Tuesday, 24 April 2018

دوران پرواز مسافروں کی کس حرکت پر ائیرہوسٹسز کو سب سے زیادہ غصہ آتا ہے؟ ائیرہوسٹس نے کھل کر بتادیا

https://is.gd/7m04P4
برمنگھم(نیوز ڈیسک)آسمان کی بلندیوںمیں پرواز کرنے والی ائیرہوسٹسوں کی دلکش گلیمرس زندگی کے بارے میں تو بہت کہانیاں سننے میں آتی ہیں لیکن ان کے پیشے سے وابستہ مسائل کیا ہیں، اور یہ ان سے کیسے نمٹتی ہیں، اس کا ذکر کم ہی سننے کو ملتا ہے۔ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے بہت سی ائیرہوسٹسوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ انکشافات کئے ہیں جو
واقعی حیران کن ہیں۔ اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق برطانیہ کی بڑی ائیرلائنوں کی متعدد ائیرہوسٹسوں نے اپنا نام خفیہ رکھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے خفیہ پہلوؤں پر بات کی ہے۔ ایک سابقہ ائیرلائن نے مسافروں کا سامان گم ہونے کی ایک دلچسپ وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ”کبھی کبھار ہم کسی مسافر سے ناراض ہوں تو اس کا سامان جان بوجھ کر بھی گم کر سکتے ہیں۔ ایک بار ایسا ہی ہوا کہ ایک مسافر نے اضافی بیگ رکھنے کے لئے جھگڑا شروع کر دیا۔ وہ وکیل تھا اور عدالت میں پیشی کے لئے جا رہا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اضافی بیگ ساتھ لے جانا بے حد ضروری ہے، اور اس پر خاصی بدمزگی ہوئی۔ وہ لڑ جھگڑ کر اپنی بات منوانے میں کامیاب تو ہو گیا لیکن میں نے اس کے بیگ پر لگا ٹیگ اُتا رکر علیحدہ کردیا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ اب یہ بیگ مسافر کو نہیں ملے گا بلکہ گمشدہ سامان کے ایریا میں جائے گا۔ وہ مسافر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا لیکن وہاں پہنچ کر ہی اسے پتا چلا ہو گا کہ اس کے ساتھ کیا ہو گیا ہے۔“ بعض مسافروں کو ہوائی جہاز میں ننگے پیر بیٹھنے کا شوق ہوتا ہے اور بعض تو ایسے بھی ہوتے ہیں کہ اگلی سیٹ پر پاؤں رکھ دیتے ہیں۔ اتفاق سے یہ لوگ

ائرہوسٹسوں کے لئے ناپسندیدہ ترین مسافر ہوتے ہیں۔ ایسے مسافروں کو خبردار کرتے ہوئے ایک ائیرہوسٹس نے کہا ”یہ ہماری ناپسندیدہ ترین باتوں میں سے ہے کہ کوئی مسافر ہمیں ننگے پاؤں نظر آئے اور خاص طور پر وہ جو اپنے ننگے پاؤں اگلے مسافر کی سیٹ پر رکھ کر سوجاتے ہیں وہ تو ہمیں بہت ہی برے لگتے ہیں۔ اگر ہمیں کوئی مسافر اس حالت میں سوتا

نظر آئے تو ہم اسے جگا دیتے ہیں اور بعض اوقات تو ایسے بدتہذیب مسافروں کی سرزنش بھی کرنی پڑتی ہے۔“ ایک اور ائیرہوسٹس نے بتایا ”بعض اوقات مسافر اپنی منزل کی بجائے کہیں اور پہنچ جاتے ہیں اور اسے ائیرلائن کی غلطی تصور کرتے ہیں۔ یقینا اکثر اوقات یہ غلطی ہی ہوتی ہے لیکن بعض اوقات ائیرلائن کے عملے کی سوچی سمجھی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ میں نے ایک بار چار مسافروں کا سفر ایسا گڑبڑ کیا کہ یہ بیچارے اپنی منزل سے 900 میل دور جااترے۔ ان مسافروں کے رویے سے تنگ آکر میں نے انہیں غلط پرواز میں بٹھادیا اور وہ دونوں کہیں کے کہیں جا پہنچے۔“ کھانے کے بارے میں مسافروں کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے ایک ائیرہوسٹس نے بتایا” جب آپ کے سامنے کھانے کی ٹرے آئے تو اس میں سے سارا کچھ اُٹھا کر اپنی پلیٹ میں مت ڈالیں۔ ٹرے پر پڑے برتنوں کو بھی ادھر اُدھر مت کریں کیونکہ وہ جس ترتیب میں آتی ہیں اسی ترتیب میں واپس جاتی ہیں۔ اگر آپ انہیں آگے پیچھے کریں گے تو وہ ٹرالی میں فٹ نہیں ہوں گی اور ائیرہوسٹسوں کے لئے یہ بات بہت پریشان کن ہوتی ہے۔ ایک ائیرہوسٹس نے سیٹ اپ گریڈ کروانے کا درست طریقہ

بتاتے ہوئے کہا ”اگر آپ اپنی سیٹ اپ گریڈ کروانا چاہتے ہیں تو کبھی بھی کیبن کریو سے اس کے بارے میں بات نہ کریں کیونکہ وہ آپ کی سیٹ اپ گریڈ کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ اگر آپ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں تو گراؤنڈ پر ہی متعلقہ افراد سے بات کریں۔“
Urdu Khabrain
Hot Khabrain, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting Khabrain, Wired Khabrain, World Interesting News, ائیرہوسٹس, ائیرہوسٹسز, اتا, بتادیا, حرکت, دوران, زیادہ, سب, سے, عجیب و غریب, غصہ, مسافروں, نے, پر, پرواز, کر, کس, کو, کھل, کی, ہے

چہرے سے چکناہٹ صاف کرنے کے 7 طریقے

https://is.gd/llOybJ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے چلچلاتے دن آچکے ہیں، ایسے میں ہمیں چاہیئے کہ اس شدید موسم سے بچنے کے لئے کچھ انتظامات کرلیں۔گرمی میں سب سے ذیادہ متائثر ہونے والی چیز ہمارے چہرے کی جلدہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جلد جسم کا ظاہری حصہ ہے۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ صرف سن بلاک اور اوپری چیزیں جلد کو دھوپ اور گرمی کے اثر
سے بچانے کے لئے کافی نہیں ہوتی بلکہ بعض اوقات اس موسم میں چہرے پر چکناہٹ ہوجاتی ہے ، جو آپ کے مزاج اور جلد دونوں کو بگاڑ دیتا ہے۔آج ہم آپ کو چہرے سے چکناہٹ صاف کرنے کے چند ٹوٹکے بتائیں گے تاکہ آپ اس شدید موسم میں خود کو اور اپنے چہرے کو محفوظ رکھ سکے۔٭فیس واش کا استعمالاپنے چہرے سے چکناہٹ کو صاف کرنے کیلئے آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے پیسے کسی اچھےفیش واش پر کریں اور اسے روزانہ دن میں دو بار استعمال کریں۔جلد میں موجود چکنائی آپ کے چہرے پر چھوٹے سوراخ کردیتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ فیس واش کا استعمال احتیاط سے کیا جائے۔٭میسیلر پانی کا استعمال کریںمیسیلر پانی میں تیل کے ایسے زرات موجود ہوتے ہیں جو آپ کے چہرے پر چکناہٹ کو ختم کردیتا ہے اور آپ کے چہرے کو جلدی خشک نہیں ہونے دیتا۔٭بلوٹنگ پیپر بلوٹنگ پیپر میں گلائی کولک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو آپ کے چہرے سے چکناہٹ کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے ، اس ہر دن دو مرتبہ ضرور استعمال کریں۔٭ماسک مٹی کا ماسک چہرے سے چکناہٹ کو ختم کرنے کیلئے سب سے مفید ٹوٹکا مانا جاتا ہے جس کا استعمال آپ کو ہفتہ

میں ایک دن ضرور کرنا چاہیے۔٭ڈائٹ کا خاص خیال رکھیںایسی خوراک کا استعمال بلکل نہ کریں جن میں شوگر یا چکنائی زیادہ مقدار میں موجود ہو بلکہ ان خوراک کا استعمال کریں جو اینٹی اوکسیڈنٹ سے بھرپور ہو۔٭فیشیئل کروائیںاگر آپ سلون میں فیشیئل کروانے کے عادی ہیں تو خبردار ہوجائیں بھاپ کی مدد سے کیے جانےوالے فیشیئل کا استعمال کبھی نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کے چہرے پر چکناہٹ کی سطح بڑھ جاتی ہے۔٭جلد کے ماہرین سے رجوع کریںبعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ لوگوں کی جلد، بیماری کی وجہ سے جلدی خراب ہوجاتی ہے۔ ایسے میں آپ کو جلد کے ماہرین کو دکھانا بےحد ضروری ہے۔ تاکہ اس کی دی گئی دوائیوں سے آپ کے چہرے پر چکناہٹ ختم ہوجائے
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain

سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے خریدار تذبذب کا شکار ہیںموجودہ قیمت جانیے؟

https://is.gd/KmXWh1
لاہور(نیوزڈیسک ) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں غیر معمولی کمی ملکی صرافہ مارکیٹ پر بھاری پڑنے لگی۔ گزشتہ پانچ برس میں ڈالر 20 روپےسے زائد مہنگا ہونے اوربین الاقومی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے نے ملکی صرافہ مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کو ماند کر دیا۔2013 ء میں بین الاقوامی منڈی میں فی اونس خالص
سونے کی قیمت 1270 سے 1300 ڈالر تھی جبکہ انٹر بینک ڈالر کی قیمت 98 روپے سے 100 روپے ہونے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں پر زیادہ اثرات نہیں تھے ،جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت42 ہزار سے 43 ہزار روپے فی تولہ رہی،لیکن روپے کی قدر میں ہونے والی مسلسل کمی کے باعث قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا رجحان غالب رہا۔حالیہ دنوں میں سونے کی قیمت پانچ سال کی بلند ترین سطح یعنی 60 ہزار روپے فی تولہ کی حد عبور کرچکا ہے ۔ گزشتہ پانچ سال میں مقامی مارکیٹ میں سونا 18 ہزار روپے فی تولہ تک بڑھ چکی ہیں جسکی سب سے بڑی وجہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہے ۔ حالیہ دنوں میں انٹر بنک ڈالر کی قیمت117روپے تک ہوچکی ہے جبکہ سونے کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جوکہ 1300 سے بڑھ کر1336 ڈالر فی اونس ہوئی ہے ۔صرافہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی نے روزنامہ دنیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر گزشتہ پانچ برس میں سونے

کی قیمت میں انتہائی معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کی وجہ سے پاکستان کی صرافہ مارکیٹ بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

معروف گلوکارہ کا اپنا بھائی اس کی 2 بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

https://is.gd/wrP3DB
لاہور (نیوزڈیسک) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال کا حقیقی بھائی نازیہ اقبال کی 2 بیٹیوں کو کئی عرصے سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔۔پولیس کے مطابق گلوکارہ نازیہ اقبال اپنے کام کی وجہ سے مصروف رہتی ہے۔اور اس کا شوہر بھی بیرون ملک مقیم ہے۔اس لیے گلوکارہ نے اپنی دونوں بیٹیوں کو اپنے بھائی کے حوالے کیا ہوا
تھا۔ جو اپنی دونوں بھانجیوں کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔حقیقی بھائی ہونے کی وجہ سے گلوکارہ کو کبھی بھی اپنے بھائی پر شک نہیں ہوا تا ہم ایک روز گلوکارہ نے خود اپنے بھائی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔گلوکارہ نے ملزم کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بھائی افتخار اس کی 12 سالہ اور 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ملزم افتخار دونوں بچیوں کو قتل کر دینے والی ویڈیوز دکھا کر دھمکاتا تھا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمھیں بھی ایسے ہی قتل کر دوں گا۔۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ بچیوں کا میڈیکل بھی کرا لیا جسے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

پاکستانی نژاد برطانوی اور عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر کے گھر ایک اور ننھی پری کی آمد

https://is.gd/TVqFuk
لندن(نیوزڈیسک) :پاکستانی نژاد برطانوی اور عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کے گھر ایک اور ننھی پری کی آمد،عامر خان کی بیٹی ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی اور عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان ایک اور ننھی کلی کے باپ بن گئے۔عامر خان کی بیٹی ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔
عامر خان نے بیٹی کے ساتھ تصویر دیتے ہوئے کہا کہ اپنی نو مولود بیٹی عالیانہ خان کے ساتھ،،دنیا میں خوش آمدید۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری بیٹی کا وزن 8 پاونڈ ہے اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی عامر خان ایک بیٹی کے باپ ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی اور عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر کے گھر ایک اور ..
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

پنشن کے لئے احتجاج کرنے والے ہزاروں افراد پر فائرنگ کر دی گئی ، کئی درجن ہلاکتیں

https://is.gd/FxDqoa
نکاراگواسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)نکاراگوا میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی لاطینی امریکی ملک نکاراگوا میں بدھ کے روز سے پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ان مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں
اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ مظاہروں کی آڑ میں مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نکاراگوا میں سینٹر فار ہیومن رائٹس کااس حوالے سے کہنا تھا کہ مظاہروں کے پرتشدد ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مظاہروں کے دوران مختلف دکانوں سے لوٹ مار کرکے سامان گاڑیوں میں لادا جارہا ہے جبکہ کچھ افراد پیدل بھی لوٹ کا سامان لے کر جارہے ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں،نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران لائیو رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک صحافی بھی گولی کا شکار ہو کر ہلاک ہوچکا ہے۔ایک مقامی اخبار کے مطابق صرف مظاہرین کے خلاف لڑنے والے چند گروپ اور پولیس ہی کے پاس ہتھیار موجود تھے۔مظاہرے حکومت کی جانب سے ملازمین کی کم پنشن اور زیادہ ٹیکسوں کے نفاذ کے منصوبے کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل

2018ء کے بجٹ اور اس کے اہم نکات سامنے آ گئے

https://is.gd/yzNq4K
اسلام آباد (نیوزڈیسک ) : 2018ء کے بجٹ اور اس کے اہم نکات سامنے آ گئے۔ بجٹ میں مواصلاتی منصوبوں کے لیے 188 ارب روپے رکھنےکی تجویز کی گئی۔ ان منصوبوں میں نیو اسلام آباد ائیر پورٹ سے میٹروبس منصوبے کے لیے 4 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔ سکھر ملتان میٹروبس منصوبے کی تعمیر کے لیے30 ارب روپے کا بجٹ رکھا جائے گا، لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 کی تعمیر کے لیے 30 ارب روپے،حویلیاں تا کوٹ موٹروے کی تعمیر کے لیے 20 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سکھر سے حیدرآباد موٹروے کی اراضی کی خریداری کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اور برہان حویلیاں ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے بھی 5 ارب 72 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ خانیوال ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے 9 ارب روپے،ٹھوکر نیاز بیگ کی توسیع کے لیے 5 ارب 39 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے،،پشاور میں بائی پاس کی تعمیر کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے اور بلوچستان کے متعدد منصوبے جن میں قلعہ سیف اللہ سے لورالائی اور مغل کوٹ شاہراہ شامل ہیں، کے لیے بھی تین ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

عمر رسیدہ افرادکو یہ سبزیاں اور پھل کھلائے جائیں توانکی دماغی و ذہنی صحت چند دنوں میں اتنی بہتر ہو جائیگی کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

https://is.gd/yP2Z01
نیویارک(سی ایم لنکس)سرخ، پیلی اور نارنجی سبزیوں اور پھلوں کی رنگت والی سبزیوں میں موجود ایک قدرتی رنگ ‘کیراٹونوئیڈز’ کی وجہ سے ہوتی ہے جو نہ صرف اینٹی آکسینڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے، بصارت کو اچھا بناتا ہے بلکہ عمررسیدہ افراد کو دماغی اور ذہنی امراض سے بھی بچاتا ہے۔امریکا میں کی جانے والی نئی تحقیق کے مطابق عمر رسیدہ افراد
کو ٹماٹر، نارنجیاں، نارنجی رنگ کی شملہ مرچیاں، گاجریں، انار اور دیگر سبزیاں اور پھل کھلائے جائیں توان کی دماغی و ذہنی صحت، ارتکاز اور ردِعمل کی قوت بڑھتی ہے۔ اور بزرگوں میں یادداشت میں کمی اور فیصلے کی قوت کی کمزوری جیسے امراض کو روکا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ لیوٹین (ایل) اور زیکسینتھین (زیڈ) نامی کیراٹونوئیڈز بھی بہت مفید ہوتے ہیں جو پالک، مٹر اور گہری سبز رنگت والی سبزیوں میں عام پائے جاتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق 90 سال سے زئد عمر والے بوڑھے افراد میں ایک اور زیڈ کیراٹونوئیڈز ان کی دماغی صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ہوتے ہیں جن میں بہتر یادداشت اور بولنے کی تیز قابلیت شامل ہے لیکن ماہرین اس کی مرکزی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک اور دلچسپ تجربے میں 65 سے 86 سال تک کے 43 افراد کو ایک دوسرے سے مختلف الفاظ کے جوڑے یاد رکھنے کو کہا گیا اور اس دوران ایم آر آئی کے ذریعے ان کی دماغی کیفیت کو بھی جانچا گیا۔ سروے میں 58 فیصد خواتین شامل تھیں۔ سائنسدانوں نے بزرگ افراد کی آنکھوں کے ریٹینا میں جمع ایل اور زیڈ کیراٹونوئیڈزکی مقدار معلوم کی۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain

میشا شفیع 2 ہفتوں میں میڈیا پر آ کر معافی مانگیں ورنہ ۔۔؟ علی ظفر نے بڑا اعلان کر دیا

https://is.gd/rHYWqq
لاہور(نیوزڈیسک) علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو قانونی نوٹس جاری کر دیا۔۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔اور ہراساں کرنے کا جھوٹا دعوی کیا ہے۔میشا شفیع 2 ہفتوں میں میڈیا پر آ کر معافی مانگیں ورنہ 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔ یاد رہے میشا شفیعنے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا تو علی ظفر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے قانونی راستہ اپنانے کا اعلان کیا تھا ۔اور اب گلوکار علی ظفر نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع نے مجھ پر جھوٹے الزمات عائد کیے اس لیے ان کے خلاف 10کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

ثانیہ مرزا کی ٹویٹر پر لگائی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچا دی

https://is.gd/EJZON5
لاہور(نیوذڈیسک) بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کی ٹویٹر پر لگائی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچا دی ۔ سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرز ا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں اب پہلے ننھے مہمان کی آمدمتوقع ہے جبکہ شعیب ملک کی جانب سے بھی ثانیہ مرزا کی اس ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا گیا ہے ۔ دونوں سپورٹس سٹارز کے مداحوں کی جانب سے انہیں ا س خوشخبر ی پر مبارکباد کے پیغام دیئے جارہے ہیں ۔

Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

خلیجی ملک میں شادی کی تقریب پر میزائلوں سے حملہ، بچوں سمیت درجنوں شہید

https://is.gd/Qc5zr1
صنعا(نیوزڈیسک ) ::یمن میں شادی کی تقریب پر میزائلوں سے حملہ درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ شمال مغربی یمن میں ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 33 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یمن میں شادی کی تقریب پر میزائلوں سے خوفناک حملہ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یمن کے شمال مغربی حصے میں شادی کی تقریب ہو رہی تھی کہ اسے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔۔حملہ ہوتے ہی تقریب میں کھلبلی مچ گئی۔شمال مغربی یمن میں ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 33 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔۔زخمی ہونے والے درجنوں افراد میں 33 بچے بھی شامل ہیں۔
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل

رمضان المبارک کی آمد آمد، پہلا روزہ کس دن اور کس تاریخ کو ہو گا؟ ماہرین فلکیات نے زبردست پیش گوئی کر دی

https://is.gd/19zDJy
کویت (نیوز ڈیسک) خلیج ٹائمز نے کویت نیوز ایجنسی کی رپورٹ جاری کی جس میں ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ کویت میں رمضان المبارک کا مہینہ بروز جمعرات 17 مئی کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہر فلکیات ایڈل سعودون نے بتایا کہ رمضان کے مہینے کا چاند کویت میں واضح نہ ہونے کی وجہ سے صرف ٹیلی سکوپ کے ذریعے ہی دیکھا جا سکے گا ان کے

مطابق رمضان کا چاند مغربی عرب میں واضح طور پر وہاں کے رہائشی دیکھ سکیں گے۔ ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا، رمضان المبارک کی فضیلت اور اس کے تقاضے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماہِ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے۔رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے، رمضان کی اہمیت کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدؐ سے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے آپؐ کی اُمت کو جہنم میں ہی جلانا ہوتا تو رمضان کا مہینہ کبھی نہ بناتا۔جب رمضان المبارک کا چاند نظر آتا تو آپؐ فرماتے تھے کہ یہ چاند خیر و برکت کا ہے‘ یہ چاند خیر و برکت کا ہے، میں اس ذات پر ایمان رکھتا ہوں جس نے تجھے پیدا فرمایا۔ حضرت جبرائیلؑ نے دعا کی کہ ہلاک ہوجائے وہ شخص جس کو رمضان کا مہینہ ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کرواسکے، جس پر حضرت محمدؐ نے ارشاد فرمایا آمین! حضرت جبرائیلؑ کی یہ دعا اوراس پر حضرت محمدؐ کا آمین کہنا اس دعا سے ہمیں رمضان کی اہمیت کو سمجھ لینا چاہئے۔ نبی کریمؐ کا ارشاد ہے

کہ رمضان کی جب پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین کو بند کردیا جاتا ہے اور مضبوط باندھ دیا جاتا ہے اور سرکش جنوں کو بھی بند کردیا جاتا ہے اور دوزخ کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اس کا کوئی بھی دروازہ نہیں کھولا جاتا اور بہشت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اس کا کوئی بھی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے اے نیکی کے

طالب آگے بڑھ کہ نیکی کا وقت ہے اور اے بدی کے چاہنے والے بدی سے رک جا اور اپنے نفس کو گناہوں سے باز رکھ کیونکہ یہ وقت گناہوں سے توبہ کرنے کا اور ان کو چھوڑنے کا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور بہت سے بندوں کو اللہ تعالیٰ معاف فرماتے ہیں دوزخ کی آگ سے بحرمت اس ماہ مبارک کے اور یہ آزاد کرنا رمضان شریف کی ہر رات میں ہے شب قدر کے ساتھ مخصوص نہیں۔روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, News pk, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, آمد, المبارک, اور, تاریخ, دن, دی, رمضان, روزہ, زبردست, فلکیات, ماہرین, نے, پاکستان, پہلا, پیش, کر, کس, کو, کی, گا, گوئی, ہو

Monday, 16 April 2018

جاپان میں روبوٹ بھی میئر کے انتخابات میں حصہ لے گا

https://is.gd/wKCYuU
جاپانی شہر ٹاما سٹی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی میئر کا ایک پوسٹر۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل

ٹوکیو: ٹیکنالوجی اور روبوٹس کی سرزمین جاپان سے خبر آئی ہے کہ وہاں مصںوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر مبنی پہلے امیدوار نے میئر کے مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

دنیا بھر میں یہ بحث چل پڑی ہے کہ روبوٹس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانوں کی ملازمتوں کو لے اڑیں گے اور اس سے بے روزگاری بڑھے گی لیکن کیا یہ بات حیرت انگیز نہیں کہ جاپان میں مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایک فرضی شخصیت نے شہر کے میئر کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔



اگرچہ اب بھی مصنوعی ذہانت کو اونچے عوامی عہدوں کےلیے موزوں قرار دینے کا کوئی قانون نہیں بن سکا ہے تاہم ٹوکیو کے نواحی علاقے ٹاما سٹی میں بلدیاتی امور میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کردار کو بڑھانے کی کوشش کی ہے اور اسے ’آرٹیفیشل انٹیلی جنس میئر‘ یا ’اے آئی میئر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ انسانی افسران کی جگہ مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر بلدیاتی امور کا فیصلہ کریں گے اور اس طرح بہت شفاف اور منصفانہ اور غیر جانب دارانہ فیصلے کیے جاسکیں گے جن سے ہر باشندہ یکساں طور پر مستفید ہوسکے گا۔

میئر بننے کے امیدوار میشی ہیٹو ماتسوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں پہلی بار مصنوعی ذہانت انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے بنے میئر کے ذریعے شفاف اور متوازن انداز میں پہلے عوامی ڈیٹا جمع کیا جائے گا اور اس کے بعد بہت تیزی سے فیصلے کیے جائیں گے جو اگلی نسل تک کےلیے مفید ہوں گے۔



44 سالہ ماتسوڈا نے 2014 میں ٹاما سٹی کے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ اس بار وہ مصنوعی ذہانت کے ایک نمائندے یا اوتار کی طرح کام کریں گے۔ ان کے فیصلے اعلیٰ کمپیوٹر پروگرام کریں گے اور وہ شہر پر ان کا اطلاق کریں گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ کمپیوٹر الگورتھم کے فیصلوں سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہر میں جگہ جگہ روبوٹک میئر کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹروں میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک مصنوعی ذہانت والے میئر کو ووٹ دیں تاکہ وہ ان کے مسائل حل کرسکیں۔ تاہم بعض افراد نے اسے میشی ہیٹو ماتسوڈا کی ایک چال قرار دیا ہے تاکہ لوگ انہیں میئر منتخب کرسکیں اور انہوں نے سہارا کسی کمپیوٹر الگورتھم یا اے آئی کا لیا ہے۔

اب یہ بات میئر کے انتخابی نتائج کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی کہ جاپانی لوگ کسی مشین پر اعتماد کرتے ہیں یا نہیں۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, انتخابات, ایکسپریس, بھی, جاپان, حصہ, روبوٹ, عجیب و غریب, لے, میئر, میں, کے, گا

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...