Friday, 6 October 2017

خوابوں کی تعبیر

خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کالج میں اپنی دوستوں کے ساتھ کینٹین میں ہوں۔ ہم سب مزے سے کھا پی رہے ہیں اور خوب ہنسی مذاق کر رہے ہیں۔ اسی دوران میری ایک پرانی دوست مجھے ڈھونڈتی ہوئی ادھر آ جاتی ہے اور مجھے کہتی ہے کہ تم کتنی موٹی ہو گئی ہو ۔ یہ بات سن کر سب میرا مذاق اڑانے لگ جاتے ہیں اور جب میں خاص طور پر خود کو کامن روم میں جا کر دیکھتی ہوں تو واقعی مجھے بھی لگتا ہے کہ میرا وزن کافی بڑھ گیا ہے۔ یہ دیکھ کر میں کافی پریشان ہو جاتی ہوں اور دل ہی دل میں پکا ارادہ کرتی ہوں کہ آج سے میں لازمی واک بھی کروں گی اور ڈائیٹ بھی۔ اس کے بعد مجھے نہیں یاد کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
تعبیر:پریشانی کی بات نہیں آپ کا خواب اچھا ہے اور اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے رزق میں اضافہ ہو گا۔ گھر میں خوشحالی اور فارغ البالی ہو گی۔ زندگی میں کامیابی ملے گی۔ گھر میں آرام و سکون ہو گا۔ کاروبار میں برکت کی وجہ سے مالی وسائل میں بھی اضافہ ہو گا۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حیی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
شادی

ظل ہما (ملتان)
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں جو بہت سجا ہوا ہے اور سب لوگوں نے خوب زرق برق کپڑے پہنے ہوئے ہیں ۔ خود میں بھی بہت تیار ہوں اور دلہن کی طرح سجی ہوئی ہوں۔ گھر میں خوب شور شرابا ہے یعنی عموماً شادی والے گھر میں ہوتا ہے، اسی طرح کا شور برپا ہے۔
تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ کوئی مصیبت یا بلا میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔ کسی بیماری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کسی بھی نا گہانی مصیبت سے بچنے کے لئے ہر جمعرات کو گیارہ روپے صدقہ کریں۔ کثرت سے یا حیی یا قیوم کا ورک کریں اور روزانہ تلاوت پاک کی تلاوت کریں۔
گھر کے ستون کا گرنا
سمیہ ذوالفقار۔ ملتان
خواب:میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی امی کے گھر ہوں اور ہم سب صحن میں بیٹھے چائے پی رہے ہیں، اسی دوران میری دادی گھر میں داخل ہوتی ہیں جنہوں نے بہت زرق برق لباس پہنا ہوتا ہے۔ ہم ان کو بھی چائے پیش کرتے ہیں لیکن اچانک ہمارے صحن کے ساتھ برآمدے میں جو ستون بنے ہوئے ہیں ان میں سے ایک ٹوٹ جاتا ہے۔ اسی خوف میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ خدانخواستہ کوئی مشکل وقت نہ آن پڑے۔ گھر میں سب لوگوں کا صدقہ دیں قرآن خوانی کرائیں۔ گھر میں سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ کثرت سے یا حییُّ یا قیُّوم کا ورد کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں۔ تعبیر کچھ اچھی نہیں اس لیے استغفار کا کثرت سے ورد جاری رکھیں۔
رومانوی خیالات کا غلبہ
رقیہ مغل۔ گوجرانوالہ
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی دوستوں کے ساتھ پکنک منانے کسی سر سبز مقام پر ہوں اور ایک باغ میں ہم بہت سے پھلوں کے درخت دیکھ کر خوش بھی ہورہے ہیں اور پھل توڑنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ اس دوران ہمارے کالج کا ایک لڑکا ہماری طرف آتا ہے اور سب لڑکیوں کو چھوڑ کر میری طرف بڑھتا ہے اور مجھے ایک انگوٹھی دیتا ہے، میں شرما کر اپنی انگلی میں پہن لیتی ہوں۔ کیا اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ دیا گیا کہ میری شادی اس لڑکے سے ہوگی؟ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتادیں۔
تعبیر: آپ کے خواب میں کسی بھی مستقبل کے واقعہ کی پیش گوئی نہیں بلکہ یہ آپ کے خیالات کا نتیجہ ہے۔ خوابوں کی دنیا میں رہنے سے سچے خواب نہیں نظر آتے۔ آپ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ کثرت سے یاحییُّ یا قیُّوم کا ورد کیا کریں۔ اپنا وقت فضول سوچوں میں برباد کرنے کے بجائے پڑھائی میں دھیان لگائیں۔ وقت آنے پر سب کی شادیاں ہوجاتی ہیں اس لیے ابھی اس قیمتی وقت کو فضول ہوائی قلعے بنانے میں ضائع نہ کریں۔ فارغ اوقات میں اچھی اچھی کُتب کا مطالعہ کیا کریں۔
گراؤنڈ کی گھاس خشک
جاوید احمد(لاہور)
خواب۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کالج جاتا ہوں ۔ میرے دوست کالج کے قریب ایک کنٹین میں ناشتہ کرتے ہیں اور پھر ہم کالج کے اندر داخل ہوجاتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ کالج کی گراؤنڈ کی گھاس پہلے تو بڑی اچھی لگتی ہے اور پھر وہ گھاس میرے دیکھتے ہی دیکھتے خشک ہو نے لگتی ہے اور پورے گراؤنڈ کی گھاس خشک ہو جاتی ہے۔ پھر مٹی بھی اڑنا شروع ہو جاتی ہے ۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوجاتا ہوں تو پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر: یہ خواب اللہ نہ کرے کسی پریشانی ،خوف یا غم کو ظاہر کرے گا کوئی ذہنی پریشانی بھی آسکتی ہے۔ رزق میں کمی کی طرف سے اشارہ ہے جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار بھی کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کے دن ظہر کی نماز کے بعد کالے ماش،کالے چنے یا کالا کپڑا کسی شخص کو صدقہ کے طور پر دے دیں۔
کتاب پڑھنا
انور علی(لاہور)
خواب۔ میں نے دیکھا کے میں اپنے کمرے میں اپنے بستر کے اوپر لیٹا ہوا ہوتا ہوں اور میرے بیگ کے ساتھ کچھ کتابیں بھی ایک میز کے اوپر پڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ میں ان میں سے ایک کتاب اٹھا کر اس کا مطالعہ شروع کر دیتا ہوں ۔ اس کتاب میں کچھ روحانی باتیں لکھی ہوئی ہوتی ہیں۔ میں بڑے شوق سے اس کتاب کو پڑھتا ہوں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کے علم اور حکمت میں اضافہ ہوگا اور آپ اس علم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ برے کاموں سے پرہیزہوگااور آپ کا ذہن نیکی کی طرف رہے گا۔ علم کی روشنی آپ کیلئے راہ نجات ثابت ہوگی۔ آپ اس روشنی سے خود اوردنیا کو روشن کریں گے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی اور یاقیوم کا ورد بھی جاری رکھیں۔
صاف پانی پینا
صائمہ بی بی(گجرات)
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوتی ہوں ۔ میرے شوہر کچن میں صاف اور شفاف پانی کی دوبوتلیں لے کر آتے ہیں۔ میں وہ بوتلیں زمین سے اٹھا کر میز کے اوپر رکھ دیتی ہوں ۔ اور پھر ایک گلاس جو صاف اور ستھرا ہوتاہے اس میں وہ شفاف پانی ڈال کر پیتی ہوں۔ پانی پینے کے بعد مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے اندر تروتازگی آگئی ہے اور میں بہت خوش ہوتی ہوں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر :۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کی عمر میں برکت ہوگی۔ اگر آپ بیمار ہیں تو آپ کو شفا ملے گی۔گھر میں آرام اور سکون ملے گا۔ آپ کے رزق میں اضافہ ہوگا۔کاروبار میں بھی برکت ہوگی جس سے مال اور وسائل میں بہتری آئے گی۔ اللہ تعالیٰ مال اور نعمت میں اضافہ فرمائیں گے آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاشکور یا عزیز کا ورد بھی جاری رکھیں۔
شہد کھاتی ہوں
نسرین بیگم ( راولپنڈی)
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے ماموں کے گھر میں ہوتی ہوں۔ وہاں پر صبح میری ممانی میرے لئے کمرے میں ناشتہ لے کر آتی ہیں۔ ناشتہ میں ایک بوتل میں شہد بھی ہوتا ہے۔ شہد مجھے بہت پسند ہوتاہے۔ یہ بات میری ممانی بھی جانتی ہیں۔ میں شہد کودیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں کہ میری پسند کا خیال رکھا گیا ہے۔ میں جلدی سے ڈبل روٹی کے ایک ٹکرے پر شہد لگا کر کھاتی ہوں تو پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو طاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اگر آپ بیمار ہیں تو انشاء اللہ جلد شفا مل جائے گی۔آپ کے رزق میں برکت ہوگی۔آپ کے کاروبار میں اضافہ ہوگا ۔ جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔کاروبار میں زیادہ سے زیادہ منافع ہونے کی امید ہو سکتی ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں اور کچھ صدقہ وخیرات بھی کریں۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...