https://goo.gl/zJR2bz
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے ہی ملک کے میڈیا کے پروپیگنڈے کی ہوا نکال دی۔ وہ بھی دیگر بھارتی شہریوں کی طرح پی ایس ایل کی دیوانی نکلیں۔ ثانیہ اپنے شوہر شعیب ملک کی ہمت بڑھانے اور پی ایس ایل کے شاندار میچز دیکھنے کیلئے دبئی پہنچ گئی ہیں۔ جہاں وہ شعیب ملک کی ٹیم ’’ملتان سلطان‘‘کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہی ہیں جبکہ متعصب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا سائٹس پر یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیاناختلافات اور جھگڑے اس قدر بڑھ گئےہیں کہ ان کے درمیان طلاق ہو سکتی ہے۔
روزنامہ امت نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جو فروری مین اپنے شوہر شعیب ملک کی سالگرہ دبئی میں منا چکی تھیں وہ ایک بار پھر دبئی پہنچی ہیں تاکہ پی ایس ایل تھری میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ’’ملتان سلطان‘‘کی سربراہی کرنے والے اپنے شوہر اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کی ہمت بڑھا سکیں۔ واضح رہے کہ ملتان سلطان نے اپنے دونوں میچوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یہ میچز جیت لئے تھے۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بارے میں مزید علم ہوا ہے کہ وہ ملتان سلطان کے تمام میچز دیکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وہ اپنی سہیلیوں اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ دبئی میں موجود رہیں گی اور پارٹیوں سمیت کرکٹ گرائونڈ میں اپنی موجودگی کا خوشگوار احساس دلاتی رہیں گی۔ ثانیہ مرزا کا ماننا ہے کہ پی ایس ایل کے سخت ضابطہ اخلاق اور ڈسپلن پر پابندیوں کے سبب وہ ہوٹل میں شعیب
ملک سے ملاقات تو کریں گی لیکن ان کے ساتھ دبئی میں گھومنے پھرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ پی ایس ایل تھری میں پہلی بار انٹری دینے والی ان کے شوہر شعیب ملک کی ٹیم فتح یاب ہو جائے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا دبئی پہنچنے پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں۔ کیونکہ ان کے شوہر شعیب ملک نےدبئی آمد پر ان کو
خوش آمدید کہا تھا اور اپنی ٹیم کی ہمت افزائی کیلئے ان سے ذاتی ریکوئسٹ بھی کی تھی جس کے بعد ثانیہ مرزا نے اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھا اور تالیاں پیٹ پیٹ کر شعیب ملک اور ملتان سلطان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی۔ انہوں نے میدان میں اینکرز کے ساتھ خصوصی انٹرویو بھی کیا اور اس دوران بتایا تھا کہ ان کے شوہر کی شاندار فٹنس کا رزا
کیا ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ شعیب ملک ہمیشہ سمارٹ اور خوبصورت کیوں دکھائی دیتے ہیں،
Urdu Khabrain
Wednesday, 20 June 2018
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق؟پی ایس ایل کی شاندارکامیابی بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھائی۔۔متعصب بھارتی میڈیا اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔۔پاکستان سپر لیگ کو متاثر کرنے کیلئے کیا حرکتیں شروع کر دیں؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
No comments:
Post a Comment