راولپنڈی: پاک فوج نے ایک اور شاندار کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 غیر ملکی مغویوں کو بازیاب کروالیا جنہیں سنہ 2012 میں افغانستان سے اغوا کیا گیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مغویوں میں کینیڈین شہری، اس کی امریکی اہلیہ اور 3 بچے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مغویوں کو سنہ 2012 میں افغانستان سے اغوا کیا گیا تھا۔ امریکی ایجنسیاں کئی سال سے یرغمالیوں کی تلاش میں تھیں۔ اس دوران امریکی حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ مغویوں کو کرم ایجنسی منتقل کیا جارہا ہے۔
پاک فوج کی کارروائی مغویوں کی افغانستان سے کرم ایجنسی منتقلی کے دوران پیش آئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بازیاب کروائے گئے یرغمالی مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ کامیاب کارروائی امریکی اور پاک فوج کی بروقت انٹیلی جنس شیئرنگ کا نتیجہ ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خلاف بھرپور کارروائی کرتی رہے گی۔
No comments:
Post a Comment