Thursday, 31 May 2018

محمد عامر کو انگلینڈ سیریز میں بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع مل گیا! انگلینڈکیخلاف اہم ریکارڈ بنانے کیلئے مزید کتنے شکارکرنے ہوں گے

https://is.gd/uc2NGD
 


لندن(ویب ڈیسک) لندن کے لارڈز سے پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو تلخ یادیں وابستہ ہیں۔2010 میں اسی گراؤنڈ سے بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں انہیں 5سال پابندی کی سز اہوئی تھی اور اب پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں عامر کی کارکردگی پر انحصار کررہی ہے۔ اگر محمد عامر میچ میں آٹھ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے تو وہ انگلینڈ کے خلاف پچاس ٹیسٹ وکٹیں مکمل کر لیں گے۔لارڈز میں وہ انگلینڈ کیخلاف اپنے کیریئر کا گیار ہواں ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اگر وہ یہ سنگ میل عبور کر گئے تو عامر میچوں کے اعتبار سے



انگلینڈ کے خلاف گیارہ ٹیسٹ میں پچاس وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے چوتھے فاسٹ باؤلر ہوں گے۔ لارڈز میں جمعرات سے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے موقع پر کئی انگلش کھلاڑی سنگ میل عبور کر لیں گے۔سٹورٹ براڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے 26 رنز کی ضرورت ہے، براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز بنانے اور چار سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پانچویں بیٹسمین بن سکتے ہیں۔ان سے قبل یہ اعزاز شین وارن ، گریم پولاک، کپل دیواور سر رچرڈ ہیڈلی کو حاصل ہے ۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس کو ایک سو وکٹیں مکمل کرنے کے لئے پانچ وکٹوں کی ضرورت ہے۔ وہ سر ا ین بوتھم کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر باؤلر بننے کے قریب ہیں۔ بوتھم نے 26 سال تین دن میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔ بوتھم کی طرح سٹوکس کو یہ اعزاز اپنے 42 ویں ٹیسٹ میں پانے کا موقع ہے۔ انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کو لارڈز میں ایک سو فرسٹ کلاس وکٹ مکمل کرنے کے لئے8 اور لارڈز میں ایک سو ٹیسٹ وکٹ مکمل کرنے کے لئے دس وکٹوں کی ضرورت ہے۔



Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...