Thursday, 28 September 2017

دبئی میں اڑن ٹیکسی کا پہلا کامیاب تجربہ

دبئی نے روبوٹ پولیس اہلکاروں کے بعد اب ازخود پرواز کرنے والی ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے دنیا کی پہلی ڈرون ٹیکسی بھی کہا جارہا ہے۔




دو سیٹوں اور 18 پنکھڑیوں والی اس ڈرون ٹیکسی کو جرمن کمپنی وولوکوپٹر نے تیار کیا ہے اور پہلی پرواز کے دوران اس میں کوئی سوار موجود نہ تھا۔ ڈرون ٹیکسی کو پرواز کے دوران ہر لحاظ سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ یہ فی الحال 30 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے۔ خرابی کی صورت میں اس میں بیک اپ بیٹری، روٹر اور بہت ہی زیادہ خطرے کے صورت میں دو پیراشوٹ بھی موجود ہیں۔


وولوکوپٹر کمپنی کو اس وقت امریکا اور برطانیہ کی درجن بھر کمپنیوں سے شدید مسابقت کا سامنا ہے جو محفوظ اڑن ٹیکسیوں پر کام کررہی ہیں۔ اس ڈرون ٹیکسی کےلیے کسی رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی اڑتی ہیں اور عمودی طور پر ہی لینڈ کرتی ہے۔


وولوکوپٹر کمپنی کے شریک سربراہ الیگزینڈر زوسل نے بتایا کہ وہ عوام کے مفاد کےلیے اڑن ڈرون پر کام کررہے ہیں اور وہ اپنا وژن پیش کرنے کے بجائے حقیقی حل پیش کرتے ہیں۔


دبئی میں اس ڈرون ہیلی کاپٹر کی آزمائش کے موقع پر شیخ ہمدان بن محمد بھی موجود تھے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...