https://goo.gl/cUGRyG
کراچی(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے ایک ٹارچر سیل بنایا ہوا ہے۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے،ڈاکٹرعاصم حسین نے نیب پر الزام لگایا کہ نیب نے ایک ٹارچرسیل بنایا ہوا ہے جہاں گواہوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، جتنے گواہ آئے ہیںانہوں نے کہا کہ ہمارا یہ بیان نہیں ہےاور ہم سفید پوش لوگ ہیں نیب کے نام سے ہی ہماری ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔
مجھے بند کیا گیا اورجیل بھی گیا لیکن نیب کو کچھ نہیں ملا ،اب یہ پیسہ کہاں گیا نیب ہی بتا سکتی ہے۔ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ ہم جنگلوں میں رہنے والوں کا رائیونڈ والوں سے کیا مقابلہ ہے، آپ کے اورمیرے مسائل ایک جیسے ہیں، وہ مسائل اٹھانے چاہیئں جو ایک عام آدمی کے ہوں، سب کو دعوت دی ہے کہ کراچی کے لئے سب کو مل کرکام کرنا چاہیئے، میں توپوری ایم کیو ایم کو دعوت دے چکا ہوں اوریہ بہترین موقع ہے کہ یہ لوگ پیپلزپارٹی میں آجائیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔اس سے قبل احتساب عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت کے لیے ڈاکٹرعاصم پیش ہوئے، سماعت کے دوران گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کرائے جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں۔(ذ،ع)
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, آخر, آصف, اڑ, ایسی, بات, توڑ, خاموشی, دی, زرداری, عاصم, نے, پاکستان, ڈاکٹر, کار, کر, کہ, کہہ, کے, گئے, ہوش
Sunday, 4 March 2018
۔آخر کار ڈاکٹر عاصم نے خاموشی توڑ کر ایسی بات کہہ دی کہ آصف زرداری کے ہوش اڑ گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
No comments:
Post a Comment