Wednesday, 15 August 2018

بھارت کا یوم آزادی ، کشمیر میں یوم سیاہ

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/16/urdu-news-38937



کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیابھر میں بسنے والے کشمیری بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ،بھارت مخالف آواز دبانے کیلئےبھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ،وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

حریت قیادت کی کال پر کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیںجس کا مقصد بھارت کے قاصبانہ قبضے پر عالمی برادری کی توجہ دلانا ہے۔

سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی کال پر وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ۔ تمام دکانیں ،کاروباری مراکز،اسکول بند اور سڑکیں سنسان ہیں ۔

قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے ،بھارت مخالف احتجاج روکنے کیلئے جگہ جگہ بھارتی فورسز کے اہلکار جبکہ حساس مقامات پر شارپ شوٹر تک تعینات کئے گئے ہیں ۔وادی میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کا جشن مقبوضہ کشمیر میں بھی منایا گیا،پابندیوں کے باوجود کشمیری طالب علموں نے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...