Saturday, 23 June 2018

گنجا دلہا نامنظور، دلہن کا عین وقت پر انکار

https://is.gd/eylQbD
نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں نئی نویلی دلہن نے اپنی ہی رسم کی تقریب میں عین وقت پر دلہا کو گنجا دیکھ کر  آخری لمحات میں شادی سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر روی کمار اپنی دلہنیا کو لینے عزیز و اقارب کے ہمراہ ایک ہزار کلومیٹر سے زائد کی مسافت طے کر کے ریاست بہار  پہنچے تو عجیب معاملہ پیش آیا۔

شادی کی رسومات آخری منٹ تک درست انداز میں بخوشی چلتی رہیں تاہم جیسے ہی دلہا نے سر پر پہنی ہوئی پگڑی (کلہ) اتار ا تو دلہن نے یک دم رونا دھونا شروع کردیا اور تقریب سے اٹھ کر جانے لگی۔

نیہا کے والدین نے جب اُسے روک کر وجہ دریافت کی تو اُس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیاکہ وہ گنجے آدمی سے شادی نہیں کرے گی، خاندان کے بزرگوں نے نوجوان لڑکی کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ اپنی ضد پر ڈٹ گئی۔

لڑکی کی قریبی دوستوں نے بھی اُسے سمجھانے کی کوشش کی تو دلہن نے دو ٹوک الفاظ میں بولا کہ وہ گنجے شخص کو اپنا جیون ساتھی نہیں منتخب کرسکتی،  نہیا کے انکار پر خوشی سے بھری تقریب میں یک دم عجیب صورتحال پیدا ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا کے والد نے بیٹی کا رشتہ ایک سال قبل طے کیا اور خاندان کے بڑوں نے مل کر شادی کے معاملات طے کیے، رشتے دار ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر روی کمار نے ایک سال میں تین بار لڑکی کے گھر سکونت اختیار کی تاہم دونوں کا کبھی آمنا سامنا نہیں ہوا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...