Thursday, 29 March 2018

بک شیلف کی شکل میں بہت بڑی لائبریری - ایکسپریس اردو

https://goo.gl/LnynYv
لائبریری میں 60 ہزار کتابیں پرنٹ اور 60 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل شکل میں موجود ہیں،فوٹو: فائل

انقرہ: کتب خانوں سے عوام کا لگاؤ بڑھانے کی خاطر ترکی میں ایک بک شیلف جیسی منفرد لائبریری بنائی گئی ہے۔

ترکی کے شمالی صوبے کارابک میں واقع اس لائبریری کے منفرد ڈیزائن اور فن تعمیر کے شاہکار نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے اور کتابوں کے شوقین افراد کے علاوہ بھی لوگ عمارت کے خوبصورت بک شیلف نما آرکیٹیکچر کو دیکھنے کے لیے کھنچے چلے آرہے ہیں۔



کامل گولک نامی یہ لائبریری کارابک یونیورسٹی میں قائم کی گئی ہے جس میں 60 ہزار کتابیں پرنٹ اور 60 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل شکل میں موجود ہیں۔ لائبریری سے طلبا کتابیں کچھ عرصے کے لیے حاصل کرکے واپس بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی قدیم ترین یونی ورسٹی القرویین مسلمان خاتون نے تعمیر کرائی



اس لائبریری میں ملک کے دیگر کتب خانوں سے کتابیں منگوانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ طالب علم لائبریری میں مطلوبہ کتاب کی عدم موجودگی پر انتظامیہ کو آگاہ کرتا ہے جس کے بعد انتظامیہ ملک کے تقریباً 200 کتب خانوں سے کتاب تلاش کرکے تین دن کے اندر اندر دستیابی کو یقینی بناتی ہے۔ یہ لائبریری 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے اور اپنے قیام سے اب تک ساڑھے چار لاکھ افراد اس سے استفادہ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں کتابوں سے لگاؤ کے طور پر ہر سال مارچ کے آخر میں کتب خانوں کا قومی ہفتہ منایا جاتا ہے۔ اس کا آغاز 1964 میں ہوا تھا جس کے بعد سے ہر سال اس ہفتے کو منانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔


Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, ایکسپریس, بڑی, بک, بہت, شکل, شیلف, عجیب و غریب, لائبریری, میں, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...