https://is.gd/InSmRk
کیا آپ جانتے ہیں کہ جب آپ کچھ بولتے ہیں یا کوئی گانا سنتے ہیں تو آپ کا کتا بھی انہیں ایسے ہی سمجھتا ہے جیسے آپ سمجھتے ہیں؟
ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کی ایٹووس یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کتے الفاظ اور موسیقی کو سمجھنے کے لیے دماغ کے انہی حصوں کو استعمال کرتے ہیں جو انسان استعمال کرتے ہیں۔
انسان الفاظ کو سمجھنے کے لیے دماغ کے بائیں اور موسیقی کو سمجھنے کے لیے دائیں حصہ کا استعمال کرتے ہیں۔
یہ تحقیق کتوں کے دماغی اسکین کی بنیاد پر کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ نہ صرف بولے جانے والے الفاظ کا تجزیہ کرتا ہے بلکہ بسا اوقات وہ ان کے پس پردہ معنی کو بھی سمجھتا ہے یعنی دماغ بیک وقت دو کام سر انجام دیتا ہے۔
بالکل یہی کام اسی طریقہ کار کے ذریعہ کتوں کا دماغ بھی انجام دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کتوں کا دماغ ہمدردانہ اور مانوس الفاظ پر بھی ویسا ہی ردعمل ظاہر کرتا ہے جیسے انسان کرتے ہیں۔ گھر، کھانا اور محبت و شفقت کے الفاظ کتوں کے دماغ میں مثبت لہریں پیدا کرتے ہیں جو ان کے جسم کو پرسکون رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق انسانوں اور کتوں کے درمیان گفتگو اور ہمدردی کے تعلق کو مضبوط کرنے میں مدد دے گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, الفاظ, انسانوں, اور, اہل, سائنس و ٹیکنالوجی, سمجھنے, طرح, موسیقی, کتے, کی, کے
Sunday, 10 June 2018
کتے انسانوں کی طرح الفاظ اور موسیقی سمجھنے کے اہل
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
No comments:
Post a Comment