Monday, 13 August 2018

عمران خان کی اہلیہ کے پہلے شوہرخاور مانیکا نے بھی شادی کرلی

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/11/urdu-news-38264



چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے تیسری شادی کر لی ، نکاح کی تقریب میں بیٹے اور بیٹیوں سمیت دیگر اہل خانہ نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق خاورمانیکا کی نئی بیوی کا نام سمیرا آغا ہے، شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں مانیکا فیملی کے افراد سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

نکاح کی تقریب میں شریک خاور مانیکا کے دوست لطیف خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں نکاح کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ خاور مانیکا نے 10ماہ قبل بشریٰ وٹو کو طلاق دے دی تھی، جو اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ہیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...