https://is.gd/GD8Oat
افریقی ملک مالے میں واقع مٹی سے بنی مسجد کو اپنی نوعیت کی منفرد ترین مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سنہ 1907 میں قائم کی جانے والی اس مسجد کو یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی مقام کا درجہ حاصل ہے۔
مالے کے شہر ٹمبکٹو میں واقع اس مسجد کا نام ڈی جینی ہے۔ اس مسجد کو مٹی اور گارے سے بنایا گیا ہے جبکہ اس کا فن تعمیر سنہ 1240 کے دور کا ہے جسے سوڈانو ۔ ساحلین فن تعمیر کہا جاتا ہے۔
اس مسجد کی تعمیر میں لکڑی کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ سخت گرمیوں کے دنوں میں یہ مسجد حدت کو کم رکھ کر نمازیوں کو ٹھنڈک بھی فراہم کرتی ہے۔
ہر سال بارشوں کے بعد اس مسجد کی نئے سرے سے لپائی کی جاتی ہے جس میں علاقے کے لوگ نہایت جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں۔
دنیا کی منفرد ترین اس مسجد میں 2 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, بنی, خوبصورت, سے, لائف-اسٹائل, مسجد, مٹی, ہوئی
Thursday, 31 May 2018
مٹی سے بنی ہوئی خوبصورت مسجد
موٹرسائیکل اور کاریں بنانے والی کمپنی کا ’جٹ طیارہ‘ متعارف
https://is.gd/N4Vzpa
ٹوکیو: موٹرسائیکل اور جدید گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے ایک اور جیٹ طیارہ متعارف کرادیا جو ایندھن بچانے کی خصوصیت صلاحیت سے مالا مال ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈا ائیرکرافٹ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشیماسا فوجنو نے کمپنی کی جانب سے تیار کیا جانے والا نیا جیٹ متعارف کرایا جس کو ایلیٹ کا نام دیا گیا ہے۔
یورپین بزنس ایوی ایشن کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنڈا ائیرکرافٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی نئی پروڈکٹ کو جدید سہولیات کو دیکھتے ہوئے تیار کیا جیسے کہ سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں یہ طیارہ ایندھن کی 17 فیصد بچت کرے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ فُل ٹینک کے ساتھ یہ طیارہ 1427 ناٹیکل میل کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پرانے ماڈل میں اس طرح فیول بچانے کی سہولت موجود نہیں تھیْ
خالی طیارے کا مجموعی وزن 100 پونڈ کے جبکہ یہ 200 پونڈ تک کا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، علاوہ ازیں دیگر طیاروں کے مقابلے میں اس کے انجن کی آواز بھی بہت کم ہے۔
ہنڈا کی جانب سے فی الحال نئی پروڈکٹ کی قیمت کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں البتہ کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں سال ہونے والی تیسری سہہ ماہی نمائش کے بعد اسے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ طیارے میں اضافی فیول کی گنجائش بھی دی گئی ہے جس کی وجہ سے اسے اڑان بھرنے یا لینڈ کرنے کے لیے بڑے رن وے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اور, بنانے, جٹ, سائنس و ٹیکنالوجی, طیارہ, متعارف, موٹرسائیکل, والی, کا, کاریں, کمپنی
فلسطینیوں پربہیمانہ ظلم، واکاواکا گرل کا اسرائیل میں پر فارم کرنے سے انکار
https://is.gd/hjufiV
کولمبیا : واکا واکا گرل شکیرا نے احتجاجا اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا، شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں پر بہیمانہ ظلم پر کولمبیا کی واکاواکا گرل شکیرا نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔
شکیرا کا کہنا ہےکہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ ہوجائے۔
خیال رہے کہ شکیرا دوہزار تین سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہیں۔
فلسطین کے حقوق کے لیے سرگرم ایک ادارے ‘فلسطینیئن کیمپین فار اکیڈمک اینڈ کلچرل بائیکاٹ آف اسرائیل’ نے شکیرا کے تل ابیب میں پرفارم نہ کرنے کی رپورٹس کو خوش آئند کہتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ اپریل میں بھی عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ نے اسرائیل میں منعقد ہونے والی جینیس پرائز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقریب میں شامل ہونا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت کرنا ہے، اس لیے میں اس تقریب کا بائیکاٹ کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں عروج پر ہیں، گزشتہ روز غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقوں میں اندازاً 70 راکٹس اور مارٹر گولے فائر کیے گئے جو 2014 کی جنگ کے بعد سے ایک بڑا حملہ ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی سرحد پر احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کو اسرائیلی اسنائپرز نے بے دردی سے نشانہ بناتے ہوئے 100 سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جس پر عالمی برادری نے بھی اسرائیل کی مذمت کی تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, اسرائیل, انکار, سے, شوبز, ظلم, فارم, فلسطینیوں, میں, واکاواکا, پر, پربہیمانہ, کا, کرنے, گرل
بچے نے بھائی کے علاج کے لیے 6 ہزار ڈالر جمع کرلیے
https://is.gd/N9niOD
واشنگٹن : امریکی ریاست کیرولینا کے رہائشی 9 سالہ بچے نے اپنے چھوٹے بھائی کے علاج کے لیے لیموں کا جوش فروخت کرکے محض دو گھنٹوں میں 6 ہزار ڈالر کی رقم جمع کرلی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی حصّے میں مقیم ایک چھوٹے بچے سے اپنے بھائی کو لاحق مہلک بیماری کا علاج کروانے کے لیے ایک روز میں 6 ہزار ڈالر کی خطیر رقم جمع کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ’یہ جواں عزم بچہ 9 سالہ اینڈرو ایمرے ہے جو اپنے شیرخوار بھائی ڈیلن کی بیماری کے حوالے سے آنے والے اخراجات میں اپنے والدین کی مدد کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیلن ’کیرابی‘ نامی مہلک بیماری میں مبتلا ہے جو اپنی نوعیت کا نادر اور مہلک اعصابی مرض ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چند روز قبل جنوبی کیرولینا کے رہائشی ایمرے نے ساؤتھ کیرولینا کے علاقے گرین وڈ کے پرانے ٹرکوں کے بازار میں دو گھنٹے تک لیموں کا جوس اور اپنے کپڑے فروخت کرکے 6ہزار ڈالر جمع کیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کیے گئے کپڑوں پر اینڈرو ایمرے کے شیر خوار بھائی کی ’ٹیم ڈیلن‘ کا لوگو نمایاں تھا۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایمرے ’گو فاؤنڈ می‘ نامی ویب سائٹ سے 1300 ڈالر پہلے ہی جمع کر چکا تھا۔ ایمرے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مذکورہ رقم اپنے بیمار بھائی پر خرچ کرے گا اور اپنے بھائی کے لیے ٹیڈی بیئر بھی خریدے گا۔
اینڈرو ایمرے کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’ایمرے کا 9 سال کی عمر میں اپنے چھوٹے بھائی کے لیے اس طرح عطیات جمع کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایمرے اپنے بھائی ڈیلن سے بے حد محبت کرتا ہے‘۔
Urdu Khabrain
6, americachild, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, بچے, بھائی, جمع, عجیب و غریب, علاج, لیے, نے, ڈالر, کرلیے, کے, ہزار
زرد غذائیں آپ کو خوش رکھنے کا سبب -
https://is.gd/5SXA7w
آپ زرد رنگ کو کس بات کی علامت سمجھتے ہیں؟ اگر آپ شعر و ادب پڑھنے کے شوقین ہوں گے تو شاید آپ بھی زرد رنگ کو اداسی اور بربادی کی علامت سمجھتے ہوں۔
لیکن سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زرد یا پیلا رنگ دراصل خوشی اور اطمینان کا سبب بنتا ہے۔
مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طبی و سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیلا رنگ ہمارے دماغ میں خوشی کی لہریں پیدا کرتا ہے۔ یہ دماغ کے اس حصہ پر اثر انداز ہوتا ہے جہاں سے جسم کو خوشگوار کیفیات میں مبتلا کرنے والے کیمیائی عناصر خارج ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زرد رنگ ہمارے جسم میں خوشگوار کیفیت پیدا کرنے والے ہارمونز کی تشکیل کا سبب بھی بنتا ہے۔
مزید پڑھیں: سبزیاں اور پھل کھائیں، خوش رہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ پیلا رنگ کھانے پینے، خاص طور پر پھلوں میں استعمال کیا جائے تو یہ جسم پر نہایت خوشگوار طبی اثرات مرتب کرتا ہے۔
سائنسی تحقیق کے علاہ ماہرین نے مختلف سروے بھی کیے جس میں انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کس رنگ کا کھانا دیکھ کر وہ خوش ہوتے ہیں۔
سروے کے نتائج کے مطابق 1000 افراد میں سے 70 فیصد لوگوں نے زرد کھانے کو دیکھ کر خوشگوار کیفیات میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

ماہرین کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ زرد رنگ کے (نمکین) کھانے عموماً کم نمک مرچ والے ہوتے ہیں جو طبیعت پر گراں نہیں گزرتے۔

اس کے برعکس سبز اور سرخ رنگ کے کھانے دیکھتے ہی ایسے کھانوں کا خیال آتا ہے جو مرچ مصالحہ سے بھرپور اور مرغن ہوں۔
مرغن اور تیز مرچ کے کھانے نہ صرف نظام ہاضمہ پر بوجھ بنتے ہیں جبکہ دماغ میں بوجھل اور منفی جذباتی کیفیات جیسے غصہ، تناؤ اور چڑچڑاہٹ پیدا کرنے کا سبب بھی بنتے ہیں۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اگر آپ کا فریج زرد رنگ کے پھلوں جیسے آم، کیلا، اور پائن ایپل وغیرہ سے بھرا ہوگا تو فریج کھولتے ہی آپ کو ایک سکون اور خوشی کا احساس ہوگا، بہ نسبت اس کے کہ فریج کھولتے ہی آپ کا سامنا جنک فوڈ سے ہو۔

تو پھر کیا خیال ہے، آپ اب کس رنگ کو فوقیت دیں گے؟
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, آپ, خوش, رکھنے, زرد, سبب, صحت, غذائیں, کا, کو
کم ٹپ کیوں دی، برطانوی ویٹر نے جوڑے کی توہین کردی
https://is.gd/wdk1HR
لندن : برطانیہ کے مقامی ریستوران کی ویٹر نے کم بخشش(ٹپ) دینے پر کھانے کے لیے آنے والے جوڑے کی توہین کردی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ایک ریستوران میں کھانا کھانے کے لیے آنے والے ایک جوڑے کو ریستوران کی ویٹر نے مناسب ٹپ نہ دینے پر توہین آمیز رویہ اختیار کرکے انہیں ریستوران سے جانے پر مجبور کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ جوڑے نے کوئی عجیب کام کیا اور نہ ہی کوئی سماجی حدود عبور کی تاہم ویٹر نے خلاف توقع جوڑے کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔
متاثرہ جوڑے نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’ہم ایک ریستوران ملاقات کے لیے گئے، ملاقات بہت اچھی رہی، ریستوران کا کھانا اور سروس بھی بہت اچھی تھی‘۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہماری خوشی بہت مختصر تھی، کیوں کہ میں جب بھی ریستوران میں کھانے کے لیے جاتا ہوں تو ٹپ کے بارے بھول جاتا ہوں اور بل کی ادائیگی کے وقت ٹپ یاد آتی ہے لیکن اس وقت میری جیب میں پیسے نہیں ہوتے۔
متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ’میں نے شرمندگی کے ساتھ اپنی گرل فرینڈ سے کہا کہ کیا وہ کچھ مدد کرسکتی ہے جس پر اس نے خوشی خوشی کچھ رقم مجھے دی اور ہم نے ویٹر کی ٹپ کا بندوبست کردیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ویٹر مسکراتی ہوئی آئی اور بل لے کر چلی گئی، تاہم ایک منٹ کے بعد ہی ویٹر واپس آئی اور پوچھا کہ ’کیا آپ کو یہاں کا ماحول اور سروس اچھی نہیں لگی‘۔

خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ’ریستوران کی ویٹر چاہتی تھی کہ ریستوران میں موجود تمام افراد میری خطا کے بارے میں جانے کیوں کہ اس آواز بہت بلند تھی جو سب کو اس طرف متوجہ کررہی تھی‘۔
ویٹر نے برطانوی جوڑے سے کہا کہ ’اگر آپ ٹپ برداشت نہیں کرسکتے تو میں مشورہ دیتی ہوں کہ مستقبل میں زیادہ مناسب ریستوران کا انتخاب کیجئے گا‘۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ویٹر کی جانب سے توہین آمیز الفاظ سننے کے بعد جوڑے نے فیصلہ کیا کہ مزید ڈراما بنے اس سے قبل ریستوران کو چھوڑ دیا جائے۔
متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ’میں سمجھتا ہوں کہ مذکورہ ویٹر کی زندگی میں کوئی ایسی مشکلات چل رہی ہوں گی جس کے باعث اس نے ایسا رویہ اختیار کیا‘۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گاہک کے کم ٹپ دینے پر ویٹر کے نامناسب رویے نے گاہک کو شرمندہ کیا۔ جس کی وجہ سے ریستوران نے ایک ہی رات میں دو گاہک کھو دیے۔
Urdu Khabrain
britishwaitershoutsinsults, LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, برطانوی, توہین, جوڑے, دی, لائف-اسٹائل, نے, ویٹر, ٹپ, کردی, کم, کی, کیوں
خبردار! اس مینڈک کی (جعلی) آنکھوں میں زہر بھرا ہے!
https://is.gd/4yx8LQ
سویوبا مینڈک کی پشت پر آنکھ نما ڈیزائن ہوتے ہیں جن سے وہ زہرخارج کرتے ہیں۔ فوٹو: نیشنل جیوگرافک
برازیل: اگر آپ کو کہیں سویوبا مینڈک دیکھنے کا اتفاق ہو تو اس کی پشت پر بنے آنکھ نما ابھاروں کو غور سے نہ دیکھیے کیونکہ چند لمحوں بعد ان سے زہر کی پھوار خارج ہوسکتی ہے۔ یہ چالاک مینڈک خود کو شکاریوں سے بچانے کےلیے ان کی جانب پشت کرلیتا ہے جس پر آنکھ نما ابھار بنے ہیں اور جونہی شکاری قریب آتا ہے اسے ننھا مینڈک اپنی جسامت سے بڑا دکھائی دیتا ہے اور خطرے کی انتہا پر اس کے پھولے ہوئے جسم سے زہر خارج کرتا ہے۔
مصنوعی آنکھوں تلے غدود زہر سے بھرے ہیں جن سے نکلنے والا زہر 150 چھوٹے چوہوں کو ہلاک کرنے کےلیے کافی ہے جبکہ یہ انسان کو نہیں مارسکتا لیکن تھوڑا بہت نقصان ضرور پہنچاتا ہے اور اس سے جلن کا شدید احساس ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں مینڈکوں کی آبادی کم ہورہی ہے لیکن سویوبا مینڈک بڑی تعداد میں انڈے دیتے ہیں اور اسی بنا پر ان کی آبادی مستحکم ہے۔ ایک وقت میں مادہ 3800 انڈے دیتی ہے جن میں اکتوبر سے جنوری کے درمیان بچے پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی افزائش کا موزوں ترین موسم کسی تالاب میں بارش کے تیسرے روز سے شروع ہوجاتا ہے۔
یہ مینڈک برازیل اور دیگر ملحقہ ممالک میں پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب سویوبا مینڈک کے نر اپنی ماداؤں کو راغب کرنے کےلیے تالاب میں شور مچاتے رہتے ہیں۔ ان مینڈکوں کا رنگ بھدا اور بھورا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں پالنے کا رحجان کم کم ہے ورنہ خوشنما رنگوں والے مینڈک بڑی تعداد میں فروخت ہوتے ہیں جنہیں شوقین افراد پالنا پسند کرتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اس, انکھوں, بھرا, جعلی, خبردار, زہر, عجیب و غریب, مینڈک, میں, کی, ہے
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...