https://goo.gl/hV6yns
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدنام زمانہ گوانتا ناموبے جیل کھلی رکھنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے اپنے پہلے خطاب میں کیوبا میں قائم گوانتا ناموبے جیل کھلی رکھنے کا اعلان کردیا۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال میں نمایاں پیشرفت کی۔ گزشتہ سال امریکا کو نئے ہیروز ملے۔ ہماری قوم کو مختلف مسائل درپیش تھے۔ ہماری کامیابیوں سے امریکیوں کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال میں ترقی اورخوشحالی کے ریکارڈ قائم کیے۔ سب مل کر امریکا کو پرامن اور خوشحال بنا رہے ہیں۔ ایک سال کے دوران کئی چیلنجز کا سامنا رہا۔ امریکیوں نے چیلنجز کو بہادری کے ساتھ قبول کیا۔
اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اختلافات کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہوگا۔ ’امریکی عوام مضبوط ہیں اس لیے اسٹیٹ آف دی یونین بھی مضبوط ہے‘۔ انہوں نے سابق صدر اوباما کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوباما ہیلتھ کیئر سے نقصان ہوا، انفرادی مینڈیٹ کا زمانہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنایا۔ کانگریس عوام کی خدمت میں کوتاہی برتنے والے سرکاری اہلکاروں کو فارغ کرنے میں مدد کرے۔ امریکا سے باہر جانے والی کمپنیاں بہتر معاشی حالات کے باعث واپس لوٹ رہی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے لیے ٹیکس 35 فیصد سے گھٹا کر 21 فیصد کر دیا۔ امریکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے قانون بنایا جائے گا۔ امیگریشن اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے قانون سازی کریں گے۔ ’ہم اپنے شہریوں کا رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر تحفظ کریں گے۔ ڈیمو کریٹ اور ری پبلکن بلا امتیاز ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنائیں‘۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کھلی سرحدوں کا مطلب امریکا میں منشیات اور گینگز کی آمد ہے۔ کھلی سرحدوں سے ہمارے کم آمدنی والے طبقے کو نقصان ہوا۔ ’حالیہ دنوں میں نیویارک میں ہونے والے دہشت گرد حملے ویزا لاٹری پروگرام کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ دہشت گردی کے اس دور میں ہم ویزا لاٹری جیسے منصوبوں کا رسک نہیں لے سکتے‘۔
صدر ٹرمپ نے تارکین وطن کے بچوں ’ڈریمرز‘ کو 12 سال میں شہریت دینے کا اعلان بھی کیا۔ ’بغیر دستاویزات والدین کے ساتھ آنے والوں کو تعلیم کی بنیاد پر شہریت دیں گے۔ امریکی صدر نے گوانتانا موبے جیل قائم رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گوانتانا موبے جیل قائم رکھنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر کے آیا ہوں۔ داعش کے خاتمے تک جنگ اور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ’آج کانگریس پر زور دیتا ہوں کہ ایم ایس 13 اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں کو راستہ دینے والے لوپ ہولز کو بند کر دے‘۔ انہوں نے کہا کہ امریکی جوہری ہتھیاروں کو مزید جدید بنائیں گے۔ چین اور روس ہمارے مفادات کو چیلنج کر رہے ہیں۔ کانگریس دفاعی اخراجات میں کٹوتی ختم کر کے فوج کو معاشی تعاون فراہم کرے۔ ’طاقت ہی ہمارادفاع ہے‘۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ افغانستان میں مصنوعی ڈیڈ لائنز بتا کر دشمنوں کو چوکنا نہیں کریں گے۔ شمالی کوریا سے متعلق پچھلی حکومت کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ ایران سے جوہری معاہدے میں خامیوں کی کانگریس نشاندہی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو شمالی کوریا سے خطرات ہیں۔ امریکی امداد دوستوں کے پاس جانی چاہیئے، دشمنوں کے پاس نہیں۔ ’ہم نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے‘۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, اعلان, انٹرنیشنل, جیل, رکھنے, ناموبے, ٹرمپ, کا, کھلی, گوانتا
Thursday, 1 February 2018
ٹرمپ کا گوانتا ناموبے جیل کھلی رکھنے کا اعلان
باکسر عامر خان اور فل لو گریکو کے درمیان باؤٹ 21 اپریل کو ہو گی
https://goo.gl/mKfh2i
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور کینیڈا کے فل لو گریکو کے درمیان باوٹ اکیس اپریل کو لیورپول میں ہو گی، دونوں باکسرز پریس کانفرنس کے دوران آپس میں الجھ پڑے۔
باکسنگ کنگ کی دوسال بعد رنگ میں واپسی ہو رہی ہے۔ عامر خان ایک بار پھر شائقین کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وہ اکیس اپریل کو لیور پول کے ایکو ایرینا میں فل لو گریکو کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران عامر خان اور فل لو گریکو آپس میں الجھ پڑے، عامر خان نے کینڈین حریف پر پانی گرا دیا۔ فل لو گریکو نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان کو دبئی جانے کا بہت شوق ہے اور وہ زور دار مکوں سے برطانوی باکسر کو بائی بائی کہیں گے۔
اکتیس سالہ عامر خان دو سال قبل ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ کیٹیگری کے ٹائٹل مقابلے میں سول الوریز کے ہاتھوں ناک آوٹ ہوئے تھے۔
Urdu Khabrain
چند عادات کو اپنا کر نوکری کو جنت بنائیں
https://goo.gl/WLYmRq
کراچی: نوکری پیشہ افراد کے لیے تناؤ والا ماحول اور دفتر میں ہونے والی منفی سرگرمیاں ذہنی دباؤ سمیت متعدد مسائل کا سبب بنتی ہیں تاہم اگر آپ کے اپنے باس سے تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو یہی نوکری آپ کے لیے جنت سے کم ثابت نہیں ہوتی۔
نوکری پیشہ خواتین اور حضرات اکثر اوقات اپنے دفتر ی ماحول اور افسر کے مزاج کا شکوہ اس انداز سے کرتے نظر آتے ہیں کہ ’اتنے کم وقت میں بہت سارا کام دیتےہیں، ذہنی دباؤ ڈالتے اور کام غلط ہونے پر سخت جملے استعمال کرتے ہیں‘۔
اس تمام تر صورتحال کے باوجود اداروں میں چند افراد ایسے ہوتے ہیں جن کے افسران سے تعلقات بہت اچھے اور خوشگوار ہوتے ہیں اور وہ نوکری کو بھرپور طریقے سے انجوائے بھی کرتے ہیں۔
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں چند عادات جن پر عمل کر کے آپ اپنی دفتری ماحول کو بہتر بناسکتے ہیں۔
مینیجر سے تعلقات اچھے کریں
دفتری اوقات کے بعد کچھ دیر اپنے مینیجر کے پاس جائیں اور اُن سے تعلقات بہتر کریں، آفس کے کام کے علاوہ ادھر اُدھر کی بات کریں اور انہیں اپنی روزمرہ کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کریں۔
افسر کیا چاہتا ہے؟
وہ کام یا اہداف مکمل کریں جو آپ کا افسر چاہتا ہے، جیسے کہ اگر آپ کے افسر کو ای میل پر احکامات دینا پسند ہیں تو ای میل کے بعد اُس کے کمرے میں جاکر منہ زبانی بھی لکھی ہوئی بات بتائیں تاکہ وہ آپ کے مزاج کو سمجھ سکے، ہفتے یا مہینے کا جو بھی ہدف دیا گیا ہے اُسے مکمل کر کے ضرور آگاہ کریں۔
روزانہ کیا کام کرتے ہیں؟
آپ جس کے ماتحت ہیں اُسے روزمرہ کے کاموں کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ افسر کے علم میں آسکے کہ آپ کیا کام کرتے ہیں، اس طرح کرنے سے کوئی بھی مینیجر ملازم سے کارکردگی کا سوال کم سے کم کرتے ہیں۔
مقررہ تاریخ سے قبل کام مکمل کریں
اگر آپ کو ماہانہ یا ہفتہ وار ہدف دیا جاتا ہے تو اُسے وقتِ مقررہ سے قبل مکمل کرنے کی کوشش کریں اور جیسے ہی کام مکمل ہو اپنے افسر کو ضرور آگاہ کریں۔
مسائل حل کریں
اگر آپ دفتر میں بیٹھے ہیں اور کام سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش آجائے تو فوراً سے آگے بڑھ کر اسے حل کرنے کی کوشش کریں، اس طرح کرنے سے آپ اپنی ذہانت کا ثبوت بھی دے سکتے ہیں۔
اچھا ماحول بنائیں
ادارے کے کسی بھی محکمے میں اگر کوئی جھگڑالو شخص آجائے تو اُس سے پورے ڈپارٹمنٹ کا ماحول خراب ہوجاتا ہے، لہذا اپنے افسران اور ساتھیوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, اپنا, بنائیں, جنت, عادات, لائف-اسٹائل, نوکری, چند, کر, کو
سینیٹ کی سب کمیٹی برائے پی آئی اے کا خصوصی اجلاس
https://goo.gl/tfCYNS
اسلام آباد : سینیٹ کی سب کمیٹی برائے پی آئی اے کا خصوصی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین و سینیٹرفرحت اللہ بابر کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں پی آئی اے کے ایئر بس310طیارہ اور سابق جرمن سی ای او سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی گئی، سینیٹ کی سب کمیٹی کے سابق جرمن سی ای او بیرون کے ملک جانے کے حوالے سے کمیٹی سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔
چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ سابق جرمن سی ای اوبرنڈ ہلڈن برینڈ کو وزارت داخلہ نے جرمنی جانے کی اجازت دی تھی۔
ایئر بس اے310کی فروخت سے متعلق سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے تفصیلات طلب کی تو چیئرمین پی آئی اے نے جواب دیا کہ ایئر 310کیلئے فروخت کے حوالے سے مختلف کمپنیوں کی بولیاں موصول ہوئی ہیں، ایئر بس 310سے متعلق نیب اور ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, آئی, اجلاس, اے, برائے, بزنس, خصوصی, سب, سینیٹ, پی, کا, کمیٹی, کی
اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ کا آڈٹ شروع کروا دیا گیا ہے
https://goo.gl/8uFeBS
وزیر نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز بند ہے کوئی نئی تعیناتی نہیں ہو رہی۔ اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ کا آڈٹ شروع کروا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر نجکاری دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز بند ہے کوئی نئی تعیناتی نہیں ہو رہی۔ اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ کا آڈٹ شروع کروا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئی سدرن کی اصل رقم زیادہ نہیں تھی۔ نیشنل بینک، سوئی سدرن اور اسٹیل ملز معاملات حل کے قریب ہیں۔ حکومت اسٹیل ملز کو انتظامی لیز پر دینا چاہتی ہے۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ 15 سے 25 فیصد اسٹیل ملز ملازمین دوبارہ بھرتی ہوں گے۔ اسٹیل ملز کی کوئی چیزفروحت نہیں ہوگی، صرف انتظامی معاہدہ ہوگا۔ سیکریٹری نجکاری نے اجلاس کو بتایا کہ اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے 5 ارب واجب الادا ہیں۔ حکومت پاکستان ہر ماہ 38 کروڑ تنخواہ کی مد میں دیتی ہے۔ جون 2018 تک شاید 12 ارب ادا کرنے کے قابل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو پیسہ ملے گا وہ ریٹائرڈ ملازمین کے لواحقین کو دیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
تھری ڈی پرنٹر اور خلیوں کی مدد سے کان کی تیاری کا تجربہ
https://goo.gl/JPFUBF
چینی سائنسدانوں نے پیدائشی نقائص کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کے لیے تھری ڈی پرنٹر اور متاثرہ بچوں سے حاصل کردہ خلیوں کی مدد سے کان کا بیرونی حصہ اگانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
چین میں سائنسدانوں نے پیدائشی بیماری مائیکروشیا (کان کے چھوٹا رہ جانے کی بیماری) سے متاثر پانچ بچوں کے لیے نئے کان مذکورہ طریقے سے اگائے اور بچوں میں ان کی پیوند کاری بھی کی۔
یہ اپنے نوعیت کی انوکھی تحقیق ہے جس میں محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بچوں کے متاثرہ کان سے کرکری ہڈی کے سیلز کو اکھٹا کیا اور انہیں تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیے گئے بچے کے صحت مند کان کے سائز کے کھانچے میں اسے نشونما دی گئی تاکہ دونوں کان ایک جیسے ہی دکھائی دیں۔
مصنوعی ماحول میں جب کان تیار ہوگیا تو سائنسدانوں نے اسے متاثرہ بچوں سے آپریشن کے ذریعے جوڑ دیا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’ہم کان کا بیرونی حصہ ڈیزائن کرنے اور انہیں دوبارہ اگانے کے قابل ہوگئے ہیں البتہ اس طریقہ کار کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے سے قبل مزید تجربات کی ضرورت ہے‘‘۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جن بچوں میں کان کی پیوند کاری کی انہیں تقریباً ڈھائی برس تک زیر نگرانی رکھا گیا تاکہ نتائج کا جائزہ لیا جاسکے۔
خیال رہے کہ مائیکروشیا ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے پیدائشی طور پر ایک یا دونوں کانوں کی بناوٹ میں مسئلہ ہوسکتا ہے اور بعض کیسز میں ایک یا دونوں طرف کانوں کا بیرونی حصہ موجود نہیں ہوتا جس کی وجہ سے متاثرہ بچے کی قوت سماعت کمزور ہوجاتی ہے۔
یہ بیماری 5 ہزار بچوں میں سے کسی ایک کو لاحق ہوتی ہے اور اس میں خاندانی پس منظر کافی اہم ہوتا ہے، ہسپانوی، ایشیائی اور امریکی آبادیوں میں اس کی شرح زیادہ ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی تردید
https://goo.gl/RTgZ3u
بالی ووڈ ہٹ فلم ہندی میڈیم کی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اس بات کی تردید کردی ہے کہ کہ وہ فلم کے سیکوئل کا حصہ ہوں گی۔ کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ہندی میڈیم میں مرکزی کردار صبا قمر اور عرفان خان نے ادا کیا تھا۔ فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بچی کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔
چند روز قبل فلم کا دوسرا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور افواہیں تھیں کہ صبا قمر سیکوئل کا بھی حصہ ہوں گی۔ تاہم صبا قمر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر تاحال پابندی عائد ہے لہٰذا وہ مزید کسی بالی ووڈ فلم کا حصہ نہیں بنیں گی۔ فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار عرفان خان ہی ادا کریں تاہم ان کے مدمقابل کون سی اداکارہ لیا جائے گا، اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ فلم نے باکس آفس پر نہ صرف اچھا بزنس کیا، بلکہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ 63 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں صبا قمر کو بہترین اداکارہ کے لیے بھی نامزد کیا گیا، تاہم وہ خود تو یہ ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں، البتہ عرفان خان بہترین اداکار اور فلم نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...