Thursday, 29 March 2018

شادی کی سالگرہ یاد نہ رکھنے پر خاتون کا شوہر پر حملہ؛ خاتون گرفتار

https://goo.gl/LhMs8n
شادی شدہ جوڑے اس خبر کو پڑھنے کے بعد یقیناً اہم مواقع یاد رکھنے کے لیے اپنے کلینڈر کو نشان زد کریں گے ۔ فلوریڈا میں پولیس نے شوہر پر حملہ کرنے کی وجہ سے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ حملے کی وجہ یہ تھی کہ بے چارا شوہر شادی کی سالگرہ کا دن یاد نہ رکھ پایا تھا۔ فلوریڈا، پاسکو شیرف آفس کے مطابق 35 سالہ کیرول سٹون کو بدھ کے روز

شوہر پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ شوہر کے سر اور چہرے پر کافی چوٹیں آئیں تھیں۔ کیرول کے شوہر نے اپنی “غلطی” تسلیم کر لی ہے کہ وہ شادی کی سالگرہ یاد نہ رکھ سکا تھا۔ پولیس کے مطابق شوہر نے اس “پٹائی” کی ریکارڈنگ کر لی تھی، جسے بعد میں ڈپٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ ویڈیو میں کیرول کو شوہر کی ‘مرمت’ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیرول کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر چونکہ شادی کی سالگرہ جیسا اہم دن بھول گیا تھا اس لیے اس نے اپنے شوہر پر حملہ کیا۔ اس کی گرفتاری کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اس پر گھویلو تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پاسکو شیرف آفس نے کیرول سٹون کی گرفتاری کے بعد ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں گھریلو تشدد کا شکار افراد کو مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
Urdu Khabrain
Hot Khabrain, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting Khabrain, Wired Khabrain, World Interesting News, حملہ, خاتون, رکھنے, سالگرہ, شادی, شوہر, عجیب و غریب, نہ, پر, کا, کی, گرفتار, یاد

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...