https://urdukhabrain.pk/2018/01/02/urdu-news-11603
ریاض (نیوز ڈیسک)ذرائع کے مطابق سعودی وزارت انصاف نے غیر ملکیوں کی شادی کے اندراج کی ذمہ داری متعدد نکاح خوانوں کو تفویض کر دی ہے۔ اس کی بدولت عائلی امور کی عدالتوں او ردرجہ اول کی عدالتوں پر بوجھ کم ہو جائے گا۔ وزارت انصاف نے جمعہ کو اعلامیہ جاری کر تے ہوئے وضاحت پیش کی ہے کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ غیر ملکی شہری اپنے گھر وں میں نکاح پڑھوائیں، اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو شادی کی تقریبات میں شریک کریں اور پھر مناسب وقت پر عدالت میں نکاح کا اندراج کرا لیں۔
غیر ملکیوں کو نکاح کی صورت میں دلہا دلہن کی عدالت میں حاضری ضروری ہے۔ علاوہ ازیں دلہن کے سرپرست اور گواہوں کی موجودگی بھی بنیادی شرط میں شامل ہے۔ عائلی امور کی عدالتوں میں نکاح نامے کے اندراج کی سہولت ریاض اور مدینہ منورہ میں دستیاب ہے۔ جلد ہی مکہ مکرمہ، جدہ، بریدہ، دمام ، طائف، تبوک، الاحساء، الخبر ، حفر الباطن، نجران، حائل، خمیس مشیط، الخرج اور ابھا ءمیں بھی مہیا ہو گی۔ آغاز میں صرف عربی بولنے والے غیر ملکی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, ا, اسلامی, بڑی, بڑے, تیار, جائیں, خبر, شادی, عجیب و غریب, غیر, ملک, ملکی, میں, والے, کرنے, گئی, ہو
Tuesday, 2 January 2018
بڑے اسلامی ملک میں شادی کرنے والے غیر ملکی ہو جائیں تیار۔۔ بڑی خبر آ گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
No comments:
Post a Comment