Saturday, 23 September 2017

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست پرلارجر بینچ تشکیل

ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ابتدائی فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔




ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 26 ستمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔


واضح رہے کہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے اقامے کی بنیاد پر ان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...