Monday, 13 November 2017

غلط فہمیاں دور عامر اور فریال میں صلح ہوگئی

https://goo.gl/jvou1w

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے طویل عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات کے باعث رواں برس اگست میں اپنی اہلیہ پاکستانی نژاد امریکی ماڈل فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔



باکسر عامر خان نے اہلیہ کے ساتھ تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فریال مخدوم اور برطانوی باکسر اینتھونی جوشوا کے درمیان مبینہ روابط کا الزام بھی عائد کیا تھا۔


بعد ازاں یہ خبریں بھی آئیں کہ فریال مخدوم نے عامر خان کو منانے کی کوششیں بھی کیں، مگر وہ ناکام رہیں۔


دونوں کے درمیان علیحدگی کے 2 ہفتے بعد یہ خبر بھی سامنے آئی کہ فریال مخدوم ایک بار پھر امید سے ہیں۔


عامر خان نے اپنی اہلیہ کے امید سے ہونے کی خبر سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا، انہیں یہ خبر میڈیا کے ذریعے ہی ملی۔


تاہم اب دونوں کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوگئیں ہیں، اور دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ رہنے لگے ہیں۔


عامر خان نے 11 نومبر کو اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’ غلط فہمیاں دور ہونے اور مسائل حل کرنے کے بعد اپنی 4 ماہ کی حاملہ اہلیہ کے ساتھ۔


باکسر عامر خان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کے درمیاں کیا غلط فہمیاں تھیں، اور وہ کیسے دور ہوئیں؟۔


خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم نے 4 سال قبل 2013 میں شادی کی، وہ 2010 سے ایک دوسرے کے بہترین دوست تھے۔


فریال مخدوم ماڈلنگ کے شعبہ سے وابستہ رہی ہیں، ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، دونوں کے درمیان پہلے بھی تنازعات ہوچکے ہیں، جب کہ فریال مخدوم باکسر کے اہل خانہ پر تشدد کا الزام بھی لگا چکی ہیں۔


جوڑے کے درمیان صلح ہونے سے ایک روز قبل ہی فریال مخدوم کو اپنی منگنی کی انگوٹھی کے ساتھ انگلینڈ کے شہر بولٹن میں دیکھا گیا تھا، عامر خان کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے بعد انہوں نے انگوٹھی اتار دی تھی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...