Thursday, 12 October 2017

سجل علی نے اداکاری کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

معروف اداکارہ سجل علی نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔




پاکستانی ڈراموں سے اپنی پہچان اور بالی وڈ فلم "مام " سے سرحد کے اس پار بھی اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی اداکارہ سجل علی نے اب فن موسیقی میں بھی نام کمانے کی ٹھان لی ہے۔


اداکارہ سجل علی نے ڈرامہ "او رنگریزہ " کے لئے اپنی آواز میں ٹائٹل ٹریک گایا ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔


سجل کے گائے گئے ٹائٹل ٹریک کی موسیقی نامور گلوکار ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔


اداکارہ سجل کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں گلِ رانا، چپ رہو، خدا دیکھ رہا ہے اور یقین کا سفر جیسے ڈرامے شامل ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...