Monday, 25 September 2017

اپردیرمیں مکان میں آتشزدگی‘ 5 بچےجھلس کر جاں بحق


پشاور : صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع اپردیر میں مکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 5 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع اپردیر میں مکان میں آتشزدگی کے باعث 5 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں برس 2 مارچ کو لاہورکےعلاقےمیں گھر میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث میاں بیوی اور بچی جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو لاہور کےعلاقے کوٹ لکھپت میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...