Sunday, 17 June 2018

کراچی والوتیارہوجائو۔۔۔۔اہم شخصیت نے خوشخبری سنادی

https://goo.gl/BuemXt
کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کے لیے کراچی والوں کو خوشخبری دی ہے۔پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کامیابی سے متحدہ عرب امارات کے دبئی اور شارجہ اسٹیڈیمز میں جاری ہے۔

پی ایس ایل میں کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ملتان سلطانز 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔پی ایس ایل کے 2 پلے آف میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جب کہ فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ فائنل سے قبل اسٹیڈیم کا مرمتی کام مکمل کیا جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیڈیم کی مرمت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی مرمت کے لئے پی سی بی دن رات کام کررہا ہے اور تعمیراتی کام کا جائزہ لینے خود کراچی جارہا ہوں۔انہوں نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے مزید کہا کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لئے کراچی والے تیار ہوجائیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...