Thursday, 15 March 2018

مداحوں کے لیے خوشخبری!!! سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

https://goo.gl/UQ1ATk
ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی باربی ڈال کترینہ کیف فلم ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم میں پاکستانی لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ٹائیگر زندہ ہے میں بحیثیت جاسوس پاکستانی لڑکی زویا کا کردار نبھایا تھا جسے فلمی مداحوں نے خوب پسند کیا جس کے بعد وہ اپنے نئے

پروجیکٹ میں بھی پاکستانی لڑکی بنیں گی۔معروف ہدایت کار علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں مقبول ادکار سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ فلم ’ایک تھا ٹائیگر’ کی سیکوئل تھی۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مشہور پرودکشن ہاؤس نے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا جس کی کاسٹ کا اعلان بعد میں کیا جانا تھا تاہم بھارتی میڈیا نے اس سے قبل ہی کاسٹ کے حوالے سے خبریں بریک کر دیں۔معروف ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم میں جہاں اداکارہ کترینہ کیف پاکستانی لڑکی کا کردار نبھائیں گی وہیں بالی ووڈ دبنگ خان ایک بچی کے باپ کا کردار ادا کریں گے، فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم ‘ریس 3‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس میں ان کے مد مقابل انیل کپور، بوبی دیول اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...