Wednesday, 28 February 2018

کرس پراٹ سے تعلقات۔۔۔اداکارہ جینیفرلارنس نے معاملےپرخاموشی توڑ دی

https://goo.gl/efwhC9
لاس اینجلس(ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ریڈ سپیرو کی تشہیر میں مصروف ہیں، ان سے متعلق کچھ عرصے سے چہ مگوئیاں ہیں کہ ان کے اداکار کرس پراٹ سے تعلقات قائم ہیں۔امریکی و برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق جینیفر لارنس اور کرس پراٹ کے درمیان 2016 میں آںے والی سائنس فکشن فلم پسینجر کی شوٹنگ کے دوران تعلقات استوار ہوئے۔اگرچہ اس فلم کی شوٹنگ اور نمائش کے بعد بھی دونوں اداکاروں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا،

تاہم دونوں کی جانب سے 2 سال تک تعلقات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔تاہم چہ مگوئیاں بڑھ جانے کے بعد اب جینیفر لارنس نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔فیشن و شوبز میگزین ایلے کے مطابق ڈبلیو ٹی ایف کے میزبان مارک میرون کو انٹرویو کے دوران جینیفر لارنس نے چہ مگوئیوں سے تنگ آکر اپنے اور کرس پراٹ کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کی۔اداکارہ نے اِدھر ادھر کی باتیں کرنے کے بجائے صاف الفاظ میں کہا کہ ان کے کبھی بھی ساتھی اداکار کرس پراٹ سے رومانوی تعلقات نہیں رہے۔انہوں نے کرس پراٹ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ان کے ساتھ فلم میں کام کر رہی تھیں، اس کے ٹھیک 2 سال بعد کرس کی طلاق ہوگئی۔ خیال رہے کہ کرس پراٹ نے 2009 میں اداکارہ اینا فارس سے شادی کی تھی،

لیکن اس جوڑے میں 8 سال بعد 2017 میں علیحدگی ہوگئی، اور ان کے ہاں 2012 میں ایک بچہ بھی ہوا تھا۔جب جینیفر لارنس اور کرس پراٹ فلم پیسینجر کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور ان کے درمیان تعلقات کی خبریں گرم تھیں، ان ہی دنوں میں اینا فارس نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں جینیفر لارنس کو اپنا بہترین دوست قرار دیا تھا
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

سیلفیاں بنانے والا جنونی نوجوان

https://goo.gl/YeXYjy
لندن: برطانوی دارالحکومت کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے جنید نامی نوجوان کو سیلفیاں لینے کا جنون ہے، وہ روزانہ 200 سے زائد تصاویر بناتے اور اُن میں سے چند سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیلفی لینے سے متعلق برطانوی ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ یہ اس قدر بری عادت ہے کہ انسان کو دماغی بیماری کی طرف لے جاتی ہے اور آخر میں مذکورہ شخص کو نفسیاتی مسئلہ لاحق ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے بارہا متنبہ کرنے کے باوجود سوشل میڈیا پر ایسے صارفین موجود ہیں جو دن بھر میں اپنی متعدد سیلفیاں بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں ، ایسا کیوں ہوتا ہے اس بات کا تو مذکورہ صارفین کو خود بھی علم نہیں البتہ وہ حسین و خوبصورت دکھنے کے لیے اپنے ساتھ مختلف تجربات بھی کرتےہیں۔



لندن سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ نوجوان جنید کا شمار بھی اُن صارفین میں ہوتا ہے جن کے سر پر سیلفی کا نشہ ہر وقت سوار رہتا ہے، نوجوان کہیں بھی جائے موبائل کے فرنٹ کیمرے سے اپنی تصویر بناکر اُسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ضرور کرتا ہے۔

جنید کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا پر جو نظر آتا ہے وہ بالکل سچ نہیں، اس لیے میں انٹرنیٹ کو سرپر سوار نہیں کرتا البتہ اب صورتحال یہ ہے کہ سیلفی پوسٹ کرنے کی خواہش کبھی کبھار اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ دوسرے لوگ مجھ پر غصہ ہونے لگتے ہیں۔



سیلفی بوائے کا کہنا ہے کہ میں پہلے عام اور خاموش رہنے والا لڑکا تھا مگر اب ایسا نہیں کیونکہ میں نے جب سے سیلفی لینے شروع کی اُس کے بعد اپنا چہرہ ٹھیک کروایا، دانت سفید کروائے اور ہونٹوں ، آنکھوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے انجیکشن بھی لگائے۔

جنید کا کہنا ہے کہ وہ دن بھر میں تقریباً 2 سو سے زائد سیلفیاں بناتے ہیں اور اُن میں سے منتخب کر کے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں، تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی اُن سے جڑے صارفین اسے ضرور پسند کرتے ہیں تاہم اگر لوگ متاثر نہیں ہوتے تو وہ تصویر ڈیلیٹ کردیتے ہیں۔



نوجوان کا کہنا ہے کہ لوگ مجھ سے سیلفی لینے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہ آخر تم اس قدر جنونی کیوں ہو؟ ایسے لوگوں کو بس یہی جواب دیتا ہوں کہ گھنٹوں تیار ہونے کے بعد اگر سیلفی نہ لوں تو لگتا ہے وقت ضائع ہوگیا۔

انسٹا گرام پر جنید کے فالورز کی تعداد پچاس ہزار سے زیادہ ہے، وہ جب کوئی تصویر شیئر کرتے ہیں تو اُن کے دوست اُسے بے حد پسند کرتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, بنانے, جنونی, سیلفیاں, عجیب و غریب, نوجوان, والا

ڈائنوسارز سے بھی قدیم شارک مچھلی کی نسل دریافت

https://goo.gl/pAMY38
شارک کی نئی نسل کی مچھلیاں بحر اوقیانوس میں دریافت ہوئی ہیں۔ فوٹو : فائل

قدرت کے عطاکردہ علم کی بہ دولت انسان بے شمار اسرارکائنات سے پردہ اٹھاچکا ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے سہارے وہ ترقی کے بے شمار زینے طے کرچکا ہے مگر روززانہ ہونے والی دریافتیں اس بات کی مظہر ہیں کہ قدرت کے بے شمار راز ہنوز اس کے منتظر ہیں۔ دنیا کے تین چوتھائی حصے پر پھیلے پانیوں میں انسان بے شمار مخلوقات دریافت کرچکا ہے لیکن نہ جانے کتنی ہی آبی انواع دریافت ہونے کی راہ دیکھ رہی ہیں۔

سائنس دانوں نے حال ہی میں شارک مچھلی کی ایک نئی قسم دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شارک کی نئی نسل کی مچھلیاں بحر اوقیانوس میں دریافت ہوئی ہیں۔ آبی حیات کے ماہرین ان کے وجود سے کئی عشرے قبل واقف ہوچکے تھے مگر اب تک وہ یہ فیصلہ نہیں کرپائے تھے کہ یہ شارک کی نئی قسم ہے یا نہیں۔ بالآخر برسوں کی تحقیق کے بعد انھوں نے اسے خونخوار مچھلی کی نئی قسم تسلیم کرلیا ہے۔ نودریافت شدہ مچھلی کو ’’ اٹلانٹک کی چھے گلپھڑوں والی شارک‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

تین اداروں کے ماہرین پر مشتمل تحقیقی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شارک کی اس نسل کے اجداد پچیس کروڑ سال قبل پائے جاتے تھے۔ اس طرح یہ مچھلی کرۂ ارض کے قدیم ترین جان داروں میں سے ہے۔ تحقیقی ٹیم کے مطابق شارک کے مطالعے میں انھیں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ اس نسل کی مچھلیاں سمندر کی انتہائی گہرائی میں پائی جاتی ہیں۔ بعض اوقات یہ ہزاروں فٹ کی گہرائی تک چلی جاتی ہیں۔ چناں چہ ان پر تحقیق کوئی آسان کام نہیں تھا۔

چھے گلپھڑوں والی شارک کی زیادہ سے زیادہ لمبائی چھے فٹ تک ہوتی ہے۔ اس طرح یہ بحرہند اور بحرالکاہل میں پائی جانے والی شارک مچھلیوں سے نسبتاً چھوٹی ہوتی ہے۔ ان کے دانت آرے کے دندانوں کی طرح ہیں اور ان کے چھے گلپھڑے ہیں۔ اسی مناسبت سے انھیں ’’ چھے گلپھڑوں والی شارک‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ شارک کی بیشتر نسلوں کے پانچ گلپھڑے ہوتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, ایکسپریس, بھی, دریافت, سے, شارک, عجیب و غریب, قدیم, مچھلی, نسل, ڈائنوسارز, کی

پیرس فیشن ویک، 21 ویں صدی میں ساٹھ کی دہائی کا فیشن

https://goo.gl/4rzhNJ
پیرس : خوشبوؤں کے شہر پیرس میں کل سے فیشن کی دنیا کی رنگینیاں چھائی ہوئی ہیں جہاں روزانہ نت نئے فیشن شو دیکھنے کو ملتے رہیں گے، دیدہ زیب ملبوسات اور دلربا اداؤں کا یہ حسین امتزاج 6 مارچ تک جاری رہے گا.

یوں تو ہر سال پیرس میں رنگ اور ڈیزائن کی انفرادیت سے سجے فیشن ویک کا اپنا ہی نرالہ انداز ہوتا ہے جسے پوری دنیا میں اپنایا جاتا ہے اور ہر سال نئے ڈیزائن اور انوکھے انداز کے لیے طویل سوچ و بچار کی جاتی ہے تاہم اس سال فیشن ویک کی اہم ترین بات ماڈلز کا ساٹھ کی دہائی کے مقبول ملبوسات زیب تن کرنا تھا یوں ساٹھ کی دہائی می کیسا فیشن تھا اس فیش شو کے ذریعے دنیا کے سامنے آگیا.



فیش کے پہلے روز معروف فیشن ڈیزائنر ڈیور نے ماضی گم گشتہ مگر قابل فخر لمحات کی یاد دلا دی، فیش شو کے ملبوسات میں کسی پر لفظوں کا جال تو کسی ماڈل نے کلر فلر پوسٹر جیسے لباس پہن کر واک کی تو کوئی ماڈل ایئرپورٹ لائونج کی طرح بیگ اٹھائے منفرد طریقے سے  کیٹ واک کرکے دادوصول کرتی نظر آئیں اور کہیں کہیں رنگوں کا بے تحاشا استعمال بھی ہوا تو کہیں نئے اور پرانے انداز کا ملغوبہ بھی پیش کیا گیا.



اس سال فیش ویک کی اہمیت دہری خاصیت کے باعث دگنی ہو جاتی ہے، اول ماڈلز کا 60 کی دہائی میں مقبول ملبوسات کا زیب تن کرنا ہے جس سے شائقین اور ناظرین خود کو پچاس قبل کی دہائی میں محسوس کرنے لگے تو جلوؤں ،نزاکتوں اور دلربا انداز کے درمیان کچھ غیر سرکاری تنظیموں نے فیش شو ہال کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں فیشن انڈسٹری میں جانوروں کے کھال کے استعمال کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا اور فیشن شو کی انتظامیہ کو یادداشت بھی پیش کی گئی.



جہاں خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پرہیں اور سامعین ساٹھ کی دہائی کے مشہور ملبوسات کو دوبارہ واکنگ ریگ پر جگمگاتے دیکھ رہے ہیں وہیں ہال کے باہر فیشن انڈسٹری میں جانوروں کی کھالو ں کو کپڑوں میں استعمال کرنے کے خلاف فیشن شو کے باہراحتجاجی نعروں نے بھی شو دیکھنے کے لیے آنے والوں، میڈیا  اور انتظامیہ کو اپنی جانب متوجہ کیا جس سے اس اہم ایشو کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی.


Urdu Khabrain
21, Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, دہائی, ساٹھ, شوبز, صدی, فیشن, میں, ویک, ویں, پیرس, کا, کی

ایک عورت ڈر کے مارے ایکسرے مشین میں چھپ گئی

https://goo.gl/rCDQ79
سیکورٹی چیکنگ کے دوران اکثر لوگوں کو یہی فکر رہتی ہے کہ کہیں اُن کا سامان گم یا چوری نہ ہوجائے۔

ایک چینی خاتون کو بھی یہی ڈر تھا لیکن وہ خاتون اپنے بیگ کی حفاظت کی غرض سے اس کے پیچھے ہی ایکسرے مشین میں داخل ہو گئی۔

جنوبی چین میں ڈونگوان ریلوے سٹیشن کی انتظامیہ اس وقت حیران رہ گئی جب انہوں نے ایک مسافر کو اپنے ایکسرے مانیٹر پر دیکھا۔

ایک دلچسپ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو نئے قمری سال کے آغاز کے موقع پر پیش آیا۔عورت کنوینئر بیلٹ پر اپنا سامان رکھ کر خود بھی اس کے پیچھے ہی مشین میں چلی گئی۔

ایکسرے تصاویر میں عورت کو ہاتھ پاؤں کے بل سامان کے پیچھے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عورت اپنے سامان کے حوالے سے زیادہ پریشان کیوں ہو رہی تھی۔

عام طور پر چین میں نئے سال کے موقع پر بڑی مقدار میں نقد رقم ساتھ رکھتے ہیں۔

اس سے پہلے عورت کو بتایا گیا تھا کہ اسے اپنا بیگ ایکسرے مشین میں سے گزارنا ہوگا لیکن عورت نے بیگ سے الگ ہونے سے انکار کر دیا اور اس کے ساتھ خود ہی ایکسرے مشین میں داخل ہو گئی۔

اس کے بعد ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے مسافروں کو خبردار کرنا شروع کر دیا ہے کہ انسانوں کے ایکسرے مشین میں سے گزرنے سے خطرناک تابکار شعاعیں انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

شام کی چھوٹی سی بچی نے شعیب ملک کا کلیجہ چھلنی کردیا ،دبئی سے ایسا پیغام جاری کردیاآپکی آنکھوں سے بھی آنسو نکل پڑینگے

https://goo.gl/onSf3T
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی فوج کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ شہر مشرقی غوطہ میں بمباری کے باعث اب تک 500 عام شہریوں ہلاک ہو چکے ہیں۔جن میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔قومی کرکٹر شعیب ملک دبئی میں ایک جانب پاکستان سپر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب وہ شام میں مسلمانوں کی موجودہصورتحال سے باخبر بھی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں نے ابھی پڑھا ہے کہ سیریا کی ایک چھوٹی سی بچی نے خالق حقیقی کے پاس جانے سے پہلے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو سب کچھ بتائے گی۔ میں بہت بوجھل دل کیساتھ ٹویٹ کر رہا ہوں اور بے یارومددگار محسوس کر رہا ہوں۔

اے اللہ برائے مہربانی رحم فرمائیں۔“شعیب ملک کی یہ ٹویٹ جیسے ہی سامنے آئی تو صارفین نے خوب سراہا۔ شعیب نامی ایک صارف نے لکھا ”بالآخر کسی نے تو سیریا کے بے یارومددگار بچوں کے بارے میں ٹویٹ کی۔ ہر کوئی سری دیوی کی موت پر بات کر رہا ہے۔ جیسے وہ پاکستانیوں کی امی لگتی تھی۔“ارسلان جاوید نے لکھا ”شعیب بھائی۔۔۔ میرے خیال سے آپ کو یہ الفاظ اپنے میچ کے آخر میں کہنے چاہئیں کیونکہ میڈیا سیریا کے معاملے پر کوریج نہیں دے رہا، آپ یہ کر سکتے ہیں“شاہ زیب خان نے لکھا ”آمین، شکریہ ہے کہ ہمارے کرکٹرز نے معصوم لوگوں کیلئے اپنی خاموشی توڑی“جہانگیر شیخ نےلکھا ”آمین، یا اللہ رحم۔ بہت ہی دکھ والی بات ہے۔

یہ سب پڑھنے کے بعد احساسات بیان کرنے کیلئے میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں“روی تریپاتھی نے لکھا ”اللہ تو رحم فرما رہا ہے لیکن اللہ کے بندے اللہ کے نام پر رحم نہیں کر رہے۔۔۔ اس وجہ سے روزانہ کئی معصوم لوگ مر رہے ہیں“حافظ ریاض نے لکھا ”جس میڈیا کو 500 شامی بچوں کی خون میں لت پت لاشیں نظر نہیں آئیں اس کو ’سری دیوی‘ کی موت نظر آ گئی، ایسے میڈیا پر ایک کروڑ بار لعنت“،واضح رہے کہ شام میں ہونے والی ہلاکتوں پر پوپ فرانسس نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
Urdu Khabrain

لڑکا کھلونا نکالتے ہوئے مشین میں پھنس گیا

https://goo.gl/YBfMYf
فلوریڈا میں ایک نوعمر لڑکا کھلونوں سے کھیلنے کا اتنا شوقین نکلا کہ کھلونا لینے لیے مشین میں گھسنے سے بھی نہ گھبرایا۔

وہ لڑکا ایک ریسٹورنٹ کے پلے ایریا میں رکھی ہوئی وینڈنگ مشین کے اندر رینگ کر گیا تاکہ کھلونا باہر نکال سکے لیکن وہ جیسے شیشے سےبنے کیس کے اندر گیا تھا ویسے ہی واپس نہیں آ سکا۔

وہاں موجود ایک فائرفائٹر نے ایمرجنسی نمبروں پر کال کرنے کےلیے کہا،

جس کے بعد وہ اور اس کے ساتھی بچے کو نکالنے کا کام کرنے لگے۔

مشین میں پھنسے میسن نامی لڑکا رینگ کر مشین میں چلا تو گیا لیکن وہاں جا کر نکل نہ سکا۔تاہم فائر فائٹرز نے اسے 5 منٹ میں آزاد کر لیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...