Wednesday, 8 August 2018

مصر میں جیل کے ساتھی جیون ساتھی بن گئے

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/09/urdu-news-37874




شادی کی تقریب سادگی سے کی گئی،فوٹو: ٹوئٹر


قاہرہ: مصر کی جیل میں ایک جوڑے نے جیون ساتھی بن کر نئی زندگی کی شروعات کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق پابند سلاسل ولید اور امانی کی ملاقات جیل میں ہوئی اور اب دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں،  سلاخوں کے پیچھے اس جوڑے کی شادی کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا گیا اور حکام کی موجودگی میں جیل کے ساتھیوں کو جیون ساتھی بنادیا گیا۔

جیل میں شادی کی سادہ سی تقریب منعقد کی گئی جس میں جوڑے کے دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا اور بعدازاں ملکی وزارت داخلہ نے اس منفرد شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔

جیل حکام اور قیدیوں نے شادی پر جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...