https://is.gd/dTM5Hy
احمد آباد(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے ایک گاؤں پربندروں نے قبضہ کر لیا جس کی وجہ سے گاؤں نوساری کے لوگوں میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ان بندروں نے گاؤں کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور وہ ہر آتے جاتے شخص کا تعاقب کرکے اس پر حملہ کرتے ،اسکے ہاتھ میں موجود
چیزیں بالخصوص کھانے پینے کی چیزوں پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں،بندروں کے حملوں سے کئی افراد جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں گزشتہ چند ماہ میں زخمی بھی ہوئے۔اس حوالے سے کچھ لوگوں نے خفیہ کیمروں کی مدد سے جو تصویریں اتاری ہیں وہ وائرل ہو گئی ہیں ان میں بندروں کو لوگوں کا تعاقب کرتے اور لوگوں کو خوفزدہ ہو کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل
No comments:
Post a Comment