Wednesday, 1 August 2018

ایم کیوایم کو وفاقی یا سندھ حکومت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی

https://is.gd/9e0M4T




ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں شامل ہوئی تو سندھ کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا، پیپلزپارٹی


ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں شامل ہوئی تو سندھ کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا، پیپلزپارٹی



 کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ انہیں وفاق یا سندھ حکومت میں شامل ہونے کے لیے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔


ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کا وفاق میں تحریک انصاف اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کیسے ہوسکتا ہے لہذا وہ یا پی ٹی آئی کے ساتھ وفاق میں حکومت کرے یا پھر پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر سندھ میں اتحادی حکومت بنائے۔


ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کے ذمہ داران نے ایم کیوایم کی قیادت کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اگر وفاقی حکومت میں شامل ہوئی تو سندھ کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا، انہیں دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...