https://goo.gl/NGvM7i
پنجاب میں دھند اور سموگ شہریوں کی زندگی پر بوجھ بن گئی، صوبے بھر میں گلے اور آنکھوں کی بیماریاں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دھند کے باعث موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر رہی۔ دوسری طرف دھند اور سموگ سے ائرپورٹس پر مسائل ہی مسائل نظر آئے، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
صوبے بھر کی فضا میں گزشتہ دنوں سے پھیلی سموگ جانے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ صبح سویرے فضا میں پھیلی سموگ نے سارے منظر دھندلا دئیے۔ جس سے ذرائع آمدو رفت بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہوں پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
لاہور سے پتوکی تک صفر سے 50 میٹر تک حد نگاہ رہی، ساہیوال سے خانیوال، ملتان اور بہاولپور تک حد نگاہ صفر سے 10 میٹر تک ہو گئی۔ بہاولپور سے صادق آباد تک صفر سے 40 میٹر تک حد نگاہ رہی جبکہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد 40 سے 80 میٹر تک حد نگاہ رہی۔ موٹر وے حکام نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناگزیر سفر میں گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔
سموگ نے پنجاب کے بعد پشاور کا رخ بھی کر لیا۔ ہفتے کی صبح شہر بھر میں ہر طرف دھند، دھنویں اور گرد کی چادر سی تنی رہی۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ موٹروے پر بھی سموگ کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی، بارشیں نہ ہونے اور سموگ کی وجہ سے نزلہ زکام اور دیگر موسمی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق شہری ماسک پہن کر سموگ کی شدت کو کم کرسکتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اپنی, بعد, بھی, سموگ, لپیٹ, لیا, لے, میں, نے, پاکستان, پشاور, پنجاب, کو, کے
No comments:
Post a Comment