Wednesday, 4 October 2017

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،انڈیکس 40 ہزار سے نیچے گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گر گیا۔




اسٹاک ایکسچینج میں آج (10 اکتوبر) ٹریڈنگ کے دوران ابتداء سے کے ایس ای 100 انڈیکس تنزلی کا شکار رہا اور اب تک اس میں 1190 پوئنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔


مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار مزید کام کرنے کے لیے تیار نہیں جبکہ ملکی سیاست میں جاری غیر یقینی کی صورتحال شدید مندی کی وجہ بتائی جارہی ہے۔


خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پہلی مرتبہ کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹ کی سطح سے نیچے گیا ہے۔


اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی مالیاتی ادارے مارکیٹ میں مدد فراہم نہیں کرتے تو موجودہ صورتحال جلد ہی بحران کی شکل اختیار کر جائے گی۔


واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس سے زائد کی سطح پر موجود تھا جبکہ موجودہ ہفتے کے آغاز سے ہی اس میں کمی واقع ہورہی ہے اور تین روز کے اندر انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔


اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آج کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 9 سو پوائنٹس سے نیچے پر بند ہوا تو اس میں آئندہ روز بھی واضح کمی آئے گی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...