Saturday, 11 August 2018

ہاتھوں سے معذور حجام کی ہیئر سٹائلنگ کے چرچے

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/11/urdu-news-38346



ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے گیبرل ہیریڈیا نامی نوجوان پیدائشی طور پر ہاتھوں سے معذور ہیں لیکن ایک ماہر حجام کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

گیبریئل ہیریڈیا کی عمر صرف 20 سال ہے اور ہر طرح کی ہیئرڈریسنگ اور اسٹائلنگ کے ماہر ہیں لیکن وہ دونوں ہاتھوں سے مکمل طور پر محروم ہوتے ہوئے بھی اپنا کام انتہائی مہارت سے کرتے ہیں۔

ہاتھوں سے معذور حجام کی ہیئر سٹائلنگ کے چرچے

پہلے انہوں نے شوقیہ کام شروع کیا اور اس کے بعد اسے بطور پیشہ اپنایا اور اب لوگ ان سے بہت اپنی حجامت بنواکر بہت مطمئن ہیں۔

گزشتہ ڈیڑھ برس سے وہ اپنی دکان چلارہے ہیں۔

گیبریئل اپنا علم ایسے نادار لوگوں تک بھی منتقل کررہے ہیں جو اس شعبے کو اپنا کر کچھ رقم کمانا چاہتے ہیں۔

ہاتھوں سے معذور حجام کی ہیئر سٹائلنگ کے چرچے

وہ اپنی شاندار ہیئر اسٹائلنگ کی مہارت کبھی ہیئر مشین سے تو کبھی بازو کی مدد سے قینچی پکڑے کر دکھاتے ہیں۔

گیبریئل کہتے ہیں کہ میں ہر روز بہتر سے بہتر کام کرتا ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز بھی ہے۔ ان کی دکان بیونس آئرس میں ہے اور صرف ڈیڑھ برس میں وہ پورے شہر میں مشہور ہوچکے ہیں۔

حال ہی میں ہیئر اسٹائلنگ کرتے ہوئے ان کی ویڈیو ایک گاہک نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس کے بعد اب یہ وائرل ہوگئی ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...