سپریم کورٹ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیخلاف شراب برآمدگی کیس میں ٹرائل کورٹ کوکیس کی سماعت کرنے کی اجازت دے دی ہے مگر اسے کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے مقدمہ کی سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔
منگل کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس قاضی عیسیٰ فائز اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی تو عتیقہ اوڈھو کے وکیل ایڈووکیٹ علی ظفرنے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیاکہ مقدمہ میں نامزدتمام(8) گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں اور صرف عتیقہ اوڈھو کا بیان ریکارڈ نہیں ہے، ہم نے ماتحت عدالتوں میں اپیلیں دائر کی مگر ہماری اپیلیں مسترد ہوئیں مگر وجہ نہیں بتائی گئی اس پر عدالت نے استفسار کیا آپ کا مطلب ہے ماتحت عدالتوں نے اپیلیں مسترد کرنے کا صرف فیصلہ جاری کیا اپنے آرڈرز میں اور کچھ نہیں لکھا ۔ وکیل نے کہا کہ بڑی عدالتوں کے ازخود لینے کے بعد چھوٹی عدالتیں فیصلہ کرنے سے کتراتی ہیں ، وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کی کل سماعت ہے فاضل عدالت ٹرائل کورٹ کو حکم جاری کرے کہ وہ کیس کی سماعت معطل کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسے سماعت کرنے دیں ہم حکم جاری کردیں گے کہ ٹرائل کورٹ کیس کا حتمی فیصلہ جاری نہ کرے۔
Wednesday, 27 September 2017
عتیقہ اوڈھو کیخلاف شراب برآمدگی کیس
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment