Wednesday, 28 February 2018

سمارٹ فونز کے استعمال سے زندگی کیسے آسان ہوئی ہے؟

https://goo.gl/R8R9G4
لاہور (پ ر )آج سے دس سال پہلے تک سمارٹ فون کا کوئی خاص تصور نہیں تھا۔ موبائل فونز تو تھے لیکن وہ تمام فیچرز موجود نہیں تھے جو آج کل کے سمارٹ فونز میں موجود ہیں۔ ان فیچرز سے موڈرن طرز زندگی کو بہت ترویج ملی اور یہ ایک ایسا آلہ ثابت ہوا جس سے لوگوں کی طرز زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئیں۔
سمارٹ فونز نے بہت ساری چیزوں کو اپنے اندر سمولیا ہے اور ان تمام چیزوں کا استعمال روزمرہ زندگی سے ختم کردیا جن کو الگ الگ جگہ سے اٹھا کر استعمال کرنا پڑتا تھا جس کی ایک الگ قیمت بھی ہوتی تھی۔ سمارٹ فونز نے یہ تصوربھی بدل دیا ہے کہ فون ہوتا کیا ہے اور اب وہ صرف کال کرنے والی سادہ ڈیوائس نہیں، درحقیقت ایک سمارٹ فون ہے جو بہت سارے مقاصد کے لئے استعمال ہونے والا صرف ایک ڈیوائس ہے جسے ہم اپنی زندگیوں کو سمت دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
Urdu Khabrain

عریاں تفتیش سے انکار پر اسرائیلی جلادوں کا فلسطینی قیدی پر تشدد،نفحہ جیل میں منتقل کردیا

https://goo.gl/AUpEmj
الخلیل(یو این پی)فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ درندہ صفت صہیونی درندوں نے نفحہ قید خانے میں پابند سلاسل ایک فلسطینی کوعریاں تفتیش سے انکار پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے اسیر فلسطینی وائل النتشہ کو نفحہ جیل میں منتقل کیا۔ اس وقت اس کے ہاتھ میں زنجیریں اور پاؤں میں بیڑیاں تھیں اور انہیں کھانے اور قضائے حاجت سے بھی روک دیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے اسیر فلسطینی النتشہ کو عریاں تفتیش سے انکار پرعریاں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسیرالنتشہ نے صہیونی فوج کی بات ماننے سے انکار کردیا جس پر اسے قابض فوج نے فوج نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسے ریمون سے النفحہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔
Urdu Khabrain

بالی وڈ کی پہلی سپر سٹاراداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات کی تیاری، اداکارہ کے آخری دیدار کے لیے کتنے لوگ پہنچ گئے؟

https://goo.gl/7MjBAh
لاہور (ویب ڈیسک ) لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج ہوں گی، لوکھنڈوالا کے سپورٹس کلب میں بالی وڈ کوئین کا آخری دیدار کرایا گیا، اداکارہ ایشوریا رائے، سونم کپور، سشمیتا سین سمیت دیگر اداکار کلب پہنچے۔بالی وڈ کی پہلی سپر سٹاراداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج ادا کی جائینگی۔ اداکارہ کی میت کو لوکھنڈوالا کے سپورٹس کلب

میں رکھا گیا۔سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں مداح اور فلمی ستارے ان کے گھر کے قریب واقع سپورٹس کلب میں تعزیتی اجتماع میں شریک ہوئے۔ایشوریا رائے، سونم کپور، سشمیتا سین، تبو بھی لیجنڈری اداکارہ کے آخری دیدار کے لیے پہنچیں۔ اداکارہ کا آخری سفر بھارتی وقت کے مطابق دو بجے سپورٹس کلب سے پون ہنس کی جانب ہوگا۔جس کے بعد ان کی آخری رسومات ویلے پریلے سیوا سماج میں ساڑھے 3 بجے ہونگی۔ بالی وڈ کی چاندنی سری دیوی کا فنی سفر 5 دہائیوں پر محیط ہے،ان کی آخری فلم شاہ رخ خان کے ساتھ زیرو ہو گی جس میں وہ مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔


Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain

امریکی پابندیا ں ہما را کچھ نہیں بگاڑ سکتیں: شمالی کوریا

https://goo.gl/jmhnfd
پیانگ یانگ(آن لائن) شمالی کوریا نے امریکہ کو باور کرایا ہے کہ نئی پابندیاں پیانگ یانگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جینوا میں اقوام متحدہ کی ہتھیاروں سے دستبرداری بارے کانفرنس میں پیانگ یانگ کے نمائندے ’’ ہان ثائی سانگ ‘‘نے بتایا کہ امریکہ کو اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے کہ پابندیاں اور دباؤ نہ تو شمالی کوریا کیلئے خطرہ ہوسکتی ہیں اور نہ ہی موثر ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بین الکوریائی تعلقات کیلئے ہماری مخلصانہ کوششوں کو نظر انداز کرکے اشتعال انگیزی اور محاذ آرائی کو ترجیح دیتا ہے تو یقیناًجوابی ردعمل کیلئے تیار رہے ۔
Urdu Khabrain

پورے شریف خاندان کا مستقبل ایک شخص کے ہاتھ میں آگیا،یہ آرمی چیف یہ چیف جسٹس نہیں بلکہ ۔۔۔ایسا نام سامنے آگیا جسے کوئی پاکستانی نہیں جانتا تھا

https://goo.gl/tXmahb
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اپنے عہدے کے لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کی حامل شخصیت بن گئے ہیں کیونکہ ایک طرف تو ان کی ریٹائرمنٹ قریب ہیں تو دوسری ہی طرف ان کی عدالت میں شریف خاندان کے کیسز زیر سماعت ہیں ،وہ گزشتہ 6سال سے اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 1 کے جج ہیں ان کی عدالت میں جو کیسز زیر سماعت ہیں وہ ملکی سیاست میں غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔
معروف صحافی و اینکر پرسن کامران خان کا احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کاتعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے اور ان کی عدالت میں نوازشریف سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی ،راجہ پرویز اشرف اور آصف علی زرداری کے کیسز دائر ہوچکے ہیں جن پر وہ اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں ،اگر یو ں کہا جائے کہ انہوں نے ایک سابق صدر اور تین سابق وزراعظم کے کیسز سنے تو غلط نہیں ہوگا اس کے ساتھ ،ساتھ انہوں نے کئی وفاقی وزراکے کیسز بھی سنے ہیں۔اس وقت ان کی عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف،حسن نواز،حسین نوا ز،مریم نواز ،کیپٹن (ر)محمد صفدر اور اسحاق ڈار کے کیسز زیر سماعت ہیں جن کا فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جس کا براہ راست تعلق پاکستانی سیاست سے ہے ،اور اگر یہ کہا جائے کہ پورے شریف خاندان کا مستقبل ایک شخص کے ہاتھ میں آگیا ہے تو غلط نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ ان کی عدالت سے سابق صدر آصف علی زرداری کے پانچ ریفرنسز میں بری بھی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب جج محمد بشیر 12مارچ کو ریٹائر ہورہے ہیں جن کی تقرری میں ایکسٹینشن کے لئے سمری بھی وزارت قانون کو بھیجی جاچکی ہے اور انہیں اگلے تین سال کے لئے یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔اس سے قبل بھی ان کو ایکسٹینشن دی جاچکی ہے۔
Urdu Khabrain

افغان طالبان کی 17سال بعدامریکہ کوبڑی پیش کش۔۔۔پاکستان کانام نکال دیا

https://goo.gl/wknyWW
کابل(ویب ڈیسک )طالبان نے افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امریکا کو ’اسلامی امارات‘ کے سیاسی دفتر میں براہِ راست مذاکرات کی پیش کش کردی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں طالبان کی جانب سے کابل حملوں کے بعد مذکورہ پیش کش کو طالبان پالیسی میں تبدیلی کے تناظر میں دکھا جارہاہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کےمطابق طالبان نے بیان جاری کیا کہ’امریکی حکام سیاسی بحران میں ڈوبے افغانستان کے پرامن حل کے لیے اسلامی امارت کے سیاسی دفتر میں براہِ راست مذاکرات کریں‘۔طالبان کے بیان میں امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز کا بھی حوالہ دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل کے دورے پر ایلس ویلز نے افغانستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے‘۔گزشتہ دنوں کابل میں خطے میں امن کے حوالے سے پہلی کانفرنس ہوئی جس میں 25 ممالک کے نمائندوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جنگ میں تصادم کے حل کی حکمت عملی جیسے امور زیر بحث آئے تھے جس کو امریکا نے غیراہم قرار دیا تھا۔یادر ہے کہ واشنگٹن کئی عرصے سے طالبان سے مذاکرات چاہتا ہے لیکن ساتھ ہی مطالبہ ہے کہ ہر مذاکراتی عمل میں افغان حکومت شامل ہو گی جبکہ طالبان افغان حکومت کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں۔دوسری جانب طالبان کی پیش کردہ تجویز پر تاحال امریکا نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔افغان حکومت کے ترجمان ہارون چاخان سوری نے طالبان پر زور دیا تھا کہ وہ حکومت سے

مذاکرات کے لیے ’عملی اقدام‘ اٹھائیں اور ’مذاکرات کے لیے تمام دروازے کھولے ہیں‘۔انہوں نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے کہا کہ ’اگر وہ (طالبان) افغان ہیں تو افغان حکومت سے آکر ملیں اور بات کریں، امریکا طالبان سے بات نہیں کرے گا‘۔دوسری جانب سینئر طالبان کمانڈر نے کہا کہ ’طالبان قیادت افغان حکومت سمیت پاکستان سے مذاکرات میں زیادہ سنجیدہ

نہیں‘۔طالبان کمانڈر نے کہا کہ ’طالبان اور امریکا دو فریق ہیں اس لیے تیسرے فریق (پاکستان یا افغانستان ) کو شامل کیے بغیر براہِ راست کرو‘۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے امریکا کو مذاکرات کی اتنی کھولے دعوت پہلے کبھی سامنے نہیں آئی کیونکہ طالبان کو ہمیشہ سے دعویٰ رہا کہ جب تک غیر ملکی فوجیں افغانستان میں موجو دہیں ، مذاکرات کی گنجائش پیدا نہیں ہوتی ۔افغان تجزیہ کار عبداللہ باری کا کہنا ہے کہ طالبان اور پاکستان پر حالیہ دنوں میں شدید دباؤ سے شدت پسندوں نے پیش کش کی۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے انتباہ کیا کہ امریکا اور طالبان دونوں ہی کئی برسوں سے کھیل کھیل رہے ہیں، ’طالبان نے ماضی میں ہمیشہ مذاکرات سے انکار کیا اس لیے کیا یہ دونوں مذاکرات کے لیے واقعی سنجیدہ ہیں؟ اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے‘۔یاد رہے کہ افغانستان میں 2001 سے امریکا کی مداخلت کے بعد 2017 میں سب سے زیادہ قتل و غارت ریکارڈ کی گئی اور یہ سلسلہ 2018 میں بھی جاری ہے۔نیٹو کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق افغانستان میں امریکا کا 16 واں برس ہے تاہم واشنگٹن یا افغان حکومت ابتک 60 فیصد سے بھی کم رقبے پر اپنا پاؤں جما سکے

ہیں جبکہ باقی ماندہ شہروں اور دیہاتوں میں طالبان کا کنٹرول ہے۔‘کابل حملے میں اور امریکا کی طویل جنگ ’ نامی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ امریکا نے افغانستان میں جنگی محاذ پر اپنے ڈھائی ہزار فوجیوں سمیت 10 کھرب ڈالر کی خطیر رقم کی قربانی دے چکا ہے لیکن افغانستان کا دارالحکومت تاحال نشانے پر ہے جبکہ جنگ کے اختتام کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ تیز کرنے کے لیے 1 ہزار عسکری مشیروں کو افغانستان میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ، پاک فوج نے دشمن سے ایسا بدلہ لے لیا کہ ساری زندگی اسے بھلا نہیں سکے گا

https://goo.gl/rQty7E
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت لائن آف کٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہاہے اور آج پھر بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے باعث دو پاک فوج کے جوان شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )بھارتی فائرنگ سے 32 سالہ ساہی منیر چوہان اور 28 سالہ عامر حسین شہید ہو گئے ہیں جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی چوکیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیاہے ۔شہید ہونے والے منیر چوہان کہوٹہ اور عامر حسین ضلع بھمبر کا رہائشی تھا ۔

Urdu Khabrain

آدمی نے ناسا کے دفتر سے چاند سے آئے درجنوں پتھر چوری کرلئے، لیکن یہ حرکت کیا شرمناک کام کرنے کے لئے کی؟ جان کر تمام سائنسدانوں کے بھی رنگ شرم سے لال ہوگئے

https://goo.gl/ntKtSR
ہیوسٹن(نیوز ڈیسک) محبوبہ کو چاند سے تشبیہہ دینا تو کوئی ایسی بڑی بات نہیں کہ ہر عاشق ایسا ہی کرتا ہے۔ شاید یہی سوچ کر ایک امریکی نوجوان نے فیصلہ کیا کہ وہ کچھ اس سے بڑھ کر کرے گا، یعنی محبوبہ کے ساتھ چاند پر رومانس کرے گا۔ یہ خواب دیکھنا تو آسان ہے لیکن اسے عملی جامہ کیسے پہنایا جائے؟ چاند پر جانا اور پھر زمیں پر واپس آنا کس قدر مہنگا، مشکل اور پیچیدہ کام ہے، یہ بتانے کی چنداں ضرورت نہیں، مگر یہ مسائل تو عام آدمی کے ہیں۔ تھاڈ رابرٹس نامی جس نوجوان کی یہ کہانی ہے وہ تو امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا میں کام کر رہا تھا اور اسے چاند پر جانے کی نہیں بلکہ صرف چاند چرانے کی ضرورت تھی۔ دراصل ناسا کی لیبارٹری میں چاند سے لائے گئے پتھر موجود تھے اور اسے بس سکیورٹی سسٹم کو دھوکہ دے کر وہ پتھر چرانے تھے۔
اب یہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں کہ تھاڈ کافی ذہین تھا، کیونکہ وہ ناسا میں کام کر رہا تھا۔ اس نے سکیورٹی سسٹم کو جل دیا اور کچھ پتھر وہاں سے لے اڑا۔ پھر اس نے اپنی محبوبہ کے ساتھ ایک خاص ملاقات کا اہتمام کیا تا کہ چاند پر رومانس کا اپنا خواب پورا کر سکے۔
انتہائی قیمتی پتھروں کی چوری کا جلد ہی ناسا کو بھی پتا چل گیا اور پھر یہ پتا چلانے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگا کہ یہ گل کس نے کھلایا تھا۔ مصنف بین میزرک اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ تھاڈ نے پتھروں کی چوری کی جو وجہ بتائی اس پر کوئی بھی یقین نہیں کر پا رہا تھا۔وہ واقعی اپنی محبوبہ کے ساتھ چاند پر رومانس کرنے کا خواہاں تھا اور اس مقصد کے لئے اس نے چاند سے لائے گئے پتھر چرائے تھے۔
بین میزرک کہتے ہیں کہ انہوں نے کئی بار اس نوجوان سے پوچھا کہ آخر وہ کیونکر سمجھ رہا تھا کہ یہ کام کر کے بچ نکلے گا۔ اس نے بتایا کہ وہ سوچتا تھا کہ اگر پکڑا بھی گیا تو زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا؟ بہرحال، وہ پکڑا گیا اور زیادہ سے زیادہ یہ ہوا کہ اسے ساڑھے سات سال قید کی سزا سنائی گئی اور اب وہ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا ہے۔
Urdu Khabrain

محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کردی،ملک کے مختلف علاقوں میں کتنے دن لگاتاربارشیں ہوں گی، زبردست خبرسنادی گئی

https://goo.gl/qmE3p1
اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور و سطی علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مغربی علاقوں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، قلات، مالاکنڈ ، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، کوئٹہ، مکران ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, News pk, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, دن, علاقوں, محکمہ, مختلف, موسمیات, میں, نے, ٹھنڈی, پاکستان, پیش, کتنے, کردیملک, کے, گوئی

سپیشل آفر۔5 روپے کی چائے کیساتھ آدھا گھنٹہ فری انٹرنیٹ استعمال کریں

https://goo.gl/6AK3Nk
لاہور (ویب ڈیسک ) کرناٹک کے چھوٹے سے گاؤں کا چائے والا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے 5 روپے کی چائے کے ایک کپ کیساتھ آدھے گھنٹے کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت مفت فراہم کر رہا ہے۔اس اقدام نے نوجوان ہوٹل والے کو سوشل میڈیا پر مقبول بنا دیا۔ 23 سالہ سید قدر علی نے آبائی کاروبار کو وسعت دینے کیلئے اپنے ہوٹل میں چائے پینے والوں کیلئے انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا مشکل فیصلہ کیا جس پر نوجوان کو خاندان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی رہا تاہم اُس نے اپنی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا کامیاب تجربہ کیا جسے شہریوں نے سراہا۔سید قدر علی کا بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا میں میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے والد کا ہاتھ بٹانے کیلئے چائے کے ہوٹل پر آنے لگا اور دو سال قبل انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہوٹل میں آنے لگی اور آج ہمیں اپنے مختصر سے ڈھابے کو قدرے وسیع ہوٹل میں تبدیل کرنا پڑا ہے ۔چائے والے کے اس منفرد اقدام کو کچھ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد کرناٹک کا یہ نوجوان پورے بھارت میں مشہور ہوگیا۔
Urdu Khabrain
Hot Khabrain, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting Khabrain, Wired Khabrain, World Interesting News, ادھا, استعمال, افر5, انٹرنیٹ, روپے, سپیشل, عجیب و غریب, فری, چائے, کریں, کی, کیساتھ, گھنٹہ

روہنگیامسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پرفیس بک نے بدھ مذہبی رہنما کیخلاف بڑااقدام اٹھالیا

https://goo.gl/GQUWZ6
لند ن(ویب ڈیسک)فیس بک نے مسلمانوں کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر ‘بدھسٹ بن لادن’ کے نام سے تعبیر کیے گئے میانمار کے ایک مذہبی پیشوا کے پیج کو ہٹا دیا۔میانمار کی قوم پرست بدھسٹ تحریک کے مشہور رہنما ویراتھو فیس بک کو اپنے ہزاروں پیروکاروں کو روہنگیا کو ہدف بنا کر مسلمانوں کے خلاف حملوں پر اکسانے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ فرا نسیسی خبررسا ں ادارے کو فیس بک کے ترجمان نے تصدیق کرتےہوئے کہا کہ ویراتھو کے فیس بک پیج کو ہٹا دیا گیا ہے۔فیس بک کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا کہ ‘ہماری برادری کے معیارات کسی بھی تنظیم یا افراد کو جرائم اور نفرت کی حوصلہ افزائی سے روکتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر کوئی شخص تسلسل کے ساتھ نفرت پھیلانے والے مواد کو جاری کررہا ہو تو ہم اس کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں، پوسٹ کرنے کی سہولت کو عارضی طور پر معطل کرنے اور آخری حد میں پیج کو ہٹادیا جاتا ہے’۔واضح رہے کہ 2017 میں میانمار کی ریاست رخائن میں حکومت اور بدھ مذہب کے شدت پسندوں کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی قتل و غارت کے بعد 7 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان بے گھر ہوگئے تھے جس پر اقوام متحدہ کے علاوہ امریکا کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ویراتھو کے فیس بک پیج کو گزشتہ ماہ چند رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گزشہ سال انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کے اکاؤنٹ کو عارضی طور پر 30 دن کے لیے بلاک کردیا گیا تھا کیونکہ ‘فیس بک پر مسلمانوں کا قبضہ ہے’۔میانمار میں 2013 میں آنے والی نئی حکومت کی ٹیلی کام سیکٹر میں چند اصلاحات کے بعد

فیس بک کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔بدھ مذہب کی اکثریت رکھنے والے اس ملک میں فیس بک کی سہولت کو مذہبی پیشوا مسلمان مخالف رویے کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ان کی تقاریر کو میانمار کے جمہوریت کی منتقلی کے سفر کے لیے بھی خطرناک قرار دیا گیا تھا۔میانمار کی نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سان سوچی کے 2016 میں اقتدار میں آنے کے بعد ویراتھو کے گروپ کی حکومت ختم ہوئی تھی اور ان کی

تقاریر پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔مشہور میگزین ٹائمز کے صفحہ اول میں ‘بدھسٹ دہشت گرد کا چہرہ کے طور’ تصویر چھپنے کے باوجود ویراتھو میانمار میں بدستور بااثر ہیں۔ینگون سے تعلق رکھنے والے ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے کام کرنے والے ایک کارکن تھیٹ سوے سن کا کہنا تھا کہ فیس بک کی جانب سے نفرت انگیز تقریر کو برداشت نہ کرنے کے حوالے سے علامتی پیغام دیا گیا ہے۔انھوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیج کو ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘انھوں نے ان کا اکاؤنٹ ختم کردیا ہے لیکن ان کی ویڈیوز اور ان کی نفرت انگیز مذہبی تقاریر نہیں ہٹائیں اور اب بھی فیس بک میں موجود ہیں جس کو ان کے پیروکار پھیلا رہے ہیں’
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

محکمہ ایکسائز نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گاڑی استعمال کنندہ کے نام پر ہی کرانے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا،یکم مئی کے بعد گاڑی ٹرانسفر کرانے کیلئے کیا کچھ کرنا ہوگا؟تفصیلات جاری

https://goo.gl/DGbejs
لاہور ( این این آئی) محکمہ ایکسائز نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گاڑی استعمال کنندہ کے نام پر ہی کرانے کے لیے نئی پالیسی واضح کر دی ،یکم مئی کے بعد گاڑی ٹرانسفر کرانے کے لیے مالک اور خریدار کو خود ایکسائز دفتر جانا پڑے گا،اس حوالے سے ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمر الحسن نے کہا کہ ٹرانسفر ڈیڈ ایکسائز کی جانب سے فروخت کرنے والے اور خریدنے والے کے نام پر جاری ہوگی،
ٹرانسفر ڈیڈ پرنٹ کرکےجاری کرنے سے غلط استعمال کو روکا جاسکے گا۔یکم مئی کے بعد فروخت کنندہ اور خریدار کے بغیر ٹرانسفر نہیں ہوسکے گی۔ اس سے قبل شہری ٹرانسفر ڈیڈ لے لیتے ہیں لیکن گاڑی پرانے مالک کے نام ہی رہتی ہے، جس سے محکمہ ایکسائز کو ٹرانسفر فیس نہ ملنے کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ ای چالاننگ کے لیے بھی گاڑی کا اصل مالک کے نام پر ہونا ضروری ہے۔ شہری یکم مئی سے پہلے اوپن لیٹر والی گاڑیاں اپنے نام کرالیں، بصورت دیگر پرانے مالک کو ساتھ لائے بغیرگاڑی ٹرانسفر نہیں ہوسکے گی۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

”ہمیں یہ کام کرنا چاہیے تھا “مصباح الحق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کی وجہ بتا دی

https://goo.gl/Bamuac
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا سکور کم تھا ہمیں 160 رنز بنانے چاہئیں تھے ۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سکور کم تھا ہمیں 160 رنز بنانے چاہئیں تھے اور ہم کوئی بڑی پارٹنر شپ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے جبکہ زیادہ تر سکورز سنگلز اور ڈبلز پر بنے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مزید مضبوطی کے ساتھ کم بیک کریں گے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 ایک اوورز میں عبور کر لیا جس میں کیون پیٹرسن 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
Urdu Khabrain

کیون پیٹر سن سینر کھلاڑی ہیں ان کی موجودگی سے ٹیم کوبہت فائدہ ہوا:سرفراز احمد

https://goo.gl/BYfaj2
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کیون پیٹرسن ایک سینر کھلاڑی ہیں جو فیلڈکے دوران میں بھی گائیڈ کرتے رہتے ہیں ان کی موجودگی سے ٹیم کو کافی فائد ہ ہوا۔
میچ کے اختتام پرگفتگوکرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا پچ سلو کھیل رہی تھی ہماری باﺅلنگ بھی بہترین ہے اور پارٹنرشپ بھی اچھی رہی جس کی وجہ سے ہمیں ہدف کو حاصل کرنے میں کامیابی ملی ۔نواز کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین سالوں سے میرے ساتھ کھیل رہا ہے وہ اسی طرح پرفارم کرتا رہا تو پاکستان ٹیم میں مستقل جگہ بنالے گا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آپ جب کسی ٹورنامنٹ میں پہلے دو سے تین میچزجاتے ہیں تو ٹیم کے مورال میں اضافہ ہوتا ہے ۔
خیال رہے کیون پیٹرسن نے آج کے میچ میں 48رنز جبکہ محمد نواز نے25ناقابل شکست رنز بنائے تھے ۔
آج کی جیت کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈئیٹرزپی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر تین میں 2 میچز جیت کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
Urdu Khabrain

مالدیپ نے بھارت کی دوستانہ بحری مشق کی پیش کش ٹھکرا دی

https://goo.gl/mfXd63
کھٹمنڈو(این این آئی)مالدیپ نے بھارت کی جانب سے جزائر انڈیمان اور نیکوبر میں ملن کے نام سے دوستانہ بحری مشق کی دعوت کو مسترد کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے بحریہ کے چیف ایڈمرل سنیلا لانبا کا کہنا تھا کہ مالدیپ نے بھارت کی دعوت کو رد کردی ہے۔بھارتی نیوی کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما نے کہا کہ ملن کے دوران سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کے حوالے سے خطے کی سطح پر تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ میری ٹائم سے متعلق نقطہ نظر اور خیالات کا تبادلہ کرنا تھا۔مالدیپ کی جانب سے دو طرفہ مشقوں سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2سال میں ہونے والی اس مشق کے ذریعے بھارت کے پاس بحیرہ ہند میں دیگر نیوی فورسز کے ساتھ تعلقات بنانے کا موقع تھا اور رواں سال اس مشق کوفرینڈشپ ایکراس سیز کا نام دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس مشق میں شرکت کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا، ملائیشیا، موریشس، میانمار، نیوزی لینڈ، عمان، ویت نام، تھائی لینڈ، تنزانیہ، سری لنکا، سنگاپور، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، کینیا اور کمبوڈیا شامل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مالدیپ کا حالیہ فیصلہ بھارت کے ساتھ پہلے کشیدہ تعلقات کا شاخسانہ ہے جو مالدیپ میں عائد ایمرجنسی کی 30 روزہ توسیع کے بعد سنگین صورت حال اختیار کر گئے تھے۔بھارت نے اس فیصلے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے مالدیپ میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ایک کوشش کی تھی۔
Urdu Khabrain

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...