Wednesday, 31 January 2018

امریکہ نے11 ممالک سےپناہ گزینوں کی آمد پرپابندی ختم کردی

https://goo.gl/DBNJhK

واشنگٹن : امریکہ نے 11 ممالک سے پناہ گزینوں کی آمد پرپابندی ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک سے امریکہ آنے والوں کو سخت چیکنگ سے گزرنا ہوگا۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ نے 11 ممالک سے پناہ گزینوں کی آمد پر پابندی ختم کردی تاہم ان ممالک سے آنے والے افراد کو پہلے کی نسبت زیادہ سخت چیکنگ سے گزرنا ہوگا۔

امریکی حکام نے جن ممالک سے پناہ گزینوں کی آمد پرپابندی اٹھائی ہے ان کے نام نہیں بتائے، ان ممالک میں ممکنہ طور پر10 مسلم اکثریتی ممالک اور شمالی کوریا شامل ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری نیلسن کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کون امریکہ میں داخل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات برے عزائم رکھنے والوں کو پناہ گزین پروگرام کے غلط استعمال سے روکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبرمیں ٹرمپ انتظامیہ نے 10 مسلم اکثریتی ممالک اور شمالی کوریا سے پناہ گزینوں کی آمد پرپابندی عائد کی تھی۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 9 جنوری کو ٹرمپ انتظامیہ نےاعلان کیا تھا کہ امریکہ میں رہنے اور کام کرنے والے 2 لاکھ ایل سلواڈور کے شہریوں کے پرمٹ منسوخ کردیے جائیں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آمد, امریکہ, انٹرنیشنل, ختم, سےپناہ, ممالک, نے11, پرپابندی, کردی, کی, گزینوں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...