شرکت کی۔


انہوں نے مختلف تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کیا،ارشد وہرہ کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما بھی نمائش پہنچے رہنماوں میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، وقار مہدی، راشد ربانی شامل تھے،ڈپٹی میئر کراچی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کہا حق کے لیے قربانی دینے والے ہمیشہ کے لیے زندہ رہ جاتے ہیں، شہدائے کربلا نے حسینی فکر اور شجاعت پیدا کی۔


انہوں نے کہا امن و امان قائم کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں نے عمدہ انتظامات کئے ہیں،، جبکہ ڈٰی ایم سی ایسٹ کے کیمپ پر موجود پی پیپلز پارٹی کے رہنماوں نےعزاداروں میں شربت اور لنگر تقسیم کیا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

بنگلا دیش ہجرت کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوب گئی، 60 ہلاک

میانمار سے بنگلا دیش پہنچنے کی کوشش کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 60 افراد ہلاک ہوگئے۔




میانمار میں ریاستی تشدد کے بعد 5 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلادیش کی سرحد کے قریب پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔


میانمار حکومت کی پشت پناہی میں بدھ ملیشیا کے مظالم سے جان بچا ہجرت کرنے والے روہنگیائی مسلمانوں کی کشتی خلیج بنگال میں اندامان سمندر میں بنگلہ دیش پہنچنے سے پہلے ہی ڈوب گئی جس میں کم از کم 60 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔


زندہ بچ جانے والے کشتی مسافروں کے مطابق غیرقانونی طریقے سے سفر کرنے والی اس کشتی کا کپتان چیک پوائنٹس سے بچنے کی پوری کوشش کرتا رہا لیکن تیز بارشوں کے سبب سمندر میں طغیانی کے باعث کشتی الٹ گئی۔


اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق میانمار سے بنگلا دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد اب تک 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ بنگلا دیش میں روہنگیا مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد ناکافی وسائل کے سبب وہاں تشویشناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

بسمہ معروف وویمن ون ڈے ٹیم کی کپتان مقرر

ثنا میر کی جگہ بسمہ معروف کو ویمن ون ڈے ٹیم کی بھی کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ ثنا میر قیادت سے سبکدوش ہوگئیں تاہم سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گی۔




بسمہ معروف ٹی ٹوئنٹی کی پہلے ہی کپتان ہیں اب وہ ون ڈے ٹیم کی بھی قیادت کریں گی۔ چیف سلیکٹر محمد الیاس سمیت ویمنز سلیکشن کمیٹی کو بھی برطرف کردیا گیا ہے۔


ویمنز ٹیم کی جنرل منیجر شمسہ ہاشمی اور مینیجر عائشہ اشعر بھی فارغ کردی گئی ہیں۔ نئی جی ایم کی تقرری تک عائشہ اشعر فرائض انجام دیں گی۔


یاد رہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی کی تحقیقات جاری تھیں۔ کوچ، کپتان، چیف سلیکٹر اور منیجر کی رپورٹس اور جی ایم ویمنز ونگ کے انٹرویو کے بعد وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ ثنا میر کی جانب سے ساتھی کھلاڑیوں کو لکھے گئے مبینہ خط میں کہا گیا تھا کہ موجودہ ویمن ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتی اور میرٹ پر سمجھوتہ کررہی ہے، اسی بنا پر میں موجودہ عہدے داروں کے ساتھ کام نہیں کرسکتی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Friday, 29 September 2017

آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔




ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 36 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔


جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 10 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 19 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔


اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری وزارت پیٹرولیم، وزارت خزانہ کو بھیجے گی اور وزیراعظم قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ کریں گے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کا کسی کو شوق ہے تو پورا کرلے، قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کے لیے جمہوری طریقہ اپنایا جاتا ہے اور اگر کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو پورا کرلے۔




پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے زیر صدارت اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کے لیے جمہوری طریقہ اپنایا جاتا ہے اور اگر جو اپوزیشن لیڈرتبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ نمبرگیم پوری کریں کیوں کہ یہ تبدیلی قومی اسمبلی میں نمبر پورے ہونے پرہی ہوگی اورنمبرکسی کی خواہش پر پورے نہیں ہوں گے۔


قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جو طریقہ آئین میں درج ہے اسی پر چلتے ہوئے چیرمین نیب اور عبوری حکومت کا تقرر ہونا ہے جب کہ تحریک انصاف ایک صوبے میں حکومت کررہی ہے اور ایک میں اپوزیشن میں لہذا دونوں صوبوں میں ان کی مشاورت سے ہی عبوری حکومت آئے گی۔


انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں بار بار مک مکا کا کہا جارہا ہے، پیپلزپارٹی کسی مک مکا کاحصہ تھی اورنہ ہی ہے جب کہ میڈیا کی طرف سےمک مکا کےالفاظ استعمال ہونے پرافسوس ہے، اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر اپنی حکمت عملی شیئر نہیں کرسکتے، ہمارے ساتھی اور دوست ہمارے ساتھ ہیں اور جہاں جہاں مشاورت کی ضرورت ہوگی وہ ہم ضرور کریں گے۔


واضح رہے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جارہا ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 22 افراد ہلاک، 30 زخمی

بھارتی شہر کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 22 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔




بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض افراد شدید زخمی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

حکام کے مطابق کام کے اوقات میں ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر دفتر جانے والے لوگوں کا شدید رش ہوتا ہے اور بھگدڑ مچنے کا واقعہ پیدل چلنے والوں کے پل پر پیش آیا جو دو اسٹیشنوں کو ملاتا ہے۔


پولیس نے بتایا کہ 4 ٹرینیں ایک ساتھ آئیں جب کہ بارش بھی ہورہی تھی۔ بہت سارے لوگ ٹرینوں میں بیٹھنے کے لیے دوڑے جس کی وجہ سے بعض خواتین پھسل گئیں اور بھگدڑ مچ گئی جبکہ متعدد لوگ پیروں کے نیچے آکر کچلے گئے۔


اس دوران ریلوے اسٹیشن اور پل پر اتنا ہجوم جمع ہوگیا کہ بعض افراد نے پل سے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں اور شدید چوٹیں آئیں۔


سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹیکسز کا یہ اچھا صلہ مل رہا ہے۔


بھارتی میڈیا نے بتایا کہ پیدل چلنے والوں کا پل بھی انتہائی خستہ حال اور گنجائش سے چھوٹا ہے جسے ٹھیک کرانے کے لیے بارہا مطالبات کیے گئے لیکن حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

سری لنکا کی پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔




ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 227 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔


پہلے روز کھیل کے اختتام تک کپتان دنیش چندیمل 60 اور ڈکویلا 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور وہیں سے دوبارہ بلے بازوں نے دوبارہ اننگز کا آغاز کیا۔


قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بولرز نئی گیند سے فائدہ نہیں اٹھاسکے تاہم دوسرے روز کھیل کے دوران سری لنکا کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔


سری لنکن ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے سیشن میں مہمان ٹیم دباؤ کا شکار رہی اور تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔


اوپننگ بلے باز کشال سلوا اور کرارتنے نے 34 رنز کی شراکت قائم کی تو سلوا 12 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد ایک رنز کے اضافے کے بعد نئے آنے والے بلے باز لہرو تھرمانے بھی بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔


تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز مینڈس تھے جو صرف 10 رنز بناسکے جنہیں یاسر شاہ نے اپنی گھومتی ہوئی گیند سے شکار بنایا۔


چوتھی وکٹ پر اوپننگ بلے باز کرارتنے اور کپتان دنیش چندیمل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا اور چائے کے وقفے تک دونوں بلے بازوں نے 82 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 143 تک پہنچا دیا۔


سری لنکا کی چوتھی وکٹ 161 رنز پر گری اور کرارتنے 93 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔


بعدازاں چندی مل اور ڈک ویلا نے دن کے اختتام تک اننگز کو سنبھالا اور سری لنکن ٹیم کو مزید کسی نقصان سے دور رکھا۔


پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔


یاسر شاہ کا اعزاز


سری لنکا کے خلاف میچ میں یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کر کے ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین 150 وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر بن گئے ہیں۔


یاسر شاہ نے مجموعی طور پر اپنے 27 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا جب کہ ان سے قبل آسٹریلیا کے کلیری گریمیٹ نے 28 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


پاکستان کی جانب سے حارث سہیل اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں جب کہ قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، سمیع اسلم، اظہرعلی، اسد شفیق، بابراعظم، محمد عامر، یاسر شاہ، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔


سری لنکن ٹیم کشال سلوا، ڈیموتھ کرارتنے، کشال مینڈس، کپتان دنیش چندیمل، لہیرو تھرمانے، نروشان ڈکویلا، دلرووان پریرا، رنگانا ہیراتھ، سرنگا لکمل، لکشان سنداکان اور نوان پرادیپ پر مشتمل ہے۔


ٹاس ہارنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے اور میچ میں اچھا پرفارم کریں گے۔


کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے کافی پرجوش ہوں۔


 آئی سی سی کے نئے قوانین کا اطلاق


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے کرکٹ کی دنیا میں آئی سی سی کے نئے قوانین کا اطلاق ہونے جارہا ہے۔


نئے قوانین کے مطابق امپائرز کو آن فیلڈ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کو میدان سے باہر بھیجنے اور حریف ٹیم کو پینلٹی رنز دینے کا اختیار مل گیا ہے۔


نئی ترامیم کے تحت پلیئرز کے آن فیلڈ کنڈکٹ کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت میچ کے دوران نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کو محدود مدت سے لے کر مکمل اننگز کے لئے میدان سے باہر کرنا اور حریف ٹیم کو 5 پینلٹی رنز دینا فوری سزا میں شامل ہے۔


اگر کپتان کھلاڑی کو گراؤںڈ سے باہر بھیجنے سے انکار کرتا ہے تو امپائر کو حق حاصل ہوگا کہ وہ حریف ٹیم کو فاتح قرار دیدے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...