Sunday, 1 July 2018

سعودی اتحادی افواج نے حبل بندرگاہ پر کنٹرول سنبھال لیا، متعدد حوثی باغی گرفتار

https://is.gd/WEkoGv



صنعا: یمن میں سرکاری فوج اور سعودی اتحادی افواج نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حبل بندرگارہ پر کنٹرل سنبھال لیا، اس دوران متعدد حوثی باغیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج اور سعودی اتحادی افواج کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے بعد حبل بندرگاہ پر کنٹرول سنبھالا گیا، اس اہم کارروائی کے دوران حوثی باغی بندرگاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فورسز کو عرب اتحادی فوج کی فضائیہ کی مدد حاصل تھی، سرکاری فوج نے ایران نواز حوثیوں کے ساتھ لڑائی کے بعد حوثی باغیوں کے زیر انتظام حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کیا۔

فوج کے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ آپریشن میں حوثی باغیوں کی بڑی تعداد فرار ہوگئی جب کہ متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے، باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی اتحادی افواج کی جانب سے حوثی باغیوں کے انخلا کے لیے میگا آپریشن جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کو شدید تشویش لاعلاوہ ازیں یمن میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ایجنسیوں نے شہر پر حملے کی صورت میں ڈھائی لاکھ افراد کی زندگی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ سعودی افواج کی شہر پر کارروائی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔


Urdu Khabrain
اتحادی, افواج, باغی, بندرگاہ, حبل, حوثی, سعودی, سنبھال, لیا, متعدد, نے, پر, کنٹرول, گرفتار

عشق اور مشک کی خوشبو چھپانے کی کوشش

https://is.gd/O5K88X



کسی زمانے میں کہا جاتا تھا کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے ایسا ہی کچھ آج کے اس جدید ترین دور میں ہے کہ کچھ بھی چھپائے رکھنا بہت مشکل ہے۔

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون اور اداکار رنبیر سنگھ کئی سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں لیکن آج تک کھل کر انھوں نے اپنے اس رشتے کو قبول نہیں کیا یہ اور بات ہے کہ ہر جگہ کھلے عام ہاتھ تھامے نظر آنے والی ان کی تصاویر کچھ اور کہانی بیان کرتی ہے۔

اب خبر ہے کہ دونوں کی منگنی ہو چکی ہے اور نومبر میں شادی ہونے والی ہے۔ ایسے میں جب دیپکا سے اس بارے میں سوال پوچھے گئے تو انھوں نے ایک بار پھر بجائے صاف بات کرنے کے بات کو الجھا دیا۔

یہ بھی پڑھیےان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو پروفیشنل زندگی سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کا آپسی رشتہ بہت مضبوط اور خوبصورت ہے اور وہی ان کے رول ماڈل ہیں۔

سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کی پہلی فلم 'لو راتری' کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انھیں یہ فلم سلمان خان کے ساتھ رشتے داری کے سبب ملی ہے۔

لیکن آیوش کا کہنا ہے کہ انھیں اس فلم سے پہلے سخت محنت کرنی پڑی اور 'بجرنگی بھائی جان' کے علاوہ کئی فلموں میں پردے کے پیچھے کام کرنے اور تربیت کے بعد ہی انھوں نے خود کو پردے کے سامنے لانے کی ہمت کی۔

سلمان خان کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے پرانے دوست سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں اور سنجے کے ساتھ ان کی فلم کا نام ہو گا 'انشا للہ۔'

سنجے لیلا بھنسالی کافی عرصے سے سلمان کے ساتھ فلم کرنے کی کوششوں میں تھے اور کیوں نہ ہوں جس کی فلاپ فلم بھی تین سو کروڑ کا بزنس کرتی ہو اس کے ساتھ کون کام نہیں کرنا چاہے گا؟

اب 'ریس تھری' کو ہی لے لیجیے۔ نہ نہ کر کے بھی فلم نے ورلڈ وائیڈ تین سو کروڑ کی کمائی کر لی۔ ایسا ہی سلمان کی فلم 'پریم رتن دھن پایو' کے ساتھ بھی ہوا۔ 'ریس تھری' کا جو ہوا سو ہوا اب سلمان دھوم سیریز کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

اب سنجے لیلا بھنسالی کی 'انشاللہ' بنے یا نہیں ہاں سلمان کے لیے تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ بھائی ماشااللہ!


Urdu Khabrain
اور, خوشبو, عشق, مشک, چھپانے, کوشش, کی

باربی ڈول سائنس دان بن گئی

https://is.gd/IQsqdg
دنیا بھر میں مقبول گڑیا باربی ڈول اب نئے انداز سے سامنے آگئی۔ پہلی بار سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ باربی ڈول کو پیش کیا جارہا ہے۔

60 سال بعد پہلی بار سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے سے منسلک باربی ڈول کو پیش کیا گیا ہے۔

ماضی میں باربی کمپنی پر تنقید کی جاتی تھی کہ وہ اپنی گڑیاں بہت زیادہ دبلی پتلی اور حد سے زیادہ پرکشش بناتے ہیں۔

ان سے کھیلنے والی چھوٹی بچیاں لاشعوری طور پر اس گڑیا سے متاثر ہو کر اس جیسا بننا چاہتی ہیں، تاہم گزشتہ چند سالوں میں باربی کو مختلف انداز میں پیش کیا گیا جن میں مختلف کیریئر اپنانے والی باربی اور حجاب کرنے والی باربی بھی شامل تھی۔

لوگوں کا خیال تھا کہ وقت بدل رہا ہے، چونکہ چھوٹی بچیاں اپنی گڑیاؤں سے بے حد متاثر ہوتی ہیں لہٰذا بدلتے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے باربی کو خوبصورت پیش کرنے کے بجائے اسے باہمت اور کام کرنے والی باربی کے طور پر پیش کیا جانا چاہیئے۔

باربی گڑیا بنانے والی کمپنی ماٹل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال میں چند ایسی خواتین کے عکس پر گڑیائیں بنائیں گے جو کہ انتہائی متاثر کن اور انسپریشنل ہیں۔

اس کی ایک مثال امریکی اولمپیئن ابتہاج محمد کے جیسی بنائی گئی گڑیا ہے۔

اسی منصوبے کے تحت اب سائنسدان باربی پیش کی جارہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت سائنس کے شعبے میں خواتین کی تعداد صرف 24 فیصد ہے۔

سائنس دان باربی چھوٹی بچیوں کو بھی سائنس کے شعبے کی طرف بڑھنے کی ترغیب دے گی۔

 
Urdu Khabrain
باربی, بن, دان, سائنس, ڈول, گئی

آسمان سے نازل ہونے والے’سیارچوں‘ کا عالمی دن

https://is.gd/JOIZFM



آج دنیا بھر میں سیارچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد اس کرہ ارض کے مکینوں کو آسمان سے گرنے والے شہابِ ثاقب اور سیارچوں سے پھیلنے والی تباہی سے بچنے کے لیے تیار کرنا ہے، یاد رہے کہ زمین ماضی میں ایک سیارچے کے ٹکرانے سے اپنی 75 فیصد حیات سے محروم ہوچکی ہے۔

سیارچوں کاعالمی دن منانے کا آغاز آج سے چار سال قبل یعنی 30 جون 2014 میں کیا گیا۔خلائی تحقیقات کرنے والے اداروں اور اقوام متحدہ کے توسط سے اب ہر سال 30 جون کو یہ دن منا یا جاتا ہے اور آج دنیا بھر میں پانچواں عالمی یوم سیارچہ منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے امریکا سے لے کر برطانیہ اور جرمنی سے لے کر آسٹریلیا تک مختلف سیمینارز اور سائنسی پروگرامات کا اہتمام کیا گیا ہے تاہم پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں اس حوالے سے انتہائی محدود پیمانے پر سرگرمیاں دیکھنے میں آتی ہیں۔

30 جون کو عالمی یوم سیارچہ منانے کا اولین مقصد یہ ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں بسنے والے افراد میں آسمان سے نازل ہونے والے ان سیارچوں کی ہلاکت خیزی اور بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاسکے۔سیارچے یا ایسٹی رائڈ وہ اجسام ہیں جو ہمارے نظام ِ شمسی میں آزادانہ گھومتے رہتے ہیں اور عموما دیگر سیاروں سے ٹکرا کر بڑی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔

تاریخی اور سائنسی حوالوں کے مطابق تقریبا 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے جدید میکسیکو کے سمندری علاقے چک سولب کے قریب 10 سے 15 کلو میٹر قطر کا ایک سیارچہ ٹکرایا تھا، جس کے نتیجے میں وہاں 150 کلو میٹر بڑا اور 20 کلومیٹر گہرا گڑھا پڑا۔

اس ٹکراؤ سے زمین کے اسٹریٹو سفیئر میں گرد و غبار اور دھواں اس قدر زیادہ تھا کہ سورج کی روشنی زمین پر پہنچنا تقریباً معدوم ہوگئی جبکہ اس سے خارج ہونے والی توانائی کا اندازہ لگانا اب تک مشکل ہے کیوں کہ کرہ ارض کا شاید ہی کوئی خطہ ایسا ہو جو اس تصادم سے ہونے والی تباہی کی زد پر نہ آیا ہو۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ سیارچہ میکسیکو کے علاوہ زمین کے 87 فیصد حصے میں واقع کسی اور علاقے سے ٹکراتا تو شاید اتنی تباہی نہ ہوتی اور آج ڈائنا سارز جیسے عظیم الجثہ جانوروں کی کوئی نوع زمین پر ضرور موجود ہوتیں۔

دستیاب ریکارڈ کے مطابق یہ سیارچے 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے چک سو لب پر ہونے والے واقع کے بعد بھی وقتا فوقتا زمین پر تباہی پھیلاتے رہے ہیں، جن میں سب سے زیادہ اہم 30 جون 1908 کو رونما ہونے والے ‘ٹنگسکا’ کے واقع کو حاصل ہے جو روس میں دریائے ٹنگسکا او رمشرقی سائیبیریا کے قریب کم آبادی والا علاقہ ہے۔

اس واقعے کو اس حوالے سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کہ اس میں 200 سے 620 فٹ بڑا سیارچہ زمین کی سطح سے ٹکرانے کے بجائے فضا میں 5 سے 10 کلومیٹر کی بلندی پر شدید دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تھا جس سے ری ایکٹر اسکیل پر 5 درجے کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے، اس کے علاوہ اطراف میں 200 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے جنگلات شدید متاثر ہوئے اور 80 لاکھ درخت جل کر خاکستر ہوگئے تھے، مگر آبادی سے دور ہونے کی وجہ سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، اس کے باوجود ٹنگسکا کے واقع کو کسی شہابیے یا سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کے باعث ہونے والا تاریخ کا ہولناک ترین واقع قرار دیا جاتا ہے ، کیونکہ 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے ہونے والے چک سولب واقعے کی صرف دستیاب آثار قدیمہ سے ہی تصدیق ہو سکی ہے۔

پاکستان سمیت متعدد ترقی پذیر ممالک میں شہابیوں کی بارش یا سیارچوں کے ٹکراؤ کے حوالے سے آج کے جدید ڈیجیٹل دور میں بھی توہمات پائی جاتی ہیں اور آئے روز اس طرح کی خبریں گردش میں ہوتی ہیں کہ قیامت آنے والی ہے یا زمین کا اختتام ہوا چاہتا ہے اور اس طرح کی پیش گوئیاں عموما ایسے جیوتشی یا ایسٹرولوجرز کرتے ہیں جن کی سائنسی معلومات نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔

اس امر میں ہرگز کوئی شک نہیں کہ آسمان سے پتھروں کی بارش یا کسی سیارچے کا زمین سے ٹکراؤ چک سولب جیسی ہولناک تباہی کا باعث بن سکتا ہے، جس کی وجہ سے زمین پر آباد 75 فیصد مخلوق فنا ہو گئی تھی۔ مگر اس کی قبل از وقت پیش گوئی وہ بھی سائنسی معلومات سے بے خبر ایسٹر لوجزر کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی حقیقت سے بہت دور ہوتی ہے، عوام کو چاہیے کہ ایسی افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے مستند عالمی اداروں کی جانب سے جاری کردہ خبروں پر نظر رکھا کریں۔


Urdu Khabrain
اسمان, دن, سے, عالمی, نازل, والےسیارچوں, کا, ہونے

پریانکا چوپڑا چوتھی بار دنیا کی پرکشش خاتون قرار

https://is.gd/fN2eku



ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے چوتھی بار دنیا کی پرکشش خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی جریدے میگزم کی جانب سے دنیا کی 100 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی گئی جس میں دنیا بھر کی خواتین کو شامل کیا گیا۔

بین الاقوامی ادارے نے چوتھی مرتبہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو دنیا کی پرکشش خاتون ہونے کا اعزاز دیا اور اُن جریدے کے سرورق پر اُن کی تصویر بھی لگائی۔

Millions of fans make @priyankachopra the winner of #MaximHot100 for a record fourth time!


Photography:@NickSaglimbeni
Styling:
MIMI CUTTRELL/ @StarworksGroup
Make-up & Hair :
YUMIKO MORI & CAMERON RAINS/ @TheWallGroup
Production:
KEVIN SAVARESE/ @Slickforce pic.twitter.com/Pk2M4qlMPc

— Maxim India (@MaximIndia) June 27, 2018

قبل ازیں پریانکا 2011، 2013 اور 2016 میں بھی دنیا کی پرکشش خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ امریکی ڈرامے کوانٹیکو میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، گزشتہ دنوں کوانٹیکو کی قسط میں دہشت گردی کرنے اور اس کا الزام پاکستان پر عائد کرنے سے متعلق بھارتیوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا گیا تھا جس کے بعد                                                                                                                                                                       علاوہ ازیں آجکل پریانکا کی منگنی کے حوالے سے بھی خبریں زیر گردش ہیں، بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ امریکی گلوکار جانسن سے آئندہ دنوں میں منگنی کرنے کا اعلان کریں گی۔

امریکی گلوکار گزشتہ دنوں پریانکا کے ساتھ بھارت پہنچے تاکہ وہ اداکارہ کے والدین کو راضی کرکے منگنی کی تاریخ اور دن طے کر لیں، بالی ووڈ اداکارہ اور جانسن گوا میں ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

امریکی گلوکار اور اداکارہ کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں میں قربت بڑھی اور پھر یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

نک جانس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا۔


Urdu Khabrain
بار, خاتون, دنیا, قرار, پرکشش, پریانکا, چوتھی, چوپڑا, کی

سڑک پار کرنے کے آداب ان بطخوں سے سیکھیں

https://is.gd/9MxgfC
پاکستان میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور بے احتیاطی سے سڑک پار کرنا یا گاڑی چلانا ایک عام بات ہے۔ بقول مرحوم مشتاق احمد یوسفی کراچی کی سڑک پر موٹر سائیکل چلانے اور سرکس میں بائیک چلانے کے لیے یکساں مہارت اور جرات درکار ہے۔

اکثر پاکستانیوں کو یہ شکوہ ہوتا ہے شکل سے پڑھے لکھے نظر آنے والے افراد جب باہر جاتے ہیں تو ٹریفک قوانین کی شدت سے پابندی کرتے ہیں لیکن پاکستان واپس آتے ہی یہ پھر سے بے احتیاط ہوجاتے ہیں۔

یہ بات کافی حد تک درست ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کے صرف لوگ ہی نہیں جانور بھی ٹریفک قوانین سے واقف ہوتے ہیں اور سڑک پر چلتے ہوئے بے حد احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اب ان بطخوں کو ہی دیکھ لیں۔ 20 ہزار کے قریب یہ بطخیں نہایت منظم انداز میں سڑک پار کر رہی ہیں اور کوئی ایک بطخ بھی کسی گاڑی والے کو پریشان کرنے کا سبب نہیں بنی۔

اتنی بڑی تعداد میں یہ بطخیں کون اور کیوں لے کر جارہا تھا، یہ تو نہ پتہ چل سکا، البتہ ان کی احتیاط اور نظم و ضبط کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

بطخوں کی روڈ پار کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے کئی لاکھ بار دیکھا گیا۔



تو پھر کیا خیال ہے آپ کا؟ کیا ہم جانوروں سے بھی گئے گزرے ہیں جو سڑک اور ٹریفک قوانین کا خیال نہیں رکھ سکتے۔
Urdu Khabrain
اداب, ان, بطخوں, سڑک, سیکھیں, سے, پار, کرنے, کے

برج سرطان اور معروف شوبز شخصیات

https://is.gd/vJSS8H



علم نجوم میں دائرۃ البروج کے 90 سے 120 درجات پر مشمل حصہ، برج سرطان کہلاتا ہے۔ فطری ترتیب کے لحاظ سے یہ چوتھا برج ہے۔ سورج، تقریباً 22 جون سے 22 جولائی تک اس برج میں گردش کرتا ہے۔ دائرۃ البروج میں ان کا علامتی نشان کیکڑا ہے۔ برج سرطان کا عنصر آب (پانی) ہے۔ماہیت، منقلب (تغیرپذیر)؛ جنس، مؤنث؛ حاکم سیارہ ، قمر؛ منسوبی رنگ، سفید؛ منسوبی پتھر، موتی اور حجرالقمر؛ منسوبی سمت، شمال؛ اور منسوبی حروف، ح،ہ ہیں۔

برج سرطان، آبی تکون کا پہلا رکن ہے۔ یہ برج استقامت اور استحکام کی علامت ہے۔ آگے بڑھنے کے لیے پسپائی اور انتظار اس کی فطرت ہے۔ اعضائے انسانی میں چھاتی، پیٹ، معدہ اور جلد اس سے متعلق ہیں اور نظام جسمانی میں تمام رطوبات زندگی اور دوران خون پر یہ اثرانداز ہوتا ہے۔ برج سرطان روحانی اور مادی قوتوںمیں توازن کا بھی مظہر ہے، کیوں کہ اس کا حاکم سیارہ چاند، سورج سے انعکاس نور کرتا ہے، لہٰذا اس برج میں انعکاسی اور انفعالی خصوصیات نمایاں ہوتی ہیں۔ حساسیت اور غور و فکر اس برج کا خاصا ہیں۔ یہ چاندکے زیر اثر لوگ ہوتے ہیں اور جس طرح رات کے وقت سمندر پُراسرار ہوتے ہیں، سرطان افراد بھی اسی طرح پُراسرار ہوتے ہیں، اور اتنے ہی خوش روکہ جیسے ایک خاموش اور ٹھہری ہوئی جھیل کی سطح پر چاند کا عکس مُسکرا رہا ہو ۔

یہ لوگ خدشات ، اذیت ناک توہمات، ماضی کی وابستگیوں اور اپنی خاموشی کے ستائے ہوئے ہوتے ہیں ۔ یہ بے حد حساس بلکہ بعض اوقات انتہائی سرد مہر ہوتے ہیں اور دنیا سے بالکل کٹ کر رہ جاتے ہیں ۔ چونکہ قمر کے علاوہ مریخ بھی سرطان افراد پر راج کرتا ہے، اس لیے یہ افراد جراءت مند ، قوی اور بے خوف ہوتے ہیں۔

برج جوزا اور سرطان کی حد اتصال

اگر آپ کی تاریخ پیدائش 19 جون تا 24 جون ہے تو آپ برج جوزا اور سرطان کی حداتصال پر پیدا ہوئے ہیں اور آپ کی شخصیت میں جوزا اور سرطان کی خصوصیات کا ایک دلچسپ امتزاج موجود ہے۔

سرطان کا مثبت پہلو

برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد محکم مزاج، حد درجہ تخیلاتی، انتہادرجے کے محبت کرنے والے، گھر سے پیار کرنے والے، وفادار، ہمدرد اور قائل کرلینے والے ہوتے ہیں۔ سرطان افراد منصوبہ بندی کے ماہر، کسی کی حکمرانی قبول نہ کرنے والے، دل شکنی کو ناپسند کرنے والے، انتہائی قابلِ اعتماد اور منفرد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

سرطان کا منفی پہلو

برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد حیل و حجت سے کام لینے والے، موڈی، شکی القلب اورمایوس فطرت ہوتے ہیں۔ کبھی کبھی اپنی جذباتی ردِ عمل دینے کی عادت کے باعث دوسروں کونقصان پہنچانے کا باعث بن جاتے ہیں اور بچگانہ پن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

سرطان کی پسند

پانی میں یا حوض کنارے آرام کرنا، فنونِ لطیفہ، گھر سے متعلق مشاغل، دوستوں کے ساتھ کھانا کھانااور اپنے پیاروں کی مدد کرنے میں سرطان افراد بہت لُطف محسوس کرتے ہیں۔

سرطان کی نا پسند

اجنبی لوگوں سے ملنا پسند نہیں کرتے،ذاتی زندگی کو دوسروں کے سامنے زیرِبحث لانے سے نفرت کرتے ہیں۔

سرطان شخصیت

روایتی نظریہ کہتا ہے کہ سرطانی افراد گھر اور خاندان سے بہت گہری وابستگی رکھتے ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی آپ کی شخصیت کے کچھ دیگر پہلو ہیں۔ شہرت اور نمود و نمائش کے زبردست خواہاں ہوتے ہیں اور غیرمعمولی طور پر حساس، انتہا سے زیادہ زودرنج ہیں، آپ میں چاہے جانے کی زبردست خواہش پائی جاتی ہے لیکن آپ آزاد بھی رہنا چاہتے ہیں۔ آپ کسی کیکڑے کی طرح اپنے مقصد، اپنے نظریے، اپنے محبوب یا کسی خیال، کسی ملکیت سے چمٹے رہنے کی زبردست قوت رکھتے ہیں۔ اس طرح آپ میں ناممکن الحصول کو بھی حاصل کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ آپ کا رویہ بالکل کیکڑے جیسا ہے جو کبھی تو آگے بڑھتا ہے اور کبھی پیچھے ہٹتا چلا جاتا ہے

محبت اور ازدواجی زندگی

سرطانوی افراد جب کسی سے پیار کرتے ہیں تو واضح طور پر یہ احساس دلاتے ہیں کہ وہ اپنے محبوب کو دل و جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔ شفقت پذیری، نرم مزاجی اور حساسیت ان کی محبت میں واضح نظر آتی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ایسا رفیق کار ملے جو انہیں سمجھ سکے۔

کاروبار اور دولت

سرطانوی افراد کے لیے احساسِ تحفظ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ عام طور پر انہیں رقم باآسانی مل جاتی ہے مگر اتنی ہی آسانی سے وہ اسے خرچ بھی کردیتے ہیں۔ لیکن وہ محض فضول خرچ نہیں ہوتے بلکہ اپنی رقم کا زیادہ تر حصہ سرمایہ کاری میں خرچ کرتے ہیں۔ بہت سے سرطانوی افراد دولت کو اپنی عزت اور شہرت کی بنیاد سمجھتے ہیں، اس لیے وہ اپنی جمع شدہ رقم میں اضافہ کرتے چلے جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے وقت، مال اور وسائل کا بھرپور استعمال کرنا جانتے ہیں۔

برج سرطان سے تعلق رکھنے والی شوبز شخصیات

لالی ووڈ کے سپراسٹار ندیم بیگ، بالی ووڈکی سپر اسٹارپریانکا چوپڑہ، رنویر سنگھ، نصیرالدین شاہ اور ہالی ووڈ کے سپر اسٹارز ٹام ہینکس، سلویسٹر اسٹالون، ہیریسن فورڈ، ٹام کروز، وِن ڈیزل، میریل اسٹریپ؛ ان سب کا تعلق برج سرطان سے ہے۔ اوراس میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ فلم ہی ایک سستی اورعمدہ تفریح ہے جولوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لاسکتی ہے۔


Urdu Khabrain
Magazine, اور, اینڈ, برج, بیوٹی, سرطان, شخصیات, شوبز, فیشن, معروف

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...