Tuesday, 26 September 2017

میرے ساتھ تصویرمیں کون ہے، فرح خان کا مداحوں کو چیلنج

بالی ووڈ کی نامور کوریو گرافر اور ہدایت کارہ فرح خان کا ایک رئیلٹی شو بھارتی ٹی وی چینل میں نشر کیا جارہا ہے جس میں ایک اداکارامیتابھ بچن کے بھیس میں شریک ہوا ہے لیکن یہ بھیس اس کمال سے بدلا گیا ہے کہ اصل اداکار کوپہچاننا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔




فرح خان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ امیتابھ بچن کا روپ دھارے ایک اداکار کے ہمراہ نظر آرہی ہیں، تصویر کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے فالوورز کو کہا ہے کہ وہ اداکار کو پہچانیں۔



 


اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی دوسری ٹوئٹس میں کہا ہے کہ ان کے رئیلٹی شو ’’لپ سنگ بیٹل‘‘میں اس مرتبہ شلپا شیٹھی اور رتیش دیش مکھ شرکت کریں گے۔


فرح خان کی ان ٹوئٹس کے ساتھ ہی بالی ووڈ ستاروں اور مداحوں کی جانب سے اندازوں کا سلسلہ ہی شروع ہوگیا جو کسی صورت رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ کوئی شلپا کا نام لے رہے ہیں تو کسی کا کہنا ہے کہ ہونا ہو یہ کام صرف رتیش دیش مکھ ہی کرسکتے ہیں، اب اس تصویر کی اصلیت تو اسی وقت کھلے گی جب شو کی قسط نشر ہوگی.





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...