Sunday, 17 December 2017

ڈیپکا پڈوکون نے ٹرمپ کی بیٹی کو بڑا جھٹکا دیدیا

https://goo.gl/qR9xeh
بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران گلوبل انٹرپرینورشپ سمٹ (جی ای ایس) میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ دپیکا نے ایونٹ کے شرکا میں سے اپنا نام واپس لے لیا ہے،تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔یہ کانفرنس رواں ماہ 28 نومبر کو ہوگی جس میں ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔
دپیکا نے سمٹ کے دوران ایک سیشن بعنوان ‘ہالی ووڈ سے نولیو و وڈ سے بولی وڈ: فلمسازی کا سفر’ میں بطور سپیکر شرکت کرنی تھی۔واضح رہے کہ فلم ‘پدماوتی’ کے حوالے سے تنازع کھڑا ہونے سے قبل اداکارہ نے کانفرنس میں شرکت کی ہامی بھری تھی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...