https://goo.gl/MY8xfu
کوئٹہ: رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان ایک زرخیز اور ہمہ گیر تہذیب کا حامل ہے، جو اپنے قدیم ماضی کے تمام حسین رنگوں کو خود میں سموئے ہوئے ہے۔
اسی مناسبت سے آج بلوچ یوم ثقافت منایا جارہا ہے۔ اس تحریر میں مہرگڑھ جیسے عظیم تاریخی ورثے کی حامل کئی صدیوں پر محیط بلوچ تہذیب کے ہمہ جہت اور اثر انگیز پہلوئوں پر نظر ڈالی گئی ہے، جو اپنے اندر دل چسپی کا سامان رکھتی ہیں۔
بلوچ قوم کے اگر لباس کی بات کی جائے تو مرد حضرات قمیض کے ساتھ گھیر والی شلوار زیب تن کرتے ہیں، ساتھ ہی مختلف رنگوں کی پگڑی سر پر سجاتے ہیں۔ کم عمر بچیوں کے لیے خاص قسم کی کڑھائی کردہ پھولوں والا لباس تیار کیا جاتا ہے۔
بلوچ عوام اپنے باہمی تنازعات کے حل کے لیے سرداروں کی جانب سے لگائی گئی ’کچہری‘ کا رخ کرتے ہیں جہاں بیٹھے قبائلی افراد معاملات کے حل کے لیے اقدامات کرتے ہیں۔ اس کے لیے حال احوال کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ ان کے مخصوص کھیل کا نام ’ہشتی‘ ہے جو گروہ کی شکل میں ایک ساتھ بیٹھ کر کھیلا جاتا ہے۔
کسی بھی خوشی کے موقع پر محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے جسے ’بلوچی دیوان یا گدان‘ کہتے ہیں جہاں بیٹھے افراد موسیقی آلات سے سر بکھیرتے ہیں۔ وہاں کی عورتیں خاص قسم کا ہاتھ سے تیار کردہ بیگ استعمال کرتی ہیں جسے بلوچی زبان میں ’جمدگان‘ کہتے ہیں۔
پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے وہاں کے قبائلی مشک(مٹکا) استعمال کرتے ہیں، اور اگر کھانوں کی بات کی جائے تو ’سجی اور کاک روٹی‘ کے بغیر کوئی بھی دعوت اور روایتی رقص ’لیوا‘ کے بغیر کوئی تقریب مکمل نہیں ہوتی۔

بلوچ ثقافت میں ’ماری کٹ‘ بلوچی سینڈل کا بڑا عمل دخل ہے جو گھیر والی شلوار کے ساتھ خوب ججتی ہے، اس کے علاوہ خواتین کے لباس پر ہاتھ سے یا پھر مشین سے تیار کردہ پھلوں والی کڑھائی موجود ہوتی ہے،جو بلوچ تہذیت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, اور, بلوچستان, خصوصیات, رنگ, رنگا, زرخیر, قدیم, لائف-اسٹائل, نمایاں, چند, کلچر, کی, کے
Saturday, 16 June 2018
بلوچستان کے زرخیر، قدیم اور رنگا رنگ کلچر کی چند نمایاں خصوصیات
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
No comments:
Post a Comment