https://goo.gl/4TNJxA
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی موبائل کمپنی ووڈا فون اور نوکیا نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی موبائل فون کمپنی ووڈا فون اور نوکیا نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ۔اس سروس کے ذریعے سے چاند سے اعلیٰ کوالٹی کی ویڈیوز اور دیگر ڈیٹا کو براہ راست زمین پر وصول کیا جا سکے گا۔ اس سلسلے میں ووڈا فون نے روورز نامی آلات تیار کیے ہیں۔ ان کو چاند کے خلائی سٹیشن پر بھیجا جائے گا جن کے ذریعے خلا سے ڈیٹا کو براہ راست زمین پر بھیج سکیں گے۔ ووڈا فون کی عہدیدار نے بتایا کہ فور جی انٹرنیٹ سروس کی بدولت ہم چاند سے ایچ ڈی ویڈیو کو براہ راست زمین پر دیکھ سکیں گے ۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Thursday, 1 March 2018
معروف موبائل کمپنی کاچارپر4جی سروس متعارف کرانے کااعلان
پورٹ پر موجود 10ہزار گاڑیاں کلیئر کرانے کیلئے مبہم نوٹیفکیشن جاری
https://goo.gl/hrFuYF
کراچی (نیوز ڈیسک )اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں پرانے ایس آر اوز پر آج سے کلیئر کرائے جانے کا امکان، گاڑی مالکان کو نئی مشکلات ہوسکتی ہیں سی پورٹ پر موجود 10 ہزار سے زائد درآمدی گاڑیوں کو کلیئر کرنے کے لیے کامرس ڈویژن نے مبہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اربوں روپے مالیت کی پھنسی ہوئی درآمدی گاڑیاں پرانے ایس آر او ز پر آج (پیر سے ) کلیئر کرائے جانے کا امکان ہے۔ کروڑوں روپے ڈیمرج اور جرمانے کا طریقہ کار طے نہ ہونے سےدرآمدی گاڑیوں کے مالکان کو نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جنوری 2018 ء سے امپورٹ پالیسی آرڈر کی شق 4 پر عمل درآمد کرتے ہوئے گاڑی درآمد کرنے والے شخص کے نام بل آف لینڈنگ اور فارن بینک اکاؤنٹ کی شرط کے بعد ایس آر او 1067 کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کی مقامی کرنسی میں منتقلی ظاہر کرنے کے لیے انکیشمنٹ سرٹیفکیٹ دینا بھی لازمی قرار دیا تھا، جس کے بعد سے دو ماہ کے عرصے میں سی پورٹ پر اربوں روپے مالیت کی 10 ہزار سے زائد درآمدی گاڑیاں رک گئیں، جس کے بعد ایف بی آر اور کسٹم حکام سے درآمدی گاڑیوں کی ایسوسی ایشن کے مذاکرات بھی ہوئے ، تاہم کسٹم حکام نے گاڑیاں کلیئر کرنے سے گریز کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ منسٹری آف کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کے ماتحت کامرس ڈویژن نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے درآمدی گاڑیاں کلیئر کرانے کی اجازت دے دی ہے ، تاہم اس نوٹیفکیشن میں کسی نئے ایس آر اوز کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ، جس کے بعد امکان ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے ایس آر اوز پر ہی ملکی کرنسی میں ڈیوٹیوں کی ادائیگی کے بعد گاڑیاں کلیئر کرائی جا سکیں گی ۔
ذرائع نے بتایا کہ منسٹری آف کامرس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر آج (پیر سے ) کسٹم حکام کی جانب سے بھی عمل درآمد کرنے کا امکان ہے ، تاہم اس نوٹیفکیشن میں ڈیمرج اور جرمانے کا ذکر نہیں ہے ، جس سے درآمد ی گاڑیوں کے مالکان کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ درآمدی گاڑیوں کے ڈیلرز کی ایسوسی ایشن آٹو موٹیو ٹریڈرز اینڈ امپورٹرزنے اس سے قبل بھی وفاقی حکومت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کسٹم حکام سے متعدد بار مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی کلیئرنس میں کسٹم حکام سیکشن 82، ڈیمریج اور جرمانے عائد نہ کریں کیوں کہ اس تاخیر میں گاڑیاں درآمد کرنے والے افراد ذمے دار نہیں ہیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
اے سی کے بجائے برف سے کام چلائیں
https://goo.gl/ecTsjy
تصویر کے کاپی رائٹTENCENT TV
رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی نے 28 ٹن برف کے لیے 750 ڈالر خرچ کیے ہیں
چین کی ایک یونیورسٹی میں برف کے برے بڑے بلاک منگوائے گئے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ طالب علموں نے شکایت کی ہے کہ ان کے لیے گرمی میں ٹھنڈک کا انتظام نہیں ہے۔
بیجنگ سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق لشان کالج جو کہ جنوبی چین کے لیوژہو یونیورسٹی میں ہے وہاں ہر شام ایک گاڑی میں برف لائی جاتی ہے۔ اس وقت وہاں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
یہ کالج گوانزی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی نے 28 ٹن برف کے لیے 750 ڈالر خرچ کیے ہیں۔
سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم برف کی سلوں کو توڑ رہے ہیں اور انھیں بالٹیوں میں بھر کر اپنے ہوسٹل کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔
چائنا نیوز سروس سے گفتگو میں ایک شخص نے بتایا کہ وہ اس برف کو اپنے گھر میں موجود پینے کے پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین کا کہنا خیال ہے کہ یونیورسٹی کو اس مسئلے کے حل کے لیے ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ہے۔
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک شخص نے لکھا کہ یہ مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے۔
تاہم ایک اور صارف نے لکھا کہ ’میرے خیال سے یہ بہت اچھا ہے، یہ ماحول دوست اقدام ہے۔‘
TENCENT TV
حالیہ ہفتوں میں دیگر یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے بھی شدید گرمی کی شکایت کی تھی
یونیورسٹی کے ایک اہلکار نے کہا کہ ابھی اے سی نہیں لگائے جا سکتے کیونکہ مقامی پاور گرڈ میں اتنا بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں ہے۔اس لیے برف ہی عارضی حل ہے۔
حالیہ ہفتوں میں دیگر یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے بھی شدید گرمی کی شکایت کی تھی۔ کچھ نے باہر سونا شروع کر دیا تھا جبکہ کہ کچھ نے سوشل میڈیا پر گرمی کو کنٹرول کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے تصاویر لگانی شروع کر دی تھیں۔
قالب وردپرس
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, اے, بجائے, برف, سی, سے, چلائیں, کام, کے
فرانسیسی انٹیلیجنس نظام میں تبدیلی کی تجویز
https://goo.gl/NsbLt5
فرانس میں سکیورٹی میں بڑی تبدیلی کی تجویز کی پیش کی گئی ہے
فرانس میں ایک پارلیمانی تحقیقاتی کمیشن نے پیرس میں نومبر 2015 میں ہونے والے حملے کے تناظر میں ملک کے خفیہ اداروں کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز دی ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ مختلف انٹیلیجنس سروسز کو ملا کر ایک ایجنسی تشکیل دی جانی چاہیے۔
کمیشن کے صدر جورجس فینک نے ملک میں امریکہ کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر جیسے ادارے کے قیام کی تجویز دی ہے۔
نومبر میں پیرس میں ہونے والے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ان حملوں کے بعد ملک میں سکیورٹی فورسز کے ردعمل پر سخت تنقید ہوئی تھی۔
جورجس فینک نے کہا: ’بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر انٹیلجنس کے معاملے میں ہمیں بہت زیادہ پرعزم ہونا چاہیے۔‘
فرانس میں سکیورٹی کے لیے اضافی چھ سات ہزار فوجی تعینات ہیں
کمیشن نے اپنی تحقیق میں یہ پایا کہ پیرس حملوں کے بعد سے ملک میں نافذ ہنگامی حالات کے سکیورٹی پر بہت ’محدود اثرات‘ مرتب ہوئے ہیں۔
فرانس میں سکولوں، مذہبی مقامات، ڈپارٹمنٹل سٹورز اور دوسرے حساس مقامات کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کے طور پر چھ سے سات ہزار فوجی تعینات ہیں۔
سوشلسٹ رکن پارلیمان سباسچیئن پائٹراسینٹا نے کہا:’میں جاننا چاہتا ہوں کہ ملک کی حفاظت کے معاملے میں انھوں نے کس حد تک قابل قدر حقیقی خدمات پیش کی ہیں۔‘
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, انٹیلیجنس, تبدیلی, تجویز, فرانسیسی, میں, نظام, کی
چینی آدمی نے اپنی درجن سے زائد بیویوں کو بیک وقت حاملہ کر کے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
https://goo.gl/z54TH4
بیجنگ: دنیا میں انوکھے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے بے شمار افراد سامنے آئے ہیں تاہم آج جس عالمی ریکارڈ کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اس کے بارے میں جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اس شخص نے 13 بیویوں کو ایک ساتھ حاملہ کرنے کا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے،اس شخص نے 13 خواتین سے شادی کی ہے اور اب یہ سب ایک ہی وقت اور ایک ہی مہینے میں حاملہ ہیں ۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس کی تمام بیویاں اپنے شوہر سے خوش ہیں اور وہ ایک خوش خاندان کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں.ہر بیوی کے حاملہ ہونے میں صرف چند ہفتوں کا ہی فرق ہے اور یہ تمام بیویاں ایک دوسرے کےساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتی ہیں بلکہ ایک دوسرے کا خیال بھی رکھتی ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آدمی, انٹرنیشنل, اپنی, اپنے, بیویوں, بیک, حاملہ, درجن, ریکارڈ, زائد, سے, لیا, نام, نے, ورلڈ, وقت, چینی, کر, کو, کے
ایک ہی وقت پر پیدا ہونے والے 3 بھائی جنہیں پیدائش کے وقت تجربے کے طور پر الگ الگ کردیا گیا، پھر یہ زندگی میں کیسے ملے اور اس تجربے کا نتیجہ کیا نکلا؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے
https://goo.gl/236Zxc
امریکہ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد تجربہ کیا گیا جہاں ایک ہی وقت پیدا ہونے والے 3جڑواں بھائیوں کو پیدائش کے وقت ہی الگ کر دیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ بڑے ہو کر ان کی شخصیت کیسی ہوتی ہے۔ آیا وہ اپنے جینز کی وجہ سے ایک جیسی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں یا ماحول کی وجہ سے مختلف عادات اپناتے ہیں۔ بڑے ہو کر یہ تینوں کچھ ایسے انداز میں ملے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ان بھائیوں میں سے ایک کا نام رابرٹ شیفران تھا۔ جب وہ پہلے دن کالج گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہاں ہر کوئی اسے جانتا تھا۔ ہر لڑکا اسے پشت پر تھپکی دے کر بے تکلفانہ بات کر رہا تھا اور ہر لڑکی اسے پیار کر رہی تھی۔ جب وہ اپنے کمرے میں پہنچا تو اس کے روم میٹ مائیکل ڈومیز نے اسے دیکھتے ہی پوچھا کہ ”کیا تم لے پالک ہو اور تمہاری تاریخ پیدائش 12جولائی ہے؟“ رابرٹ اس پر اور حیران ہوا کہ اسے یہ سب کیسے معلوم ہوا۔ پھر مائیکل نے یہ راز کھولا کہ ”تم سے پہلے جو لڑکا میرا روم میٹ تھا وہ ہو بہو تمہارے جیساتھا، وہ بھی لے پالک تھا اور اس کی تاریخ پیدائش بھی یہی تھی۔اس کا مطلب ہے کہ تم دونوں جڑواں بھائی ہو۔“
رپورٹ کے مطابق جب ان دونوں بھائیوں کی کہانی مقامی اخبار میں شائع ہوئی تو تیسرے بھائی کی موجودگی کا بھی انکشاف ہو گیا اور یوں تینوں بھائی زندگی میں پہلی بار اکٹھے ہو گئے۔ ان تینوں کا آئی کیو لیول 148تھا، تینوں کے بال اور چہرہ مہرہ بالکل ایک جیسا تھا۔ تینوں کی عادات بھی بالکل ایک جیسی تھی۔ تینوں ریسلر تھے اور ایک ہی طرح کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے تھے۔ ان تینوں کو کہاوتیں بھی ایک ہی طرح کی یاد تھیں۔ ایک اور حیران کن بات جو اس تجربے میں سامنے آئی کہ ان تینوں نے الگ الگ رہتے ہوئے مختلف لڑکیوں سے محبت کی اور حیران کن طور پر ایک ہی دن اور ایک ہی وقت پر رومانوی زندگی کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ ان تینوں بھائیوں کی پیدائش نیویارک میں ہوئی تھی اور انہیں پیدا ہوتے ہوئے مختلف جوڑوں کو دے دیا گیا تھا اور انہیں کبھی یہ معلوم نہیں ہونے دیا گیا کہ ان کے کوئی اور بھائی بھی ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آپ, اس, الگ, انٹرنیشنل, اور, ایک, بھائی, بھی, تجربے, جنہیں, زندگی, سوچ, سکتے, طور, ملے, میں, نتیجہ, نکلا, نہیں, والے, وقت, پر, پھر, پیدا, پیدائش, کا, کردیا, کیا, کیسے, کے, گیا, ہونے, ہی, یہ
” میں اچھا ہوں ناں ؟ مما کو آپ منا لینا پھر ہم۔۔۔“ ڈرائیور نے شاپنگ سٹور میں کھڑے ہوکر بچی کو ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا
https://goo.gl/YB8NUj
قصور میں قتل ہونے والی ننھی زینب کے بہیمانہ قتل کے بعد لوگوں نے اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دینا شروع کی ہے لیکن بہت سے والدین اب بھی ایسے ہیں جو اپنے گھریلو ملازمین پر حد سے زیادہ اعتبار کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ اعتبار بعض اوقات انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے اور بچوں کی پوری زندگی تباہ کردیتا ہے۔ گھریلو ملازمین پر حدسے زیادہ اعتبار کا نقصان دہ مظاہرہ کراچی میں بھی پیش آیا جس کا احوال ایک فیس بک صارف ندا ذیشان نے اپنی پوسٹ میں کیا ہے۔
ندا ذیشان نے فیس بک پر کی گئی اپنی پوسٹ میں ایک چھوٹی بچی کی تصویر شیئر کی جو ایک آئس کریم کھا رہی ہے جبکہ اس کے قریب ہی شلوار قمیض میں ملبوس شخص کھڑا ہوا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ شخص اس بچی کا ڈرائیور ہے جو اس کو شاز گراسری سٹور لے کر آیا ہے۔ ” کاﺅنٹر پر انتظار کے دوران وہ شخص نیچے بیٹھ گیا اور سر عام بچی کے جسم پر نا شائستہ انداز میں ہاتھ پھیرنے لگا، ڈرائیور نے بچی کو گلے سے لگایا اور اس کے ہونٹوں کو چومنے لگا، پھر اس نے بچی سے کہا کہ وہ اس کا گال چومے“۔
ندا ذیشان نے کہا کہ اس ساری حرکت کے بعد ڈرائیور نے بچی سے پوچھا ’ ’میں اچھا ہوں نا، ماما کو بولنا مجھے انکل کے ساتھ پارک جانا ہے، آپ کے ساتھ نہیں انکل کے ساتھ جاﺅں گی، کل میں آپ کو پارک لے جاﺅں گا ، ٹھیک ہے؟ ماما کو آپ کو منالینا پھر ہم مزے کریں گے باہر“۔
خاتون نے مزید بتایا کہ اس شخص نے بچی کے ساتھ یہ تمام حرکتیں کرنے اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے بعد اسے ایک آئس کریم بطور انعام کھانے کیلئے دی ۔ ” وہ اس سٹور کے ریگولر کسٹمر نہیں تھے کیونکہ میں مختلف اوقات میں اس جگہ پر خریداری کیلئے جاتی ہوں، ہاں البتہ میں ایک کام کرسکتی ہوں، میں سٹور کے مالک سے سی سی ٹی وی فوٹیج لوں گی اور ان لوگوں کو تلاش کروں گی“۔
Urdu Khabrain
Daily Pakistan News, Hot Pakistani Khabar, Pakistan Khabrain, Pakistan News, Today Pakistan News
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...