Monday, 25 September 2017

انگلینڈ،ویسٹ انڈیز تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کو 124رنز سے شکست

انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 124رنز سے شکست دے دی ہے،جس سے میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0سے برتری حاصل ہوگئ ہے۔




پہلے کھیلتے ہوئے برطانیہ نے ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کےلیے9وکٹوں کے نقصان پر 369رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس کے حصول میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ناکام رہی۔


ویسٹ انڈیز کے پوری ٹیم 245رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کرزگیل نروس نائنٹیز کا شکارہوئے اور صرف سینچری سے چھ رنز کی کمی سے وہ 94رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔


دونوں ٹیموں کےدرمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ہے جبکہ پہلے میچ انگلینڈ جیت گیاتھا ،دوسرے میچ بارش کی نذر ہوگیاتھا اور آج ایک بار پھربرطانیہ میچ جیت کے سیریز میں اس کی برتری مزید مستحکم ہوگئی ہے۔


واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی فاتح ویسٹ انڈیز ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ ہارکر میگا ایونٹ میں براہ راست شامل ہونے سے باہر ہوگئی۔


ورلڈ کپ 2019 میں رسائی کے لئے اب انہیں آئندہ سال کو الیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔ انگلینڈ سے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی شکست نے سری لنکا کو میگا ایونٹ کی ڈائریکٹ انٹری دلادی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...