Monday, 25 September 2017

سائیکل پر دنیا کے گرد چکر لگانے کا ریکارڈ


لندن: برطانوی سائیکلسٹ مارک بیوماونٹ نے اپنی سائیکل پر دنیا کے گرد چکر لگانے کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا۔


برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے 34 سالہ سائیکلسٹ مارک بیوماونٹ نے دنیا کے گرد 80 دن میں سائیکل کر چکر لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔


انھوں نے جولیس ورن کے افسانوی کردار فلیز فوگ کا دنیا کے گرد چکر لگانے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے اپنا سفر 79 دن میں مکمل کیا۔ مزید یہ کہ انہوں نے سفر کا زیادہ تر حصہ اپنے سائیکل پر مکمل کیا، ماسوائے سمندر کے ، جہاں وہ سائیکل چلا نہیں سکتے تھے جبکہ فلیز فوگ نے یہ ریکارڈ 1873 میں قائم کیا تھا۔


انھوں نے دنیا کا سفر ریل گاڑی، بحری کشتی، اور غبارے میں سواری کے ساتھ مکمل کیا تھا ۔ مارک بیوماونٹ نے اپنی مہم کے دوران 76 دن روزانہ 16 گھنٹوں تک سائیکل چلائی۔ سماء/ اے پی پی




قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...