Wednesday, 17 January 2018

انسانی فضلے سے فیول تیار کرنے کا منصوبہ

https://goo.gl/CP94t4
شہروں میں وسعت اور آبادی میں اضافے کے ساتھ فضلے کو تلف کرنا ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے جس کے لیے کثیر رقم اور پیچیدہ تکنیک کی ضرورت ہے۔

تاہم برطانیہ میں اس فضلے کو ٹریٹ کر کے گاڑیاں چلانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

محدود پیمانے پر کیے جانے والے اس ابتدائی تجربے میں فیٹ برگ (کیچڑ) یعنی انسانی فضلے اور فیکٹریوں سے خارج ہونے والے چکنے ٹھوس مواد کو قابل استعمال بنانے پر کام کیا گیا۔

یہ کیچڑ سخت ہو کر نکاسی کی لائنوں کو بند کرنے کا سبب بنتا ہے جس سے شہروں میں کچرے اور آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں یہ فراہمی آب کی لائنوں میں داخل ہو کر پانی کو آلودہ اور آبادی کی بڑی تعداد کو جان لیوا بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔

اس کیچڑ کو پروسیسنگ پلانٹ میں ٹریٹ کیا گیا جس کے ذریعے اس میں سے مائع اور ٹھوس کو علیحدہ کیا گیا۔ اس کے بعد اسے صاف کر کے، گرم کرنے کے بعد ایسے کیمیکل کی آمیزش کی گئی جس سے یہ بائیو ڈیزل میں تبدیل ہوگیا۔

فی الحال اس ڈیزل کو عوامی بسوں میں بطور ایندھن استعمال کرنے کا سوچا جارہا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق برطانیہ میں ہر ہفتے سیوریج سسٹم سے 30 ٹن فضلے اور چکنائی پر مشتمل کیچڑ اکٹھا کیا جاتا ہے جبکہ برطانیہ ہر سال 10 ہزار ٹن فیٹ برگ پیدا کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو مستقبل میں انسانی فضلہ اور فیکٹریوں کا زہریلا ٹھوس مواد شہروں کو توانائی فراہم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔


Waste products. Read more: https://t.co/NcHvSOz34o pic.twitter.com/FsM3lQCWAo


— World Economic Forum (@wef) July 18, 2017

Urdu Khabrain
Pakistan Weather News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Weather News, Weather Khabrain, Weather News, Weather Urdu News, انسانی, تیار, سے, فضلے, فیول, ماحولیات, منصوبہ, کا, کرنے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...