Wednesday, 28 February 2018

سپیشل آفر۔5 روپے کی چائے کیساتھ آدھا گھنٹہ فری انٹرنیٹ استعمال کریں

https://goo.gl/6AK3Nk
لاہور (ویب ڈیسک ) کرناٹک کے چھوٹے سے گاؤں کا چائے والا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے 5 روپے کی چائے کے ایک کپ کیساتھ آدھے گھنٹے کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت مفت فراہم کر رہا ہے۔اس اقدام نے نوجوان ہوٹل والے کو سوشل میڈیا پر مقبول بنا دیا۔ 23 سالہ سید قدر علی نے آبائی کاروبار کو وسعت دینے کیلئے اپنے ہوٹل میں چائے پینے والوں کیلئے انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا مشکل فیصلہ کیا جس پر نوجوان کو خاندان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی رہا تاہم اُس نے اپنی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا کامیاب تجربہ کیا جسے شہریوں نے سراہا۔سید قدر علی کا بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا میں میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے والد کا ہاتھ بٹانے کیلئے چائے کے ہوٹل پر آنے لگا اور دو سال قبل انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہوٹل میں آنے لگی اور آج ہمیں اپنے مختصر سے ڈھابے کو قدرے وسیع ہوٹل میں تبدیل کرنا پڑا ہے ۔چائے والے کے اس منفرد اقدام کو کچھ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد کرناٹک کا یہ نوجوان پورے بھارت میں مشہور ہوگیا۔
Urdu Khabrain
Hot Khabrain, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting Khabrain, Wired Khabrain, World Interesting News, ادھا, استعمال, افر5, انٹرنیٹ, روپے, سپیشل, عجیب و غریب, فری, چائے, کریں, کی, کیساتھ, گھنٹہ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...