Friday, 22 September 2017

کم عمر مسلم لڑکے پر لندن ٹرین دھماکے کی فرد جرم عائد

برطانوی پولیس نے کم عمر مسلمان لڑکے پر زیر زمین ٹرین میں بم دھماکے کی فرد جرم عائد کر دی۔ برطانوی پولیس کی جانب سے 18 سالہ احمد حسن کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے لندن میں زیر زمین ٹرین میں بم دھماکے میں 30 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے الزام میں احمد حسن کو 15 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔




برطانوی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احمد حسن پر دھماکا خیز مواد کے استعمال کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید تین نوجوان پولیس کی حراست میں ہیں جن کی عمریں 17، 25 اور 30 سال ہیں۔


واضح رہے کہ پچھلے جمعے کو لندن میں زیرزمین ٹرین میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے تھے اور حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔ بم دیسی ساختہ تھا جسے ایک ٹوکری میں چھپایا گیا تھا۔ حکام کے مطابق بم پوری طرح نہیں پھٹ سکا تھا اور اگر ایسا ہوتا تو بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...