Wednesday, 27 September 2017

تصاویر پر تنقید، ماہرہ خان ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر بیمار ہو گئیں

ماہرہ خان کو رنبیر کپور کیساتھ نیویارک میں تمبا کونوشی کرتے ہوئے تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔




ذرائع کے مطابق ماہرہ خان خود پر ہونیوالی تنقید سے سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر بیمار ہو گئی ہیں۔ ایک پاکستانی ویب سائٹ نے ماہرہ کی قریبی دوست فیہا جمشید کے حوالے سے بتایا کہ ماہرہ کو 104 ڈگری بخار ہو گیا ہے۔


ویب سائٹ کے مطابق فیہا جمشید کا کہنا ہے کہ ماہرہ گزشتہ 2 روز سے سخت صدمے میں ہیں، اسکے علاوہ اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ماہرہ فلم کے سیٹ پر بھی نہیں آرہیں۔ میرا سیٹھی نے اپنے انسٹا گرام پیج پر فلم "سات دن" کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی، جس پر مداحوں نے ماہرہ کے حوالے سے کمنٹس کئے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...